geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دامن پر شراب کی بوتل

April 25, 2020 1 1 min read
Online Shopping
Share this:

Online Shopping

تحریر : مسز جمشید خاکوانی

پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں مسلم طلبا اور طالبات کے لیے باترجمہ قران پڑھنے کو لازمی قرار دے رہے ہیں آج ہماری مشکلات کی وجہ قران مجید کو ترجمے کے ساتھ نہ پڑھنا ہے عمران خان کی حکومت کا ایک اور احسن اقدام اللہ اس پر عمل کرنے کی طاقت دے رمضان شروع ہو چکا ہے میں آج کسی کی دھلائی کر کے اپنے سر گناہ لینا نہیں چاہتی جیسا کہ آپنے میرے کالم کا عنوان پڑھا ہے اسی موضوع پر لکھنا چاہتی ہوں دیکھیے یہ تو طے شدہ بات ہے کہ آپ کچھ بھی کر لیں میڈیا جس طرف آپ کو لے جانا چاہے لے جا سکتا ہے یہ بہت بڑا ہتھیار ہے راہ پر لانے اور گمراہ کرنے کو اسی طرح رواج پانے والی بدعتیں یا فیشن بھی تب تک ممکن نہیں جب تک معاشرہ ایک جان ہو کر اس کے خلاف قدم نہ اٹھائے ،اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ بھارت ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے اور اس میں بھی کوئی دو رائے نہیں کہ اس نے اپنا چینل پاکستان میں کھول کر ہمارا سب کچھ تباہ کر دیا جی ہاں جب ذہنی غلامی اس حد تک بڑھ جائے کہ منبر پر بیٹھے علما اور کلیدی عہدوں پر بیٹھے آفیسرز، یونیورسٹیوں میں تعلیم دینے والے معززپروفیسرز،اساتذہ کرام بھی ایک میڈیا ہائوس کے مالک کے لیے باہر نکل آئیں وہ مالک جو خود کہتا ہے میں تو بزنس کرتا ہوں یعنی اس کا اس قوم کی روحانی یا ذہنی پسماندگی سے کوئی تعلق نہیں وہ صرف بزنس کرتا ہے یعنی وہ مال بیچتا ہے جو اس کو نفع دے نہ کہ قوم کو اب ایک بزنس مین پینتیس سال ملک کا سربراہ ،ایک بزنس مین پچیس سال قوم کے ذہنوں پر حکمران رہا ہو تو نتیجہ یہی نکلنا تھا جو اس قوم کے مقدر میں لکھا گیا اب زیرو سے سٹارٹ کرنا ہے۔

مجھے یاد ہے مردوں کے لیے رنگ برنگے کرتے بنائے گئے جن میں ہرا ،اودا ،پیلا ،جامنی ،لال نیلا ،فروزی ،گلابی ،لیکن کسی پاکستانی مرد نے نہ پہنے جب وہ یہاں نہ بکے تو بھارت میں غالبا ممبئی کی سڑکوں پر مفت بانٹے گئے تب تک ہمارے ہاں کچھ شرم باقی تھی اس چینل سے نئے نئے گل کھلے اور اس قوم کی آنکھین کھلتی گئیں بلکہ دیدے پھٹتے گئے ،ادارے بے توقیر ہوتے گئے علماء کی ہنسی اڑائی گئی وہ جو ایک دبکے پر سہم جانے والے لوگ تھے خم ٹھونک کر سامنے آ گئے سفید ریش بزرگوں کی ایسی ایسی وڈیوز سامنے آنے لگیں کہ گھروں سے بزرگوں کا احترام ہی ختم ہو گیا لوگ اتنے کھلے ہو گئے کہ سب اکھٹے بیٹھ کر دیکھنے لگے ”چولی کے پیچھے کیا ہے ”۔

چولیوں پر مور ناچنے لگے طوطوں کے پنجرے چھپنے لگے اب عورتیں فرمائش کرتیں بھائی وہ کپڑا دکھانا جس پر مور ناچ رہا ہے اب کہتی ہیں بھائی وہ بندے دکھانا جو کانوں پر سانپ کی طرح بل کھائے ہوتے ہیں بیڈ شیٹس پر باربی ڈول اور اور ایشوریا رائے کی تصویریں چھپنے لگیں جن پر منڈے سو کر رنگین خواب دیکھتے چلو یہاں تک بھی خیر تھی برانڈڈ کپڑوں پر تو عجیب ہی سچویشن ہے آپ ایک لان کا تھری پیس آٹھ سے دس ہزار میں لیتے ہو چونکہ آجکل ایک نیا رواج چلا ہے جس کو آن لائن شاپنگ کہتے ہیں تین سال پہلے میں اسلام آباد ایک بڑے شاپنگ مال میں گئی کیٹلاگ بک سے ایک جوڑا پسند کیا انہوں نے کہا پری بکنگ کرا لیں اور ساڑھے سات ہزار جمع کروا دیں دو ہفتے بعد جوڑا آپکے ایڈریس پر پہنچ جائے گا میں نے سوچا کون انتظار کرے اپنی آنکھوں سے دیکھ کر اسی قیمت میں جوڑا لیا اور گھر آ گئی اب میری آنکھیں خراب تھیں یا دماغ کہ میں نے پورا کھلوا کر نہ دیکھا گھر جب کئی دنوں بعد کھولا تو اس پر کلیسا بنا ہوا بڑی مشکل سے اسے کاٹ پیٹ کر درزی نے چھوٹی سی شرٹ بنا دی کہ باجی اتنا بڑا کپڑا تو کٹ گیا کیا کروں تب سے میں ذرا محتاط ہو گئی ،میں کبھی سیل لگنے پر نہیں جاتی کیونکہ سیل پر جو حالات عورتوں کے ہوتے ہیں اللہ رحم کرے جس کے ہاتھ جو لگتا ہے۔

ایسے اٹھا کر بھاگ رہی ہوتی ہیں جیسے مفت بٹ رہے ہوں اور دکاندار توبہ توبہ کر رہے ہوتے ہیں اس سے آن لائن شاپنگ پھر بھی تھوڑی باعزت لگتی ہے لیکن جب رواج ہی ایسے الٹے سیدھے نکل آئیں تو بندہ کیا کرے ایک مشہور برانڈ سے بڑی دیکھ بھال کر شرٹس منگوائیں اور یہ تو سب جانتے ہیں پیکٹ بعد میں ہاتھ آتا ہے پے منٹ پہلے دینی پڑتی ہے ،سب کاموں سے فراغت پا کر رات کو بڑے شوق سے پیکٹ کھولا تو کیا دیکھتی ہوں قمیض کے دامن پر شراب کی بوتلیں گری پڑی ہیں ۔جی ہاں باقائدہ شراب کی بوتلیں بنی ہوئی جن سے شراب بہہ رہی ہے وہ بھی دامن پر ایک دو نہیں پورے دامن پر پرنٹ یہی ہے اب کیا ہو سکتا ہے ایک بار پھر دھوکا ۔۔۔۔۔ اللہ معاف کرے کام ہمارے ایسے ہیں مسلمانوں والا کوئی کام اب ہم نہیں کرتے لیکن غیرت اتنی ہے کہ مولانا نے دعا میں یہ کہہ دیا کہ اللہ ہمیں معاف کر دے ہم بہت برے ہیں تو سارے میں آگ لگ گئی حالانکہ اللہ سے مانگتے وقت رونا افضل ہے کہتے ہیں رونا نہ آئے تو رونے والی شکل بنا لو کہ عاجزی اللہ کو پسند ہے۔

رمضان کے مہینے میں کمائی کرنے والے سخت بے چین اور ناراض ہیں کہ یہی ایک مہینہ کمائی کا ہوتا تھا وہ بھی لاک ڈائون کی نظر ہو گیا جبکہ لاک تو کہیں نظر نہیں آتا صرف ڈائون ہی ڈائون ،شٹر ڈائون کر کے سارے کام جاری ہیں اب اس میں حکومت کیا کر سکتی ہے کہ پولیس والے شٹر ڈائون کے نیچے سے ہاتھ ڈال کر دو ہزار بھتہ وصول کر لیتے ہیں
کاش کہ ہم ایک قوم ہوتے کورونا جیسی وبا کو آزمائش سمجھ کر اپنے رب کو منانے کی کوشش کرتے دھونس ،دھاندلی ،فراڈ ،جھوٹ ،زخیرہ اندوزی ، سود ،رشوت ،چھوڑ دیتے دیکھا جائے تو اللہ نے ہمیں سنبھلنے کا موقع دیا ہے اس کو غنیمت سمجھیں اللہ کو راضی کرنے والے کام کر لیں لیکن ہم تو اور زیادہ بگڑ گئے!
Mrs Khakwani

تحریر : مسز جمشید خاکوانی

Share this:
Coronavirus
Previous Post کورونا سے لڑنا ہے نہ ڈرنا ہے بلکہ کرونا سے بچنا ہے
Next Post کورونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم میں سپر ہیروز بھی میدان میں
Superheroes

Related Posts

Pakistan Warns PTI Ahead of September 27 Islamabad March

حکومت کا پی ٹی آئی کو انتباہ: 27 ستمبر کو ریاست اپنا اختیار ثابت کرے گی

September 19, 2026
Pakistan Forces Kill 11 Militants in Balochistan Raids

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

September 19, 2026
Pakistan Condemns Houthi Attacks on Red Sea Shipping

باب المندب میں حوثی حملوں کی پاکستان کی شدید مذمت، فوری بندش کا مطالبہ

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.