geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شام میں قتل کے مجرم جرمن شہری کو دس برس قید کی سزا

November 27, 2021 0 1 min read
German Citizen
Share this:

German Citizen

شام (اصل میڈیا ڈیسک) ڈسلڈورف کی عدالت نے ایک جرمن شہری کو 10 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ نیلز ڈی کے فرضی نام والے اس شخص نے شام میں داعش کے ایک قید خانے میں سن 2014 میں ایک شخص کو اذیتیں دے کر ہلاک کر دیا تھا۔

جرمن شہر ڈسلڈورف کی ایک عدالت نے جمعے کے روز نیلز ڈی کو دس برس قید کی سزا سنائی۔ جرمن رازداری قانون کے تحت مجرم کا اصل نام نہیں بتایا گیا ہے۔ نیلز ڈی کے فرضی نام والا یہ جرمن شہری شام کے شہر منبج میں داعش کے زیر انتظام ایک قیدخانے میں محافظ کا کام کرتا تھا۔ اس پر سن 2014 میں قیدخانے میں ایک شخص کو اذیتیں دے کر ہلاک کرنے کا الزام تھا۔

نیلز ڈی کی عمر اب31 برس ہوچکی ہے۔ وہ ڈسلڈورف کے علاقے ڈنزلاکن لوہبرگ سے تعلق رکھنے والے اسلامی انتہاپسندوں کے ایک گروپ ” لوہبرگ بریگیڈ‘‘ کا رکن تھا۔ اس گروپ کے بعض اراکین نے ماضی میں شام جاکر داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

نیلز ڈی کو ترکی کے ساتھ ملحق شام کی سرحد کے قریب واقع شہر منبج میں دہشت گردگروپ داعش کی ایک جیل میں محافظ کے طورپر تعینات کیا گیا۔

عدالت کے مطابق نیلز ڈی نے ایک قیدی کو سزا کے طور پر اذیت دینے میں حصہ لیا جس کے نتیجے میں اس شخص کی موت ہوگئی تھی۔

نیلز ڈی پر ابتدا میں اذیت دینے اور تین قیدیوں کو قتل کرنے کے الزامات عائد کے گئے تھے لیکن عدالت نے دو کیسز میں اُسے بری کر دیا تھا۔

استغاثہ نے نیلز ڈی پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے اور ایک دہشت گرد گروپ کا حصہ ہونے کی دلیل دیتے ہوئے عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم عدالت نے ملزم کی طرف سے حکام کے ساتھ تعاون کرنے اور دہشت گردی سے متعلق دیگر جرائم کو سلجھانے میں معاونت کے مدنظر اسے صرف دس برس قید کی سزا سنائی۔

نیلز ڈی کو داعش کا رکن ہونے کی وجہ سے مارچ 2016 میں سزا سنائی گئی تھی اور وہ پہلے ہی ساڑھے چار برس قید کی سزا کاٹ چکا ہے۔

داعش یا اسلامک اسٹیٹ کی خلافت میں شامل ہونے کے لیے سن 2014 میں سینکڑوں جرمن شہریوں نے شام کا سفر کیا تھا۔

جرمن عدالتی حکام ان جرمن شہریوں کو داعش کے جرائم میں شریک کار بننے کی پاداش میں، جس نے شام اور عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا تھا، قصور وار قراردینے کے لیے کام کررہے ہیں۔

گزشہ ماہ میونخ کی ایک علاقائی عدالت نے ایک جرمن خاتون کو دس برس قید کی سزا سنائی تھی۔ مذکورہ جرمن خاتون پر الزام تھا کہ جب ”کنیز‘‘ بنائی گئی ایک پانچ سالہ یزیدی لڑکی دھوپ کی سخت تپش میں پیاس کی وجہ سے مررہی تھی تو وہ اس منظر کو خاموش تماشائی بنے کھڑی دیکھتی رہی۔

Share this:
Vicky Koshal and Katrina Kaif
Previous Post وکی کوشل کی کزن نے کترینہ کیف اور وکی کی شادی کی تردید کردی
Next Post کورونا کی نئی قسم ‘اومی کرون‘، دیگر اقسام سے زیادہ مہلک
Coronavirus

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.