geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے مودی کے بنے بنائے امیج کو کیسے داغدار کیا؟

May 12, 2021 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

 Narendra Modi

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ برس کورونا وبا کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت دیکھی گئی اور لوگوں نے تالیاں بجاتے ہوئے ’گو کورونا گو‘ کے نعرے بھی لگائے۔ لیکن اس وبا کی دوسری لہر نے قوم پرست لیڈر کی مقبولیت کے غبارے سے ہوا نکال دی۔

بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے پوری شدت کے ساتھ پھیلتی جا تہی ہے اور ابھی تک اس کے کنٹرول کے امکانات سامنے نہیں آئے ہیں۔ لوگ پریشان اور علاج کے لیے بے چین ہیں۔ اس صورت حال میں بھی ہندو قوم پرست سیاسی جماعت بھارتیا جنتا پارٹی اور اس کے لیڈر وزیر اعظم نریندر مودی اپنی حکومت کا تشخص بلند کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ بین الاقوامی سطح پارٹی اور مودی حکومت کے ایسے اقدامات جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں۔

یہ ایک عام تاثر ہے کہ مودی اپنی سیاسی ساکھ کو بہت عزیز رکھنے والے سیاست دان ہیں۔ سن 2014 میں برسراقتدار آنے کے بعد سے انہوں نے اپنی شخصیت کی چھاپ ہر شعبے پر ڈالنے کی کوششیں جاری رکھیں۔ ا’نریندر مودی: دی مین، دی ٹائمز‘ کے مصنف نیلانجن مکھوپدائے کا ڈی ڈبلیو سے گفگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اپنی پبلسٹی اور امیج بلڈنگ مودی کی سیاست کا مرکزہ رہا ہے اور وبا میں بھی ان کا یہ پہلو برقرار رہا۔

نیلانجن مکھوپدائے نے مزید کہا کہ چند روز قبل ملکی وزیر خارجہ نے دنیا بھر میں بھارتی سفارت خانوں کو ہدایت کی وہ وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے مودی حکومت کے انتظامات کی بھرپور طریقے سے تشہیر کریں اور ایسا ہی ملک کے اندر سرکاری ملازمین کو بھی کہا گیا ہے۔

نیلانجن مکھوپدائے کا خیال ہے کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران نریندر مودی اس وبا کی شدت کا اندازہ لگانے سے قاصر رہے تھے اور اب دوسری لہر کی انتہائی شدت نے سارے سیاسی و انتظامی منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے۔

ایک برس بعد بھارت کے شہریوں کو صحت کی بنیادی ضروریات تک رسائی کے لیے جد و جہد کرنا پڑ رہی ہے۔ کورونا وبا کے علاج میں شدید مشکلات حائل ہیں اور بیماروں کو ہسپتالوں میں نہ داخلہ مل رہا ہے اور نہ ہی آکسیجن سلنڈرز میسر ہیں۔ نعشوں کو شمشان گھات تک پہنچانے اور جلانے میں بھی پریشانیاں حائل ہو چکی ہیں۔ پہلی لہر میں وبا کو کنٹرول کرنے کے انتظام کی تعریف ہوئی تھی لیکن اب ناقص انتطامات پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔ یہ تنقید ملک اور اور بیرون ملک سے ہو رہی ہے۔ لوگوں میں نریندر مودی کے حوالے سے مایوسی پھیل گئی ہے۔

ترقی پذیر معاشروں کے تحقیقی مرکز (CSDS) کے پروفیسر سنجے کمار کا کہنا ہے کہ لوگ بہت مایوس ہیں اور عام آدمی وزیر اعظم کے رویے پر گہری پریشانی سے دوچار ہے کیونکہ جب انہیں وزیر اعظم کی ضرورت تھی تب وہ ان کے لیے موجود نہیں ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کا امیج کورونا بحران میں بہت داغدار ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس صورت حال کو وزیر اعظم کی پالیسیوں اور بھارتیا جنتا پارٹی کی سیاست کا ردعمل قرار دیا ہے۔

نریندر مودی نے بے شمار غیر ملکی دوروں سے بین الاقوامی تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں اور دوسری لہر سے قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ دنیا میں بھارت کا امیج بہتر ہوا ہے۔ دوسری لہر میں صحت کی سہولتیں ناکافی ہونے سے یہ امیج بین الاقوامی سطح پر دھندلا گیا ہے۔ بھارتی تاریخ دان اور مصنف انانیا واجپائی کا کہنا ہے کہ جمہوری دنیا کے پریس کو دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ مودی کا سارا تشخص تار تار ہو کر رہ گیا ہے۔

کئی مبصرین تو مودی کی لیاقت پر سوال اٹھانے لگے ہیں۔ کارنیگی ادارے کے ایک شعبے سے وابستہ میلان وائشناو کا اس تناظر میں کہنا ہے کہ ایسی سوچ دوسرے ممالک کی حکومتوں اور بین الاقوامی لیڈروں میں بھی پیدا ہو گئی ہے۔ یہی نہیں دوسرے ممالک میں مقیم بے شمار بھارتی افراد بھی اس ملکی صورت حال پر حیران اور ششدر ہیں۔

انانیا واجپائی کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی دوسری لہر نے نریندر مودی کے امیج کو کتنا تقصان پہنچایا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Share this:
Myanmar Military Government
Previous Post میانمار میں ملٹری جنتا کے اقتدار کے 100 دن
Next Post صدر ایردوان کے اسلامی ممالک کے رہنماوں سے آج بھی ٹیلی فونک رابطہ جاری
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.