geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار میں ملٹری جنتا کے اقتدار کے 100 دن

May 12, 2021 0 1 min read
Myanmar Military Government
Share this:

Myanmar Military Government

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار میں فوجی حکومت کے اقتدار پر قبضے نے ملک کو انتشار میں دھکیل دیا ہے۔ فوجی جنتا ملکی حالات پر کنٹرول کے لیے جتنی بھی کوشش کر لے حقیقت یہ ہے کہ عوامی زندگی بُری طرح مفلوج ہو چُکی ہے۔

میانمار کی فوج نے پہلی فروری کو آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو اقتدار سے علحیدہ کیا اور ملک کے تمام شعبوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ تاہم تب سے ہی یہ امر واضح تھا کہ وہ میانمار کے ریلوے نظام تک کو نارمل طریقے سے نہیں چلا پائے۔ یہاں تک کہ ٹرینیں وقت پر اپنی نقل و حرکت نہیں کر پا رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں فوجی حکومت کے خلاف سب سے پہلے سرکاری ریلوے کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور ہڑتال کا اعلان کیا۔

میانمار ریلوے کے کارکنوں کے علاوہ ہیلتھ ورکرز نے بھی فوجی حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کی اور سرکاری طبی مراکز میں خدمات انجام دینا بند کر دیں۔ بہت سے سول سرونٹس اور سرکاری اور نجی بینکوں کے ملازمین اپنے دفاتر سے غیر حاضر ہو گئے۔ تعلیمی درسگاہیں اور یونیورسٹیاں فوجی جنتا کے خلاف مزاحمت کے اظہار کا گڑھ بن گئیں۔ حالیہ چند ہفتوں کے دوران پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کی تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں، تعلیمی نظام ٹھپ ہو گیا اور اساتذہ ، والدین اور طالبعلوں سبھی نے سرکاری اسکولوں کا بائیکاٹ کر دیا۔میانمار میں فوجی کارروائی کے خلاف سلامتی کونسل کی مذمتی قرارداد منظور

میانمار میں فوجی جنتا کے حکومت پر قبضے کے ایک سو دن گزرنے کے بعد حکمران جرنیلوں کی طرف سے تمام معاملات پر کنٹرول کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے۔ انہیں یہ خوش فہمی ہے کہ انہوں نے تمام محاذوں پر حالات کو قابو کر لیا ہے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ بنیادی طور پر ان کی جزوی کامیابی یہاں تک محدود ہے کہ انہوں نے میڈیا کی حد تک اور سڑکوں پر مظاہروں کو کچل دیا ہے۔ آزاد ذرائع سے موصولہ اعداد و شمارکے مطابق میانمار میں عوامی مظاہروں کے دوران اب تک 750 مظاہرین اور راہگیر مارے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشل باچیلٹ نے ایک ماہ پہلے ہی میانمار کی صورتحال کو سنگین قرار دیا تھا۔ باچیلٹ کا کہنا تھا،” میانمار کی معیشت، تعلیم اور صحت کا بنیادی ڈھانچہ تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے جس سے لاکھوں لوگ روزگار ، بنیادی سماجی خدمات اور غذا کے تحفظ سے محروم ہو چُکے ہیں۔

ادھر میانمار کی فوجی جنتا کو بھی عسکری چیلنجز کا سامنا ہے۔ خاص طور سے مزاحمتی سرحدی علاقوں میں جہاں نسلی اقلیتی گروپ سیاسی طاقت رکھتے ہیں اور ان کی اپنی گوریلا فورسز بھی ہیں۔ جنگی صورتحال کی سختیاں جھیلے ہوئے دو ایسے تجربہ کار گروپ شمال میں کاچن اور مشرق میں کارن میں ہیں۔ ان دونوں گروپوں نے میانمار کی عوامی احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے لڑائی تیز تر کر دی ہے۔ وہ میانمار کی فوج تتماداؤ کا زیادہ قوت کے ساتھ مقابلے بھی کر رہے ہیں اور فضائی حملے بھی کررہے ہیں۔

Share this:
Aligarh Muslim University
Previous Post علی گڑھ مسلم یونیورسٹی: کورونا سے مسلسل اموات پر گہری تشویش
Next Post کورونا وائرس کی دوسری لہر نے مودی کے بنے بنائے امیج کو کیسے داغدار کیا؟
Narendra Modi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.