geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس کی وبا اور برلن کے مہاجر کیمپ میں افراتفری

April 11, 2020 3 1 min read
Berlin Refugee Camp
Share this:

Berlin Refugee Camp

برلن (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں کووِڈ انیس کی وبا اب سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے مراکز میں بھی پہنچ گئی ہے۔ ریفیوجی مراکز کے اندر اس مرض کی نشاندہی پر پناہ گزین میں شدید پریشانی پائی جاتی ہے۔

جرمنی میں پناہ گزینوں کے رہائشی مقامات بھی کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ نہیں رہے۔ ریفیوجی مراکز میں اس وبا کے پھیلنے پر مہاجرین کو گہرے خوف نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ انتظامی اہلکار اس صورت حال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایسے مراکز میں مہاجرین اور پولیس کے درمیان سخت الفاظ کے تبادلے معمول بننے لگے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقع برلن کے ایک ریفیوجی مرکز میں اُس وقت دیکھا گیا جب انتظامی اہلکاروں نے ایک مریض اور تین مشتبہ مریضوں کو حفاظتی انتظام کے ساتھ ایک اور پناہ گزینوں کے رہائشی کمپلیکس میں منتقل کرنے پر عمل کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران منتقل کیے جانے والے ان مہاجرین نے خاصا شور شرابا کر دیا۔ مذکورہ مہاجرین کی جانب سے قرنطینہ میں جانے کی شدید مزاحمت کی گئی۔

بعد ازاں پولیس اور ایمبولینس انہیں منتقل کر کے واپس چلی گئی۔ تاہم ان چاروں بیمار افراد اور بقیہ مکینوں کو تلقین کی گئی کہ وہ ریفیوجی سینٹر کے اندر خود کو کسی حد تک بند کر لیں۔ مکینوں کے مطابق اب مرکز کسی حد تک ایک کوارنٹائن کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

دوسری جانب ان مریضوں کو چھوڑ کر جانے پر بعض مہاجرین کو گہری پریشانی لاحق ہو گئی ہے کیونکہ وہ اس مرض میں مبتلا ہو کر کوارنٹائن میں دو دو ہفتے گزار چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے مریضوں کو قرنطینہ نہ کرنے پر ان کو دوبارہ بیماری لاحق ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

برلن کے ایک ریفیوجی مرکز میں مقیم ایک خاتون نے فرضی نام اپناتے ہوئے بتایا کہ اس مرکز میں سبھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں لیکن ڈر اس بات کا ہے کہ اگر ان کو مختلف مقامات پر قرنطینہ کر دیا گیا تو وہ اس رہائش سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی اور مقام سے نئے مہاجر خاندان کو لانا بھی درست نہیں کیونکہ یہ بھی مہاجر مرکز میں وبا کے بڑھنے کا باعث ہو سکتا ہے۔

آنا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ انتظامی اہلکار مزید بیمار لوگوں کو لانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ بات یہاں پہلے سے رہنے والے افراد کے لیے شدید پریشانی کا معاملہ ہے۔ برلن ریفیوجی مرکز کے انتظامی اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ کسی اور مقام سے ایک کووڈ انیس کے مریض اور تین اُس کے ساتھ رہنے والوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

آنا نے مزید کہا کہ مرکز میں مریض رکھنے ہی ہیں تو صحت مند افراد کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔ مہاجر خاتون نے یہ بھی کہا کہ مرکز میں بے یقینی پیدا ہو چکی ہے اور لوگ صدمے سے دوچار ہیں۔ اس نے بتایا کہ انہیں خریداری سے روک دیا گیا ہے اور پریشانی کے شکار مہاجرین برہم ہیں اور ایک دوسرے پر ناراضی کا اظہار کرتے پھرتے ہیں۔ آنا نے تشویش ظاہر کی ہے کہ مہاجرین میں پائی جانے والی خفگی کسی بڑی پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔

Share this:
Medicines
Previous Post کورونا سے لڑائی میں اینٹی ملیریا دوائیں کتنی مددگار؟
Next Post کورونا وائرس: ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب
Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.