geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر: بھارتی فوج میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

January 19, 2021 0 1 min read
Indian Army Kashmir
Share this:

Indian Army Kashmir

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) تازہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا جب کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات کمپنی کمانڈر میجر فیاض اللہ خان نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خود کشی کرلی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سن 2019 میں بھارت میں ہر تین دن میں ایک فوجی جوان نے خود کشی کی جبکہ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران گیارہ سو سے زائد جوانوں نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خود اپنی جان لے لی۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ میجر فیاض اللہ خان جموں و کشمیر رائفلز میں کمپنی کمانڈر تھے۔ وہ کپواڑہ ضلع کے تنگدھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات تھے۔ انہوں نے مبینہ طور پر پیر کی رات کو اپنی سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ فوری طور پر خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور وہ معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

بھارت میں اوسطاً ہر تین دن میں ایک فوجی جوان خود کشی جیسے انتہائی قدم اٹھا رہا ہے۔ نائب وزیر دفاع شری پد نائک نے پارلیمان کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا تھا کہ سن 2019 میں بھارتی بحریہ، فضائیہ اور بری فوج میں خود کشی کے مجموعی طورپر 95 کیسز ہوئے۔ بحریہ میں دو، فضائیہ میں بیس اور بری فوج میں خود کشی کے 73 کیسز درج کیے گئے۔

دوسری طرف بھارتی میڈیا میں شائع غیر سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سن 2010 سے سن 2019 کے درمیان 1110 فوجی جوانوں نے خودکشی کی۔ ان میں بری فوج کے 895 جوان جبکہ فضائیہ کے 185اور بحریہ کے 32 جوان شامل تھے۔ اس طرح تینوں افواج میں خود کشی کے سب سے زیادہ واقعات آرمی میں ہو رہے ہیں۔

سینئر افسران کا نازیبا رویہ اور حقیقی ضرورت کے باوجود چھٹی نا ملنا بھی خودکشی کے اسباب میں شامل ہیں۔

گوکہ حکومت کا کہنا ہے کہ خود کشی کے بیشتر واقعات کا سبب گھریلو مسائل یا زمین کے تنازعات تھے تاہم بھارتی میڈیا اور سابق فوجی افسران اس تشویش ناک صورت حال کے لیے کمزور قیادت، سینئر افسران کا نازیبا رویہ، حقیقی ضرورت کے باوجود چھٹی منظور کرنے سے انکار جیسے اسباب قرار دیتے ہیں۔

بھارتی فوج کے تھنک ٹینک یونائٹیڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا (یو ایس آئی) نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی آرمی کے نصف سے زائد اہلکار ‘انتہائی شدید دباو‘ میں ہیں اور مسلح افواج میں خود کشی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ تھنک ٹینک نے تاہم بعد میں اپنی یہ رپورٹ حذف کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یو ایس آئی کے سینئر ریسرچ فیلو کرنل اے کے مور کی تیار کردہ اس رپورٹ کی اشاعت نے بھارت کے دفاعی حلقے میں طوفان برپا کردیا تھا۔ کرنل مور نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا ”بھارتی آرمی کے اہلکاروں کہ انسداد دہشت گردی/ انسداد انتہاپسندی کے ماحول میں طویل عرصے تک رہنے کی وجہ بھی ان میں دباو پیدا کرنے کے عناصر میں سے ایک ہے۔”

بمباری سے تباہ ہونے والے یہ گھر، رشتہ داروں کی ہلاکتیں یا زخمی دوست، شامی شہر حلب میں جاری خانہ جنگی بھی بچوں کے ذہنوں پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔ اس صورتحال نے بہت سے بچوں کو اس تنازعے کا حصہ بننے پر مجبور کر دیا ہے اور اب یہ بھی اپنی زندگی بچانے کے لیے ہتھیار اٹھا کر لڑ رہے ہیں۔

حالانکہ آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے نے مبینہ طورپر یہ کہتے ہوئے اس رپورٹ کو مسترد کردیا تھا کہ یہ صرف 400 جوانوں کے کیسز پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا تھا” 400 افراد کے نمونے کی بنیاد پر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ دباو ہے یا نہیں ہے۔ دباو ہوسکتا ہے۔ مجھ پر بھی دباو رہتا ہے۔ دباو کوئی بری چیز نہیں ہے۔ اس کے نتیجے میں کام بہتر ہوسکتا ہے۔”

وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق دشمنوں کے ہاتھوں موت کے مقابلے میں خود کشی کرنے والے فوجی جوانوں کی تعداد زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا میں خود کشی کی سب سے زیادہ شرح بھارت میں ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کی رپورٹ کے مطابق سن 2019 میں مجموعی طورپر ایک لاکھ 39 ہزار 123افراد نے یعنی یومیہ اوسطاً381 افراد نے خود کشی کی۔ خودکشی کی شرح میں سن 2018 کے مقابلے میں 2019 کے دوران تین اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ ہوا۔

Share this:
Corona Vaccine
Previous Post کورونا ویکسین: دنیا کو ’تباہ کن اخلاقی ناکامی‘ کا سامنا
Next Post پی ڈی ایم احتجاج: الیکشن کمیشن کے باہر کارکنان جمع ہو گئے
PDM Protest

Related Posts

US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026
Pakistan Cuts Petrol by Rs4, Diesel by Rs2 Per Litre

عوام کو بڑا ریلیف: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.