geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرشتہ صفت انسان

May 2, 2020 2 1 min read
Coronavirus lockdown
Share this:

Coronavirus lockdown

تحریر : روہیل اکبر

کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ طویل ہوتا جا رہا ہے اور لوگ گھروں میں بیٹھ کر اس وبا کے جانے کا انتظار کر رہے ہیں جنہوں نے تو کچھ بچایا ہوا ہے وہ مزے سے ان چھٹیوں کو گذار رہے ہیں اور جو دیہاڑی دار طبقہ ہے ان میں ہم جیسے قلم کے مزدور بھی شامل ہیں وہ بری طرح متاثر ہورہے ہیں حکومت اپنے طور پر کام کررہی ہے راشن اور پیسے بٹ رہے ہیں مگر اسکے باوجود کچھ افراد ایسے بھی ہیں جن کا کہیں کسی جگہ امداد کے لیے نام نہیں آیا اور وہ افراد اپنے اپنے گھروں میں بیٹھے اللہ کے نیک بندوں کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کب انکے دروازے کی کنڈی کھڑکے گی اور راشن کا تھیلہ دینے والا کہے گا کہ شکریہ کی کوئی بات نہیں بلکہ تاخیر سے پہنچنے کی معذرت چاہتا ہوں امید ہے کہ کپتان کی ٹائیگر فورس اور بزدار کی پنجاب فورس اس کام میں بڑھ چڑھ کر کام کریگی غربت اور بے روزگاری ہمارا آج کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ان حکمرانوں کی طرف سے پیدا کیا گیا تھا جنہوں نے اس ملک کے وسائل پر ڈاکے ڈالے عوام کا خون تک نچوڑ لیا۔

عام انسان کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا ایک آج چونکہ یکم مئی ہے مزدوروں کا عالمی دن اس دن بھی مزدوروں کا خون نچوڑنے والے انکی غربت کا مذاق آڑاتے ہیں اس بار کرونا کی وجہ سے جلسے جلوس اور تقریریں نہیں کرسکے مگر ہمارے اندر وہی بے حسی مچل رہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح مزدور کی غربت کے جنازے کو دھوم سے نکالا جائے اگر ہمارے پچھلے حکمران اور انکو لانے والے یہ خیال کرلیتے کہ پاکستان صرف انہی کے لیے نہیں بنا تھا جہاں بیٹھ کر وہ صرف لوٹ مار کے نئے نئے طریقے ایجاد کرتے رہے بلکہ اس ملک کو بنانے کے لیے قربانیاں دینے والے مزدور،کسان اور غریب لوگوں بھی اسی ملک کا حصہ ہیں مگر امیر اور جاگیر دار اس وقت بھی اپنے مفادات کے لیے لڑ رہے تھے آج 72سال گذارنے کے بعد ہماری غربت پر اپنی اپنی سیاسی دوکانداری چلا رہے ہیں اور انہی کی وجہ سے تقریبا پوری قوم کی حالت قابل رحم ہے ہم اندرونی اور بیرونی امداد کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم چندہ اکھٹا کرنے کے لیے ٹیلی تھون کرتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح ہماری غریب عوام کی مدد ہوسکے اگر ہم نے امداد پہنچانے میں تاخیر کردی تو عوام کا جینا مشکل ہوجائیگا کرونا وائرس جب سے شروع ہوا ہے اور ملک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا ہوئی ہے تب سے اب تک بھوک کے خوف سے کمزور دل لوگوں نے خود کشیاں کرلیں اور اپنے بچوں کو بھی مارنا شروع کردیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کی طرف سے 12ہزار کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے مگر جس ملک میں ہم رہ رہے ہیں جہاں حکمرانوں کا صرف مال پانی اکٹھا کرنے پر ہی زور رہتا تھا وہاں پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر کی طرف سے راشن اور پیسے پہنچانے کا جو عمل ہے وہ بھی بہت بڑا عمل ہے۔

اتنے پیسوں اور راشن سے ایک ماہ گذر سکتا ہے بھوک کے خوف سے خود کشی کی طرف انسان مائل نہیں ہوسکتا کیونکہ اسکے پاس زندہ رہنے کے لیے کچھ نہ کچھ تو موجود ہے حکومت کو بس ایک کام مزید یہ کرنا ہے کہ وہ بھی لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی طرح ضرورت مندوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر راشن اور پیسے خاموشی سے انکے گھروں تک پہنچادے اور حکم بھی یہی ہے کہ ایک ہاتھ سے دو تو دوسرے ہاتھ کو پتہ نہ چلے پریس کلب ہمارا دوسرا گھر ہے جہاں ہم بے فکری سے بیٹھ کر صاف ستھرا کھانا کھاتے ہیں اپنے مسائل ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہیں اور پھر ان مسائل کا حل ڈھونڈتے ہیں ہمارے کچھ صحافی دوست جو لاہور سے تعلق نہیں رکھتے انہوں نے بھی بھوک کے خوف سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا اللہ تعالی سبھی کو معافی عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام دے (آمین) یہاں لاہور پریس کلب کا ذکر کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ ہمارے دوسرے شہروں کے کلب بھی اسی طریقہ کار کو اپنا کرقلم کے مزدوروں پر مشکل کے یہ دن آسانیوں میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

ارشد انصاری کی خدمت اور صحافی دوستوں سے پیار کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ اسی خدمت کی بدولت وہ مسلسل منتخب ہوتے آئے ہیں چند دن قبل ایک مرحوم صحافی دوست کی بیوی انہی حالات کا شکار تھی اور جب میرے پاس دفتر میں بیٹھ کر اپنے دل کا غم ہلکا کرچکی تو میں نے اسے ارشد انصاری کا نمبر دیا اسکی نہ جانے کیا بات ہوئی کہ وہ رونا شروع ہوگئی میں نے اسے تسلی دی کہ ہوسکتا ہے کہ ارشد انصاری کسی ٹینشن میں ہو جو آپ سے اچھے طریقے سے بات نہیں کرسکا آپ اطمینان رکھیں وہ آپ کے لیے ضرور کچھ کریگا وہ خاتون واپس گھر چلی گئی مگر رات گئے اسکا ٖفون آیا تو اسکی آواز سے لگتا تھا کہ اسکی آنکھوں میں تشکر کے آنسو بھی ہیں بتا رہی تھی کہ شام کے وقت ارشد انصاری کا فون آیا اور وہ اپنے رویہ پر معذرت کررہا تھا ہمار ایڈریس پوچھا اور پھر تھوڑی دیر بعد ہی ایک لڑکا راشن اور پیسے دیکر چلا گیا کیا فرشتہ صفت انسان ہے جس نے دیا بھی اور مشہوری بھی نہیں کی کسی کو کان وکان خبر نہیں ہوئی نہ تصویر نہ خبر اور نہ ہی کسی گروپ میں ڈالا میرا مقصد کسی کی مشہوری نہیں بلکہ ایسے افراد کو ایک مثال بنا کر پیش کرنا ضرور ہے جنکی وجہ سے کسی کے مرجھائے ہوئے چہرے پر خوشی کے آثار پیدا ہوجائیں۔

زندگی کی تکلیفیں تو پہلے ہی بہت زیادہ ہیں اوپر سے انسانی رویوں کی وجہ سے جو دل ٹوٹتے وہی اصل میں انسانوں کو غلط فیصلوں پر مجبور کرتے ہیں ہمارے مخیر حضرات بھی اگر اسی فارمولہ پر عمل کریں تو بہت سے افراد دوبارہ ہنسی خوشی کی طرف لوٹ آئیں گے مزدوروں کا عالمی دن بھی ہے اور مزدور اللہ کا دوست بھی جو کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا اپنی خودداری کو قائم رکھتے ہوئے بھوک،پیاس اور مصائب برداشت کرتا ہے کہیں کچھ تقسیم ہورہا ہو تو لائن میں لگ جاتا ہے جہاں تصویر یا ویڈیو بن رہی ہوں تو پھر وہ وہاں سے کنارہ کرلیتا ہے اس لیے ایسے تمام افراد اور ادارے لاہور پریس کلب کی طرح مجبور افراد کی مدد کریں کہ ایک ہاتھ سے دیں تو دوسرے ہاتھ کو خبر نہ ہوں۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر
03004821200

Share this:
Wheat
Previous Post سندھ میں سرکاری گوداموں سے 5 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم غائب
Next Post امریکا میں کورونا وبا کی پہلی دوا کی منظوری
Remdesivir

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.