geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس کرکٹ کے رنگ پھیکے کردے گا: وقار یونس

June 2, 2020 2 1 min read
Waqar Younis
Share this:

 Waqar Younis

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کو بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کرکٹ کے رنگ پھیکے کر دے گا اور کھلاڑیوں کو اب نئی روایات و قوانین کا عادی ہونا پڑے گا۔

نمائندہ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہر کھیل پر اثرات مرتب ہوں گے لیکن سب سے زیادہ فرق کرکٹ پر پڑتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ اس میں بال ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ جاتی ہے اور بولرز اسے اپنے تھوک اور پسینے سے چمکاتے بھی ہیں۔

انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ سب سے زیادہ جھٹکا تو کرکٹ کو لگے گا اس کے رنگ پھیکے پڑ جائیں گے، گراؤنڈ میں کامیابی کے بعد جشن منانا ہی کھیل کا اصل حسن ہے لیکن اب بولرز وکٹ لے کر ہائی فائیو نہیں کریں گے، سروں پر ہاتھ نہیں پھیریں گے یا بیٹسمین سینچری بنا کر ایک دوسرے کے گلے نہیں ملیں گے تو یہ ایک دھچکا ہی ہے۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہو گی کیونکہ ذرا سی لاپرواہی نقصان کا باعث بن سکتی ہے، تھوک سے گیند کو نہ چمکانے کی تجویز ہے، اس پر عمل کرنا پڑے گا اور اس کے لیے بولروں کو عادی بھی ہونا پڑے گا لیکن سمجھتا ہوں کہ اس کا کوئی اور حل نکالنا ہو گا کیونکہ پہلے ہی بیٹسمینوں کو زیادہ فائدہ حاصل ہے، بیٹ اور بال میں توازن قائم رکھنا ہوگا۔

بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ بال کو ڈس انفیکٹ کرنے کی بات ہو رہی ہے تو اس سے بولروں کو نقصان اور بیٹسمینوں کو فائدہ ہو گا، بال جب سوئنگ نہیں ہو گا تو کھیل کا توازن ختم ہو جائے گا۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ جب لمبے وقفے کے بعد کھیل شروع ہو گا تو بولروں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوگا، بولروں کے لیے لمبے عرصے کے بعد میدان میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہو گا، بولروں کی فٹنس کا بہت خیال رکھنا پڑے گا، ان پر میدان میں آتے ہی بوجھ ڈالنا خطرناک ثابت ہو گا ۔

Share this:
Dollars
Previous Post انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان
Next Post ‘بھارتی جیلوں میں بند مسلم طلبہ کو رہا کیا جائے’
Protest

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.