geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرپشن کی سزا ترقی؟۔۔۔۔ واہ رے نیا پاکستان

April 15, 2020April 15, 2020 2 1 min read
Corruption
Share this:

Corruption

تحریر : سید احمد علی رضا

یہ 31 جولائی 2018ء کا دن تھا۔پنجاب کونسل آف دی آرٹ لاہور کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے ہال کے تعمیراتی کاموں اور دفتری صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے گوجرانوالہ آئیں۔دوران جائزہ شدید بے ضابطگیاں پائیں تو انہوں نے دیگر احکامات کیساتھ آرٹس کونسل کے افسران کو اپنا قبلہ درست کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں،لیکن اگلے ہی روز یعنی یکم اگست کو گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے پروگرام افسر ڈاکٹر حلیم کو اینٹی کرپشن حکام نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں شہری سے5ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ جس کے بعدڈاکٹر حلیم کو سیکرٹری اطلاعات وثقافت نے فوری طور پر معطل کردیا۔ لیکن رشوت وصولی کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والا یہ افسر اپنے اثرو رسوخ کی وجہ سے نہ صرف رہا ہوگیا بلکہ خلاف قانون بحال بھی ہوگیا۔دوسری طرف ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس لاہور نے شہری کی درخواست اور سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کے حکم پر ڈاکٹر حلیم کیخلاف کرپشن،بے ضابطگیوں،اختیارات سے تجاوز اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت چلنے والی انکوائری میں جرم ثابت ہونے پرڈاکٹر حلیم کاگوجرانوالہ سے لاہور تبادلہ کردیا۔اگرچہ یہ اچھا اقدام تھا لیکن یہاں بھی ڈاکٹر حلیم اپنے اثرو رسوخ اور” ترلے منتوں” کی وجہ سے بچ گیا۔ اس کے خلاف نہ توپیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکی اور نہ ہی اس سے ڈرامہ سکروٹنی فیسوں وپروگرامز کے انعقاد کے سلسلہ میں لوٹی گئی سرکاری رقم کی ریکوری کی گئی۔

ہاں اس دوران ڈاکٹر حلیم نے اپنے گوجرانوالہ میں تبادلے کی متعدد بارکوششیں کیں لیکن موصوف کی حقائق پر مبنی خراب شہرت کی وجہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹرثمن رائے نے اسکی کوششیں کامیاب نہ ہونے دیں۔میڈم ثمن رائے کا تبادلہ ہوا تو ڈاکٹر حلیم کا دل پھر سے کرپشن کرنے کیلئے بے تاب ہوگیا اور گوجرانوالہ میں تبادلے کی کوششیں شروع کردیں ۔اب کی بار اسکی کوششیں اس وقت کامیاب ہوگئیں جب سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب کواندھیرے میں رکھ کر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل لاہور نے ڈاکٹر حلیم خاں کی ترقی کی سفارش کی۔صورتحال یہ ہے کہ اب موصوف کی نہ صرف ترقی ہوگئی ہے بلکہ اسکے خلاف جاری انکوائریوں کو سرد خانے میں ڈال کر گوجرانوالہ تبادلہ کردیا گیا ہے۔
قارئین۔۔۔

کرپٹ افسران کی مانیٹرنگ اور ان کیخلاف کارروائی کا پنجاب حکومت کا طریقہ کار سمجھ سے بالا تر ہے۔کہا یہ جاتا ہے کہ حکومت سرکاری اداروں سے کرپشن کے مکمل خاتمہ پر یقین رکھتی ہے۔شہری کرپشن کی نشاندہی کریں،کرپٹ افسران وملازمین کو سرکاری دفاتر سے نکال دیا جائے گا۔لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔اہم سیٹوں پر تعینات ہی اس افسر کو کیا جاتا ہے جوسرعام کرپشن کرتا ہے۔تصدیق شدہ کرپٹ افراد کو ہی دفاتر میں اہم ذمہ داری دی جارہی ہیں۔جس کو کرپشن کی وجہ سے معطل کیا جاتا ہے وہی چند روز بعد اسی سیٹ پرنہ صرف تعینات ہوجاتا ہے بلکہ ویسے ہی کرپشن کرنے لگتا ہے۔اب ڈاکٹر حلیم کو ہی لے لیجئے۔موصوف نے اپنے سابقہ دور میں کونسا غیر قانونی کام ہے جو نہیں کیا۔کیا اس نے تھیٹرز مالکان سے سنسر ریہرسل پاس کرنے،دوران ڈرامہ نمائش فنکاروں کو بلاوجہ تبدیل کرنے،غیر منظور شدہ گانوں کی اجازت دینے،فحاشی کرنے والی فنکارائوں کی سرپرستی کرنے کے ہزاروں روپے ہفتہ واربطور”نذرانے” نہیں لئے؟۔کیا ڈرامہ سکرپٹ سکروٹنی فیسوں میں لاکھوں کا غبن نہیں کیا؟،کیا سکرپٹ سکروٹنی کی سرکاری فیسوں کے ساتھ غیر سرکاری فیسیں وصول نہیں کی جاتی تھیں؟ کیا گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر انتظام ہونے والے پروگراموں کو سپانسر کروانے کیساتھ بل سرکاری کھاتے سے بھی وصول نہیں کیا جاتا تھا؟ کیا موصوف نے” ڈونیشن”حاصل کرنے کیلئے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ڈویژن بھر میں غیر قانونی طور پرکلچرل ایمبیسڈر(ثقافتی سفیر)مقرر نہیں کئے تھے؟۔

کیا موصوف کا نمائندہ تھیٹرز سے”نذرانہ”کی ریکوری نہیں کرتا تھا؟۔ہوتی تھی جناب ریکوری ہوتی تھی اور بغیر کسی خوف کے ہوتی تھی،ڈرامہ سکرپٹ سکروٹنی کی سرکاری فیسوں میں سے ماہانہ فی تھیٹر20ہزار روپے اپنی جیب میں ڈالے جاتے تھے۔10ہزار روپے فی تھیٹر سکرپٹ سکروٹنی کیلئے بطور غیر سرکاری فیس(رشوت) وصول کئے جاتے تھے۔منظور شدہ سنسر ریہرسل سے ہٹ کر فنکار کے پرفارم کرنے اور غیر منظور شدہ گانے کے 5ہزار روپے تھیٹر مالک آرٹس کونسل کو ہی دیتا تھا۔یہ بھی حقیقت ہے کہ غیر قانونی طور پر” ثقافتی سفیر” بھی بنائے گئے تھے اور وہ گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے پروگراموں کو سپانسر کرواکر ”پارٹی”سے لاکھوں روپے بھی وصول کرتے تھے اور پھر انہیں پروگراموں کے اخراجات کے بل سرکاری اکائونٹ سے بھی ادا ہوتے تھے۔

رشوت لیتے ہوئے مجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس لاہور کی انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر حلیم کیخلاف محکمہ کیا کرسکا؟کیا کوئی رقم وصول کی؟ کیا پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوئی؟ نہیں ۔۔صرف تبادلہ ہوا،یا پھر اسکو ترقی دے کر دوبارہ اسی جگہ بھیج دیا کہ جائو اور اپنا کام جاری رکھو۔انکوائری میں کرپشن ثابت ہونے پر بطور سزاتبدیل ہوکرڈاکٹر حلیم نے اکتوبر2018ء سے مارچ2020ء کا عرصہ لاہور میں کیسے گزارا ؟ یہ تو وہی بتا سکتا ہے۔ لیکن ایک بات کنفرم ہے کہ اس نے اس دوران کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب کی واضع ہدایات کے باجود ڈاکٹر حلیم نے تبادلے کے فوری بعد ہی پھر سے پر پرزے نکالنے شروع کردیئے ہیں اور اپنے اختیارات دکھانے کیلئے اس نے فنکاروںوتھیٹرز مالکان کو یقین دہانیاں کروانا شروع کردی ہیں کہ تھیٹرز میں کام کرنے کے سلسلہ میں آپ لوگوں کو حسب سابق مکمل آزادی ہوگی۔میرے ہوتے ہوئے ضلعی انتظامیہ بھی آپ لوگوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کریگی۔
قارئین۔۔۔

یہ ہے ہمارے ہاں کرپشن کی سزا۔چندروزہ معطلی،چندہ ماہ تبادلہ اور پھر ترقی کیساتھ اسی جگہ دوبارہ تعیناتی۔ یہ بات یقینی ہے کہ اب کی بار ڈاکٹر حلیم مکمل پلاننگ کیساتھ آیا ہے کہ باقی رہ جانے والی ”نوکری” میںوہ ”کھڑکی توڑ”کارکردگی دکھائے گا۔یقینی بات ہے کہ اب تھیٹرز میں بے ہودہ ”مجروں” اورفحاشی کی خبریں تقریبا روزانہ ہی میڈیا میںپڑھنے کو ملیں گی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں بھی ہونگی۔قابل رحم تو ہونگے تھیٹر مالکان یا گوجرانوالہ کے عوام۔جنہیں ”نذرانہ” وصولی،لاقانونیت اور فحاشی کے سیلاب کی نذر کردیا جائیگا۔
Syed Ahmad Ali Raza

تحریر : سید احمد علی رضا

Share this:
Syed Murad Ali Shah
Previous Post اس وقت صرف عوام کی زندگیوں کا سوچیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہاتھ جوڑ کر اپیل
Next Post کررونا عذاب : جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم الخدمت فائونڈیشن
Jamaat-e-Islami

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.