geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 14, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    • Heatwave’s Hidden Toll: Women Carry Mental Load at HomeHeatwave’s Hidden Toll: Women Carry Mental Load at Home
    صحت و تندرستی
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    • Swimming in the Seine Returns: Paris Opens Three Bathing Sites for Summerپیرس میں سین میں تیراکی کا شاندار آغاز، تین مقامات پر ڈبکی لگانے کی اجازت مل گئی
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • WhatsApp to Drop Phone Numbers for Usernamesواٹس ایپ کا بڑا فیصلہ: اب موبائل نمبر شیئر کیے بغیر چیٹنگ ممکن، صارفین کے لیے پرائیویسی کا نیا دور
    • Anthropic to Require ID Verification for Claude Usersکلاڈ چیٹ بوٹ استعمال کرنے والوں کے لیے انتھروپک کی نئی شرط: شناخت اور عمر ثابت کرنا ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا: جرمنی میں ایسٹر پر اجتماعات پر پابندی برقرار

April 8, 2020 1 1 min read
Easter in Germany
Share this:

Easter in Germany

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کی دو عدالتوں نے اس عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے مدنظر مذہبی اجتماعات پر عائد پابندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے ایسٹر کے موقع پر چرچ میں اجتماعات کی اجازت مانگی گئی تھی۔

کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر جرمن حکومت نے کسی بھی طرح کے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم مسیحیوں کے کیتھولک مکتب فکر کا ایک گروپ ایسٹر کے موقع پر چرچ میں اجتماعات کے لیے مصر تھا۔ اور اس سلسلے میں اس نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ لیکن برلن اور ہیس کی عدالتوں نے ان کی درخواستیں خارج کر دیں۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد کیتھولک اور پروٹیسٹنٹ، دونوں مکتب فکر کے مذہبی پیشواؤں نے پھر اپیل کیا ہے کہ وبا کے پیش نظر وسط مارچ سے جو حکومتی پابندیاں عائد ہیں، وہ ایسٹر کے موقع پر بھی جاری رہیں گی۔ مسیحی مذہبی رہنما اجتماعات سے گریز کرنے اور ذمے دار شہری کے طور پرگھروں میں رہنے کی تلقین کر رہے ہیں۔

پروٹیسٹنٹ مکتب فکر کے مذہبی پیشوا ہیئنرک بیڈفورڈ اسٹروم کا کہنا تھا، ”انفیکشن کی رفتار کم کر کے زندگیوں کو بچانا، ”رہنما اصول ہے۔” قدامت پرست کیتھولک مکتب فکر سے وابستہ بشپ روڈولف وڈے ہولزانے پابندیوں کی مخالفت کرنے والوں سے سوال پوچھا کہ کیا وہ ” سچ میں وائرس کے پھیلاؤ کو تقویت بخشنا چاہتے ہیں؟ چرچ کی سروسز کو ٹی وی پر نشر کیا جائے، براہ راست نشر کیا جائے یا پھر فون پر سنوایا جائے، ایسٹر کے پیغام کو تو نہیں روکا جاسکتا۔”

اس سے قبل منگل سات اپریل کو برلن کی انتظامی عدالت نے اس سلسلے میں کیتھولک مکتب فکر سے وابستہ ایک شخص کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس میں ایسٹر کے موقع پر پچاس افراد پر مبنی اجتماع کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ فاضل جج کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں برلن میں جو بندشیں عائد کی گئی ہیں اس سے مذہبی آزادی کی مخالفت نہیں ہوتی ہے۔ ہیس اور سیکسونی میں بھی انتظامی عدالتوں نے وبا کی صورت میں عائد پابندیوں کو جائز ٹھہراتے ہوئے اس نوعیت کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

ینی امور کے ماہر ہاسٹ ڈرائر نے ڈسلڈروف نے ایک مقامی اخبار سے بات چیت میں کہا تھا کہ چرچ میں اجتماعی عبادات پر پابندی لگانا کافی مشکل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے ایسی صورت میں چرچ میں سروس کے دوران لوگوں میں واضح فاصلہ رکھنے کی تجویز پیش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے افراد کو اس موقع پر روحانی مدد کی ضرورت ہے اور آن لائن سروسز اس کا متبادل نہیں ہوسکتیں۔

ٹیلی ویزن کے سابق میزبان پروٹیسٹنٹ مسیحی پیٹر ہین نے پروٹسٹنٹ رہنما وں پر سیکولر حکام کی تابعداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا، ”شراب کی دکانیں کھلی ہیں لیکن چرچ بند ہیں۔ آپ اس کی وضاحت کس کس کو پیش کریں گے۔”

لیکن ہیس میں نساؤ کے ایک مقامی پروٹیٹسنٹ رہنما والکر یانگ نے پیٹر ہین کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ بتاتے ہوئے کہا کہ چرچ میں لوگ دکان کے بہ نسبت زیادہ دیر تک ٹھہرتے ہیں۔

Share this:
America Coronavirus
Previous Post امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک شدہ افراد کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی
Next Post بھارت: لاک ڈاؤن میں توسیع کا امکان
Coronavirus Indien Lockdown

Related Posts

France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°C

فرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

July 3, 2026

فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش

July 3, 2026
Heatwave Returns: Orange Alert Issued for Saturday

شدید گرمی کی واپسی: میٹیو فرانس نے ہفتہ کے لیے اورنج الرٹ دوبارہ جاری کر دیا، کہاں پڑے گی سب سے زیادہ گرمی؟

July 3, 2026
France Heatwave Death Toll Surges Past 2,000

فرانس میں ہیٹ ویو کی تباہ کاری: ایک ہفتے میں 2,025 سے زائد اموات، گھروں میں ہلاکتوں میں 91 فیصد اضافہ

July 3, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.