geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کررونا عذاب : جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم الخدمت فائونڈیشن

April 15, 2020 0 1 min read
Jamaat-e-Islami
Share this:

Jamaat-e-Islami

تحریر : میر افسر امان

جیسے ہی کررونا عذاب کا پاکستان پر نازل ہوا ،الخدمت فائونڈیشن پاکستان ،حسب سابق میدان میں نکل آئی۔ الخدمت فائونڈیشن جماعت اسلامی کی ذیلی فلاحی تنظیم ہے۔اگر اس کی تاریخ بیان کی جائے تو پاکستان بنتے ہیں اس نے کام شروع کر دیا تھا۔ یہ ایک اصلاحی اور نظریاتی جماعت اسلامی کے کارکنوں پر مشتمل فلاحی تنظیم ہے۔ جب پاکستان وجود میں آیا اور مہاجرین کے لٹے پٹے قافلے پاکستان کی نظریاتی حدود میں داخل ہونے لگے ۔ تو الخدمت دکھی پاکستانیوں کی خدمت انجام دینے کا کام شروع کر دیا۔۔جیسے جیسے جماعت اسلامی کا پھیلائو ہوتا گیا اس کی ذیلی فلاحی تنظیم الخدمت بھی پھیلاتی گئی۔

الخدمت کے بعد قانون کے مطابق اسے الگ سے الخدمت فائوڈیشن بنا دیا گیا۔ یہ تنظیم ملک کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے جو بلا تفریق انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔اللہ کے فضل و کرم اور پوری دنیا مسلم اور غیر مسلم حضرات اورحکومتوں کی مدد سے الخدمت فائونڈیشن روز بروز اپنی خدمات کو بڑھا رہی ہے۔ کررونا وائرس کی وباء کی طرح پاکستان میں جب کبھی قدرتی آفات آئیں یہ تنظیم سب سے پہلے پاکستانیوں کی مدد کو پہنچی۔ سیلاب کے موقعہ پر الخدمت فائونڈیشن نے پاکستانیوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ ان کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا۔ جن کے گھر سیلاب میں تباہ ہوئے ان کی مرمت کی۔ بے گھرہونے والوں کے لیے نئے گھر تعمیر کر دیے۔ ان کی صحت کے لیے ڈاکٹروں کا انتظام کیا۔ جب پاکستان کے شالی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا اور کافی جانی اور مالی نقصان ہوا، اس تنظیم کے کارکن پہاڑوں میں پہنچ گئے۔ لوگوں کومحفوظ مقامات پر قائم امدادی کیمپوں میں پہنچایا۔

جماعت اسلامی کی ڈاکٹروں کی تنظیم پیما کے ڈاکٹر جائے واردات پر پہنچ کر ز خمیوں کی مرہم پٹی اور دیکھ بال کے لیے ہنگامی ہسپتالیں قائم کیں ۔ الخدمت فائونڈیشن کے کارکنوں نے شہید ہوجانے والوں کی تدفین کی۔تباہ شدہ گھروں کی مرمت کی ا ور لکڑی کے گھر تعمیر کرنے کے لیے فوری ضرور ت آرا مشنیوں کی تھی وہ پہاڑوں میں پہنچائیں۔پھر کئی جگہوں پر لکڑی کے گھر تعمیر کر کے دیے۔الخدمت فائونڈیشن کے مقامی کارکنوںکے ساتھ ساتھ پورے پاکستان سے اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے کارکن شمالی علاقوںمیں پہنچے۔ الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے سابق صدر اور کراچی شہر کے سابق ناظم مرحوم نعمت اللہ خان بھی ان علاقوں میں جاری کاموں کاجائزہ اور کارکنوں کے حوصلے بڑھانے کے لیے پیرانہ سالی کے باجود کئی دفعہ تشریف لے گئے۔ الحمد اللہ !راقم بھی ان کے ایک دورے میںان قافلے کے ساتھ ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہالائی اور اُگی کے دشوار گزار پہاڑوں میں جانے کا موقع ملا۔مشرقی پاکستان سے ہجرت کر کے آنے والوں کے لیے کراچی کی ایک بستی میںاورنگی میں گھر بنا کر دیے۔جب برما کے مسلمان برما حکومت اور بھگشوںکے ظلم سے تنگ ہو کر اپنے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے آئے تو پاکستان سے الخدمت فائونڈیشن کے صدر امدادی ٹیم اور سامان کے ساتھ ان کی مدد کو برما اور بنگلہ دیش کی سرحد پہنچ کر مہاجرین کی مدد کی۔شام،انڈونیشیا،ملیشیااور دوسرے ملکوں میںانسانیت کی بنیاد پر لوگوں کی ۔

اگرپاکستان میں الخدمت فائونڈیشن کے سیٹ اپ کی بات کی جائے تو بلڈ بنک، میت گاڑیاں، بڑے ہسپتال، ڈسپنسریاں، ایمولینس،لیبارٹریز موجود ہیں۔جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کررونا ی اس مصیبت میں الخدمت فائونڈیشن کے سارے سیٹ اپ کو حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الخدمت فائونڈیشن یتیم بچوں کی تعلیم، دیکھ بال اور ان میں احساس محرومی ختم کرنے اور مفید شہری بنانے کے لیے جدید رہاشی انتظامات کے تحت لگژری ”آغوش یتیم خانے” قائم ہیں۔ پانی کی ایک ایک بوند کو ترسنے والے عوام کے لیے ملک میںہزاروںکنویں اور نلکوں کا انتظام کیا۔ اس میں خصوصی طور پر تھرپارکر میں پانی کے کنوئوں انتظام شامل ہے۔ الخدمت فائونڈیشن نے ہزاروںبیوہ خواتین کو ان کے گھروں تک ماہانہ راشن پہچانے کا انتظام کررکھا ہے۔

کررونا کی مصیبت کے وقت اب بھی الخدمت فائونڈیشن کے کارکن سارے پاکستان میں دہاڑی کرنے والے مزدوروں کے لیے کھانے کا انتظام کر رہی ہے۔سفید پوش خاندانوں کے گھر پر راشن پہنچائے جا رہے ہے۔ ملک میں مفت ماسک سپلائی کی جا رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کو حفاظتی کیٹس بھی سپلائی کی جارہیں ہیں۔الخدمت فائونڈیشن کے تحت غریب بچوں کے لیے سیکڑوں سکولزکام کر رہے ہیں۔ اسکولوں سے فارغ ہونے والے بچوں کے لیے ملک سیکڑوں کالج اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان اسکولوں اور دوسرے پرائیویٹ اسکوں کے لاکھوں غریب بچوں کی سالانہ فیس ادا کی جاتی ہے۔ ان کو کتب اور کاپیاں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن کے تحت سیکڑوںدینی مدرسے غریب بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ کرونا وائرس کی مشکل کی کھڑی میں اپنی پرانی روایات کو قائم رکھتے ہوئے ، پوری جماعت اسلامی اور اس کی ذیلی تنظیم الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے عوام کی پریشانیاں کم کرنے کے لیے دل و جان سے مدد کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

صاحبو! جماعت اسلامی کے کارکنان ہر سال زکوٰة، صدقات، چرم قربانی اور خصوصی امداد، عوام سے جمع کرتے ہیں۔ اب پھر نیکیوں کی بہار کا مہینہ چند دن بعد سایہ فگنہونے والا ہے۔ ہمیںیقین کامل ہے کہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے اہل ثروت حضرات الخدمت فائونڈیش پاکستان کا دل کھول کر ساتھ دیں گے۔ کیونکہ ان ہی کے دیے ہوئی رقوم سے ملک کی سب سے بڑھی این جی او الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے ویلفیئر پروگرام چل رہے ہیں۔جو ا ن شاء اللہ آئندہ بھی چلتے رہے گے۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Corruption
Previous Post کرپشن کی سزا ترقی؟۔۔۔۔ واہ رے نیا پاکستان
Next Post بھارت کورونا کو مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کر رہا ہے، مہوش حیات
Mehwish Hayat

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.