geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا سے لڑنا ہے نہ ڈرنا ہے بلکہ کرونا سے بچنا ہے

April 25, 2020 2 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر : محمد پرویز بونیری

مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ 1992 میں پاکستان نے کرکٹ کا عالمی کپ جیتا۔اس سے اگلا عالمی کپ سال 1996 میں منعقد ہوا۔ ابھی ہماری ٹیم کھیل کے میدان میں اتری نہیں تھی کہ پاکستان ٹیلی وژن نے ایک نغمہ جاری کیا ،جس کے بول کچھ یوں تھے۔ ” ہم جیتیں گے، ہم جیتیں گے، ہرمیدان میں ہرطوفان میں ہرمشکل میں جیتیں گے”۔اسکے بعدہماری ٹیم کاکیاحشرہوا، ساری دنیانے دیکھاکیونکہ وقت سے قبل بلند بانگ دعوے اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں ۔ زندگی میں جتنے بھی حالات آتے ہیں ، اللہ کی طرف سے آتے ہیں اوراللہ تعالیٰ ہی ان حالات کو ٹھیک کر سکتا ہے۔ہارجیت ، کامیابی اورناکامی ، عزت اورذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اورانسان کبھی اللہ تعالیٰ کے بغیر اپنے بارے میں اچھے فیصلے نہیں کرسکتا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے ظہورسے ہی ہم نے بیانیہ اپنایاکہ کروناسے ڈرنانہیں بلکہ کروناسے لڑناہے۔یہاں بھی ہم نے اللہ تعالیٰ سے بے نیازہوکرخودہی اس خطرناک وباسے اعلان جنگ کیاہے۔ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ہمیشہ خودکو حالات جنگ میں تصورکرتے ہیں ۔ ہمای سیاسی پارٹیاں اپنے مدمقابل کو مخالف پارٹیاں کہتی ہیںاورہم ایک دوسرے کے خلاف انتخابات لڑتے ہیں۔ انتخابات لڑنے کے بعد جولوگ ایوان اقتدارمیں چلے جاتے ہیں ، وہ وہاں بھی لڑتے زیادہ ہیں اورقوم کی ترقی کے لئے کام کم کرتے ہیں۔

کوروناسے لڑنے کابیانیہ میڈیاکے ذریعے خوب پروان چڑھا۔ بچے بچے کی زبان پر یہی الفاظ ہوتے ہیں کہ ہم کوروناسے لڑتے ہیں ۔ مگر ہم یہ بات بھول گئے ہیں کہ خودکو سپرپاورکہنے والی قومیں آج تک کوروناسے نہیں لڑسکے اورنہ لڑنے کی سکت رکھتے ہیں۔ امریکہ اوریورپ اس وباکے سامنے بے بس کھڑے ہیں ۔ انکے ہسپتالوں میں لاشوں کے ان گنت ڈھیر ہمیں پکارپکارکرکہہ رہے ہیں کہ انسان کے ہاتھ میں اس مسئلے کاکوئی کامیاب حال موجودنہیں ہے۔جوتدبیرعمل میں لائی گئی اس کوناکامی کامنہ دیکھناپڑا ،جودوااستعمال کی گئی ،اس نے درد میں اوراضافہ کردیااورآج یہ حال ہے کہ ایکسویں صدی کاانسان ،جس کے ہاں زندگی کے تمام اسباب اوروسائل نقطہ عروج پرہیں، آج کوروناکے سامنے بے بس نظرآتاہے۔انسانی آلات امراض کاسینہ سینہ چیرچیرکر غیرمرئی جراثیم کو گرفت میں لے چکے ، مگر کوروناکے سامنے دنیاکی تمام ٹیکنالوجی اورایجادات اپنی ناکام کو تسلیم کرتے ہیں۔

ہمارے ہاں بھی کوروناکی وبابے قابوہوتی ہوئی نظرآتی ہے۔ کوروناکے مریضوں کی تعدادمیں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہے اورساتھ ساتھ ہلاکتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ ہم نے کوروناکے ڈرسے اپنے پوے انظام زندگی کو بند کردیاہے۔ پورے ملک میں لاک ڈائون کی صورتحال ہے ۔ یہاں تک ہماری عبادت گاہیں بندکرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں ۔ اس کامطلب ہے کہ ہم نے کورونا کے سامنے اپنی ناکامی کوتسلیم کیاہے۔ آج تک کوروناوائرس کاعلاج دریافت نہیں ہوا، مگر ہمارابیانیہ نہیں بدلااورہم آج بھی کہتے ہیں کہ ہم کوروناسے لڑتے ہیں۔

ہمیں کوروناسے لڑنانہیں بلکہ ہمیں خودکوبچاناہے اوربچانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم اللہ سے رجوع کرے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگے ۔ دنیاکی ہرآفت سے بچنے کاصرف اورصر ف ایک ہی راستہ ہے اوروہ ہے اللہ تعالیٰ کی قدرت کے سامنے خودکوبے بس سمجھنا اوراپنے تمام مسائل کاحل صرف اور صرف اللہ تعالیٰ سے طلب کرنا۔ آج کوروناکی وبانے یہ ثابت کردیاکہ انسان کس قدرکمزوراورمحتاج ہے ، مگرپھر بھی سراٹھاکر کس قدر فخراورتکبرسے کہتاہے کہ ہم آفت خداوندی سے لڑتے ہیں۔

اس قدرکمزورانسان نے رحم مادرسے لیکر قبرتک کی منزل میں اس خداسے بے نیازہوکر جینے کاارادہ کربیٹھا۔ یہ اس احمقانہ ارادے کی برکات ہیں ، جوپوری دنیا میں انسان کی ہمہ گیر تباہی کی شکل میں ہرسمت دکھائی دے رہی ہیں۔انسان کی اس قدرگستاخی اورحماقت کانتیجہ تویہ ہوناچاہئے تھاکہ ایسے احمق کے لئے خداکے دروازے بندکردئے جاتے ، مگر اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے دروازے کھلے چھوڑے ہیں۔ ایسے حالات میں ہمارے پاس صر ف اورصرف ایک ہی راستہ ہے کہ ہم کوروناسے لڑناچھوڑدے بلکہ اللہ تعالیٰ کی مددسے خودکواس وبا سے بچائے۔
MP Khan

تحریر : محمد پرویز بونیری

Share this:
Justice
Previous Post انا کی تسکین
Next Post دامن پر شراب کی بوتل
Online Shopping

Related Posts

2026 Asian Games Open in Nagoya With 10,840 Athletes

ایشین گیمز 2026: ناگویا میں 45 ممالک کے 10,840 کھلاڑیوں کی شرکت، افتتاحی تقریب آج

September 19, 2026
Pakistan Warns PTI Ahead of September 27 Islamabad March

حکومت کا پی ٹی آئی کو انتباہ: 27 ستمبر کو ریاست اپنا اختیار ثابت کرے گی

September 19, 2026
Pakistan Forces Kill 11 Militants in Balochistan Raids

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

September 19, 2026
Pakistan Condemns Houthi Attacks on Red Sea Shipping

باب المندب میں حوثی حملوں کی پاکستان کی شدید مذمت، فوری بندش کا مطالبہ

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.