geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘بھارتی جیلوں میں بند مسلم طلبہ کو رہا کیا جائے’

June 2, 2020 2 1 min read
Protest
Share this:

Protest

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی علمبردار متعدد تنظیموں نے بھارتی حکومت سے سیاہ ترین قانون کے تحت گرفتار کیے جانے والے مسلم طلبہ کی صورتحال پرگہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا کی دو درجن سے زائد حقوق انسانی کی علمبردار تنظیموں نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے نام ایک مکتوب میں ان مسلم طلبہ کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں حکومت نے انسداد دہشتگردی جیسے سیاہ ترین قوانین کے تحت جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔ تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں ہے اور حکومت محض شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے لیے انہیں سزا دے رہی ہے۔

اس سے متعلق طویل خط میں سب سے پہلا نام جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ صفورہ زرگر کا ہے جو چار ماہ کی حاملہ ہیں اور گزشتہ دو ماہ سے دلی کے تہاڑ جیل میں بغیر کس عدالتی کارروائی کے بند ہیں۔ میران حیدر اور شفاء الرحمان کا تعلق بھی جامعہ ملیہ سے ہے جبکہ شرجیل امام جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ یہ طلبہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مہم کے روح رواں تھے۔

بی جے پی کی حکومت نے ان جیسے اور بھی کئی افراد کو فسادات برپا کرنے کے الزام میں انسداد دہشت گردی جیسے سخت قانون کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا ہے اور ان کی ضمانت کی گنجائش بھی کم ہی نظر آتی ہے۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت یورپ، امریکا، افریقہ اور ایشیا سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی25 تنظیموں نے حکومت کے اس قدم پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے، ”کووڈ 19 وبا کے دوران قید میں ان کی زندگی اور صحت کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ ان چاروں کارکنان کے ساتھ ساتھ ان تمام افراد کو بھی فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کریں، جو صرف حقوق انسانی کے تحفظ کے لیے اپنے اظہار رائے کی آزادی کے حق کا استعمال کر رہے تھے۔”

ان تنظیموں نے حکومت پر قانون کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان طلبہ کو شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے لیے سزا دی جا رہی ہے۔ ”ہمیں سخت تشویش ہے کہ بھارتی حکومت نے انسانی حقوق کو کمزور کرنے، احتجاج اور پریس کی آزادی کو دبانے کے لیے (یو اے پی اے) جیسے انسداد دہشت گردی کے سخت قوانین کا باقاعدگی سے غلط استعمال کیا ہے۔”

سپریم کورٹ کے وکیل محمود پراچہ کا کہنا ہے کہ چونکہ اس کیس میں کوئی ثبوت نہیں ہے اس لیے حکومت نے دانستہ طور پر یو اے پی اے کا استعمال کیا ہے تاکہ ضمانت نہ مل سکے۔ ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت میں انہوں نے کہا، ”یہ سب وزیر داخلہ امیت شاہ کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ہورہا ہے۔ وہ ان افراد کو سبق سکھانا چاہتے ہیں جو شہریت قانون کے خلاف احتجاج میں پیش پیش تھے۔”

محمود پراچہ ایک خاتون گل افشاں کا بھی کیس لڑ رہے ہیں جو جعفرآباد میں شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی روح رواں تھیں۔ ان پر بھی یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مسٹر پراچہ نے اس طرح کے کیسز کی نوعیت بتاتے ہوئے کہا کہ حیران کن بات ہے کہ دہلی پولیس کے ایک سب انسپکٹر نے ”مخبر خاص کے حوالے” سے کیس دورج کروایا ہے۔ الزام یہ ہے کہ ٹرمپ کے دورے کے دوران مسلمانوں کے ساتھ مظالم کے حوالے سے بھارت کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کی سازش کی گئی۔”

مسٹر پراچہ کا کہنا ہے کہ قانوناً مخبر خاص کون ہے اس کا نام نہیں لیا جا سکتا اور اس طرح کے تمام الزامات کا حکومت کے پاس چونکہ کوئی ایک بھی ثبوت نہیں ہے تو اس طرح کا قانون استعمال کیا گیا تاکہ عدالتیں ضمانت بھی نہ دے سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں مسٹر پراچہ نے کہاکہ ”وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنی نگرانی میں ان افراد کو پھنسایا ہے اور عدالتوں پر بھی اس قدر دباؤ ہے کہ ان کیسز کی سماعتیں التوا کا شکار ہورہی ہیں۔” ان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ آخر حکومت مسلمانوں کے ساتھ ایسا رویہ کیوں اپنا رہی ہے، تو انہوں نے کہا کہ وہ مسلمانوں کو خوف زدہ کرنا چاہتی ہے تاکہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کو ختم کیا جا سکے۔

Share this:
Waqar Younis
Previous Post کورونا وائرس کرکٹ کے رنگ پھیکے کردے گا: وقار یونس
Next Post روس کا نیٹو اور امریکا پر سرحد کے قریب اشتعال انگیز مشقیں کرنے کا الزام
Russia and United States

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.