geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کی نئی قسم ‘اومی کرون‘، دیگر اقسام سے زیادہ مہلک

November 27, 2021 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

جنوبی افریقہ (اصل میڈیا ڈیسک) جنوبی افریقہ میں پائے گئے کورونا وائرس کی نئی قسم B.1.1.529 کو’اومی کرون‘ نام دیا ہے اور انتہائی تیزی سے پھیلنے والے‘ اس ویرینٹ کے مدنظر مزید اعدادو شمار اکٹھا کرنے اور حالات پر نگاہ رکھنے کی اپیل کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے کے بعد اس کے تیزی سے پھیلنے کے ممکنہ خدشات کے مدنظر جنیوا میں جمعے کے روز ایک ہنگامی میٹنگ کی۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے حقیقی خطرات ابھی تک سمجھ میں نہیں آسکے ہیں لیکن ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ وائرس کے تیزی سے پھیلنے والی اقسام کے مقابلے میں یہ نئی قسم زیادہ تیزی سے دوبارہ مرض میں مبتلا کرسکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ جو کووڈ انیس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں وہ بھی اومی کرون کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ابھی اس بات کا بھی کوئی اندازہ نہیں ہے کہ موجودہ ویکسینز اس کے خلاف کتنی موثر ہیں اور اس کاپتہ لگانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا مزید کہنا ہے،” اومی کرون کی متعدد اقسام ہیں اور ان میں سے بعض انتہائی تشویش ناک ہیں۔” اس نے تمام ملکوں سے کورونا وائرس کی اس نئی قسم پر زیادہ نگاہ رکھنے،اس کی تحقیق کرنے اور جانچ رپورٹو ں سے آگاہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ڈبلیو ایچ او نے عوام سے بھی اس وائرس کے سلسلے میں زیادہ چوکنا رہنے کے لیے کہا ہے۔

ڈبلیو ایچ نے کہا کہ کسی شخض کے اومی کرون سے متاثر ہونے کا پتہ اب بھی پی سی آر ٹسٹ ہی کے ذریعہ لگایا جائے گا یعنی کورونا وائرس کی جانچ کا موجودہ طریقہ کار کام کرتا رہے گا۔

ڈبلیو ایچ او کی ترجمان کرسٹیان لنڈمیئرنے ملکوں سے فوری طورپر سفری پابندیاں عائد نہیں کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ حکام کو ”خطرات پر مبنی اور ایک سائنسی اپروچ‘‘ اپنانے کی ضرورت ہے۔ لنڈمیئر کا کہنا تھا،” اس وقت ہم سفری پابندیاں عائد کرنے کے خلاف ہیں۔‘‘

کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کاپتہ چلنے کے بعد متعدد ممالک نے جنوبی افریقہ سے آمدورفت پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

جرمنی، امریکا، برطانیہ، اسرائیل،اٹلی، کینیڈا، یورپی یونین اور متعدد دیگر ملکوں نے جنوبی افریقی خطے کے سفر پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ روس نے بھی سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ جنوبی افریقہ نے تاہم اسے جلد بازی میں اٹھایا گیا قدم قرار دیا۔

جنوبی افریقہ کے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ صدر سیریل رام فوسا نے اتوار کے روز کورونا کی وبا کے موضوع پر بات چیت کے لیے قومی کمان کونسل کی میٹنگ طلب کی ہے۔ کورونا وبا سے نمٹنے کے حوالے سے حکومت اسی کونسل کے فیصلوں پر عمل کرتی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران نئی سفری پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا” یہ (نیا وائرس) تیزی سے پھیلنے والا لگتا ہے- میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم احتیاط سے کام لیں گے۔‘‘

طبی ماہرین، جن میں ڈبلیو ایچ او کے ماہرین بھی شامل ہیں، نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون پر جامع تحقیق سے قبل ضرورت سے زیادہ ردعمل کا اظہار نہ کیا جائے لیکن عالمی سطح پر 50 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت کا سبب بننے والی کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پریشان حال دنیا خوف میں مبتلا ہے۔

جرمن وزیر صحت ژینس اشپاہن کا کہنا تھا” جو آخری کام ہمیں کرنے کی ضرورت ہے وہ نئے ویرینٹ پر قابو پانا ہے۔‘‘ یورپی یونین کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے کہا،” جب تک ہم اس نئے وائرس کے خطرے کو واضح طور پر نہیں سمجھ لیتے تب تک پروازیں معطل رہیں گی اور اس علاقے (جنوبی افریقہ) سے واپس آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کے اپنے سخت قواعد کی پابندی کرنی چاہیے۔‘‘

امریکا کے صحت کے صحت کے سرکاری ادارے کے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا تھا کہ ابھی اومی کرون کی امریکا میں موجودگی کی شناخت کرنا باقی ہے۔ہو سکتا ہے کہ یہ وائرس کی دوسری اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے والا اور ویکسینز کے خلاف مزاحمت رکھنے والا وائرس ہو۔انہوں نے کہا،” ہم ابھی یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہہ سکتے۔‘‘

Share this:
German Citizen
Previous Post شام میں قتل کے مجرم جرمن شہری کو دس برس قید کی سزا
Next Post میکسیکو میں تیز رفتار بس گھر میں گھس گئی، 19 افراد ہلاک
Mexico Bus Accident

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.