geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا میں کورونا وبا کی پہلی دوا کی منظوری

May 2, 2020 2 1 min read
Remdesivir
Share this:

Remdesivir

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وفاقی ادارے نے کورونا وائرس کے انسداد کی دوا کی باضابطہ منظوری دے دی ہی۔ اس تجرباتی دوا کے آزمائشی ٹیسٹس کئی ایام سے جاری تھے۔

امریکا میں کووڈ انیس مہلک بیماری کے شافی علاج کے لیے ایک دوا ریمڈِسیوِر (Remdesivir) تیار کر لی گئی ہے۔ امریکی وفاقی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگز ایجنسی (FDA) نے اس دوا کی ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ اس دوران امریکی حکام نے کووڈ انیس بیماری سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کے باوجود مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

دوا ریمڈِسیوِر کی منظوری اقوام عالم کی کورونا وائرس کی نئی قسم کے انسداد کی جانب پہلی کامیاب کوشش قرار دی گئی ہے۔ اس وقت جرمنی، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں بھی کورونا وائرس کی پھیلی ہوئی وبا کے خاتمے کی دواؤں کے انسانی تجربات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ امریکا میں دوا ریمڈِسیوِر اس تناظر میں پہلا قدم ہے۔

دوا ریمڈِسیوِر وائرس کے انسداد کی ایک دوا ہے جو ابتدائی طور پر ایبولا بیماری کے علاج کے لیے تیار کی گئی تھی۔ اس دوا کے کووڈ انیس بیماری میں مبتلا شدید بیمار افراد پر استعمال کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آنے پر ہی اس کی بطور ایک دوا کی ہنگامی حالات میں استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

ریمڈِسیوِر دوا کی منظوری کا اعلان جمعہ یکم مئی کو وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا اور اس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک انتہائی مثبت پیش رفت ہے۔ اس پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ ریمڈِسیوِر تیار کرنے والی دوا ساز کمپنی جیلیڈ سائنسز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینیئل او ڈے بھی موجود تھے۔

امریکی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دوا کے استعمال کے ممکنہ نتائج سے امریکا میں کووڈ انیس بیماری سے ہونے والی ہلاکتوں کو ایک لاکھ سے کم رکھنے میں کامیابی حاصل ہو گی۔ یہ امر اہم ہے کہ کورونا وائرس کی ساری دنیا میں وبا پھیلنے کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہو چکی ہیں اور یہ تعداد پینسٹھ ہزار سات سو سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد گیارہ لاکھ تیس ہزار سے زائد ہے۔ ساری دنیا میں اس جان لیوا وائرس کی لپیٹ میں آنے والے افراد کی تعداد چونتیس لاکھ سے زائد ہے۔

جیلیڈ سائنسز نے امریکی حکام کو اس دوا کی پندرہ لاکھ خوراکیں بھی فراہم کی ہیں۔ ابتدا میں اس دوا کی آزمائش ایسے بندروں پر شروع کی گئی تھی۔ بیمار بندروں میں دوا کے مثبت اثرات سامنے آنے پر ہی اس کا آزمائشی استعمال انسانوں پر شروع کیا گیا۔ یہ تجربات امریکی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے ہیلتھ کی نگرانی میں مکمل کیے گئے تھے۔ ان آزمائشی ٹیسٹس کے انتہائی مثبت نتائج کی بنیاد پر ہی اس دوا کی ہنگامی بنیاد پر ہسپتالوں میں داخل انسانی مریضوں کو دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

ریمڈِسیوِر نامی دوا ایک طبی ریسرچ کے ادارے جیلیڈ سائنسز کے محققین کی کاوش ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے فوسٹر سٹی میں اس کا صدر دفتر ہے۔ جیلیڈ سائنسز بائیوفارماسیوٹیکل تحقیقی ادارہ ہے اور یہ تجارتی بنیاد پر ادویات بھی تیار کرتا ہے۔

Share this:
Coronavirus lockdown
Previous Post فرشتہ صفت انسان
Next Post دنیا میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار تک پہنچ گئی
Coronavirus Deaths

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.