geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا سے لڑائی میں اینٹی ملیریا دوائیں کتنی مددگار؟

April 11, 2020 0 1 min read
Medicines
Share this:

Medicines

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں بعض ڈاکٹروں نے ملیریا کی دواؤں سے کورونا کے مریضوں کے علاج کے دعوے کیے ہیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دواؤں پر ابھی تحقیق چل رہی اور ان کا بےجا اور غلط استعمال خطرناک ہو سکتا ہے۔

کورونا وائرس کی نئی مہلک قسم کا علاج ڈھونڈنے کے لیے دنیا بھر میں کم از کم اڑسٹھ مختلف پراجیکٹس پر کام چل رہا ہے۔ ویکسین پر تحقیق کا یہ کام امریکا، اسرائیل، چین، جرمنی، ہانگ کانگ، فرانس، آسٹریلیا اور کینیڈا جیسے ملکوں میں جاری ہے۔

لیکن جرمن فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن کے مطابق اگر اس سال کووڈ ۱۹ کی ویکسین کا علاج مل بھی جائے تب بھی اسے عام شہریوں تک پہنچانے میں وقت لگے گا۔

ایسے میں اس وبا کے نشانے پر موجود ملکوں کے پاس دو ہی راستے ہیں: وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لمبے عرصے کے لیے لاک ڈاؤن کریں یا پھر پہلے سے موجود کچھ دواؤں کو کورونا کے مریضوں پر آزمائیں۔

ان دواؤں میں اینٹی وائرل ادویات شامل ہیں جو کورونا وائرس کی پچھلی قسموں ”مارس‘‘ اور ”سارس‘‘ کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی تھیں۔

لیکن حالیہ دنوں میں پاکستان سمیت کئی ممالک میں جن دواؤں کا زیادہ چرچا ہوا ہے وہ ڈاکٹروں کی جانی مانی اینٹی ملیرا دوائیں ہیں، جن میں ”ریسوچن‘‘نمایاں ہے۔

پاکستان کے دیہاتوں میں مچھروں کے کانٹنے اور بخار سے نمٹنے کے لیے ریسوچن کی گولیاں عام استعمال میں رہی ہیں۔ یہ دوائی انیس سو تیس کی دہائی میں جرمنی میں بائر لیبارٹری نے تیار کی تھی۔ لیکن آج دنیا میں یہ دوا بنانے والی واحد فیکٹری پاکستان میں ہے۔

ریسوچن کی گولیوں کی خاص بات ”کلوروکوئن فاسفیٹ‘‘ ہے، جو بعض ماہرین کے مطابق کورونا انفیکشن سے لڑنے میں مؤثر ثابت ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے ماہ جب چین کی حکومت کورونا کے بحران سے نبردآزما تھی تب پاکستان نے بیجنگ حکومت کی مدد کے لیے اسے فوری طور پر ریسوچن کی تین لاکھ گولیاں پہنچائیں۔

اس کے بعد پاکستان کے بڑے شہروں میں فارمیسی اسٹورز سے ریسوچن اور دیگر اینٹی ملیریا دوائیں اس تیزی سے فروخت ہوئیں کہ بخار کے مریضوں کو یہ مل نہیں پا رہی تھیں۔ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ابھی یہ وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کہ پہلے سے موجود یہ دوائیں کورونا کے خلاف کتنی مؤثر ہیں اور مریضوں کے لیے ان کے ممکنہ نقصانات کیا ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کچھ روز پہلے ان دواؤں کو کورونا کے علاج کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔ لیکن امریکا میں محکمہ صحت کے ماہرین نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور شہریوں کو تلقین کی کہ جب تک ماہرین کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچتے وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ان ادویات کے بےجا اور غلط استعمال سے گریز کریں۔

بائر کا شمار دنیا کی بڑی ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ کورونا کے بحران کے بعد اس جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اب تیزی سے یورپ میں اس دوا کا پلانٹ لگانے جا رہی ہے تاکہ حکومتوں کو مزید ٹرائل اور ٹیسٹنگ کے لیے کلوروکوئن مہیا کیا جا سکے۔ جرمنی کی وزارت صحت نے کمپنی کو پہلے ہی اس دوا کی بہت بڑی کھیپ کا آرڈر دے دیا ہے۔

Share this:
Coronavirus Indien Ahmadabad
Previous Post کوروناوائرس: بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر اقوام متحدہ کی تشویش
Next Post کورونا وائرس کی وبا اور برلن کے مہاجر کیمپ میں افراتفری
Berlin Refugee Camp

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.