geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا وائرس سے شرطیہ بچاؤ

March 19, 2020 2 1 min read
Coronavirus Checking
Share this:

Coronavirus Checking

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

آج دنیا بھر میں ایک خوف ڈر پیدا ہو گیا ہے ۔ تقریباً نصف دنیا کا ہر ملک دوسرے ممالک سے الگ تھلگ ہو گیا ہے۔کچھ لوگ اس کو عذاب ِ خداوندی اور کچھ اللہ کی طرف سے آزمائش قرار دے رہے ہیں۔ تحقیق کرنے والے تحقیات کر رہے ہیں مگر سننے میں آر رہا ہے کہ سائنسدانوں نے خود اس کو بیایا ہے ۔ ایسے بھی دانشور کچھ کم نہیں جو کہتے ہیں کہ یہ جانوروں سے پیدا ہوا ہے۔ جیسا بھی ہوا ۔ اللہ پاک کی رضاء کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ۔ جہاں تک دنیا کے ممالک کی ایک دوسرے ملک سے الگ تھلگ ہونے کی بات ہے تو اب ممالک تو دور ایک ملک میں ایک ایک صوبہ دوسرے صوبوں سے الگ کئے جا رہے ہیں ۔ کیونکہ کرونا وائرس Coronavirus عالمی وباء کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ ممتاز ماہرِ حیوانیات اور مصنف، ڈاکٹر صلاح الدین قادری نے بتایا کہ کسی بھی وائرس کو عالمی وبا بننے کے لیے چار چیزیں درکار ہوتی ہیں:اول: وائرس کی نئی قسم ہو۔دوم: حیوان سے انسان تک منتقل ہونے کی صلاحیت ۔سوم: انسان میں مرض پیدا کرنے کی صلاحیت ۔چہارم: انسان سے انسانوں تک بیماری پیدا کرنے کی استعداداس تناظر میں نئے کرونا وائرس میں یہ چاروں باتیں سامنے آچکی ہیں۔

ڈاکٹر سید صلاح الدین قادری نے بتایا کہ یہ وائرس بہت کم وقفے میں دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس سے قبل سوائن فلو کی وبا صرف ایک ماہ میں کئی ممالک تک سرایت کرچکی تھی۔اب تک Coronavirusکرونا وائرس کی نصف درجن سے زائد اقسام دریافت ہوچکی ہیں، جب اس کا خوردبین سے جائزہ لیا گیا تو یہ نصف دائرے کی شکل میں نظر آیا اور کنارے پر ایسا ابھار نظر آیا جو تاج کی شکل کے مشابہ ہے، رومن زبان میں تاج کو کرائون کہتے ہیں، اسی بنا پراس کا نام کرونا رکھ دیا گیا ہے، اب تک زیادہ تر جاندار مثلاً: خنزیر اور مرغیاں اس سے متاثر ہوتے رہے ہیں، لیکن اب یہ وائرس اپنی شکل بدل کر انسانوں کو بھی متاثر کرکے موت کی وادی میں پہنچا رہاہے ۔ 1960ء کے عشرے میں کرونا وائرس کا نام دنیا نے پہلی بار سنا اور اب تک اس کی 13اقسام سامنے آچکی ہیں، ان میں سے سات اقسام انسانوں میں منتقل ہوکر انہیں متاثر کرسکتی ہیں۔

ان میں سے ”Novel Coronavirus 2019” اور ”(SARS) Severe acute respiratory syndrome” چین میں دریافت ہوئے ہیں اور ”(MERS) Middle East Respiratory Syndrome” شرقِ اوسط میں دریافت ہوا ہے۔ابھی تحقیقات جارہی ہیں ۔ ہر آدمی انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا اپنا کردار ادا کر کے اس موزی کرونا وائرس Coronavirus خود کو اپنے چاہنے والوں کو بچا سکتا ہے جیسا کہ ماہرین کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھروں میں استعمال ہونے والا عام فنائل کرونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے کافی ہے۔امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے رسالے ‘جاما’ میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق دن میں 2 بار عام فنائل سے کی جانے والی صفائی کرونا وائرس کو مارنے کے لیے کافی ہے۔ماہرین کے مطابق فنائل سے فرش کے علاوہ مریض کے زیر استعمال واش بیسن اور بیت الخلا کی صفائی سے کرونا وائرس پر قابو پایا جا سکتاہے

سائنسی ماہرین نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے تحقیقی مطالعہ کیا جس کے دوران متاثرہ افراد کے ٹیسٹ لیے گئے اور نتائج کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی۔کہ کورونا وائرس کھلی فضا میں کئی گھنٹوں تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی طرح ہوا سے آلودہ ہونے والی کسی بھی شے پر دو تین روز تک موجود رہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ایک انسان سے دوسرے کو منتقل ہوتا ہے۔ماہرین نے تحقیق کے دوران متاثرہ افراد کے زیر استعمال نیبولائزر سے نمونے حاصل کر کے انہیں فضا میں چھوڑا، جس سے یہ معلوم ہوا کہ تین گھنٹے تک وائرس ہوا میں موجود رہا اور پھر خود ختم ہوگیا۔جب ان نمونوں کو دیگر اشیاء کی سطح پر چھوڑا گیا تو نتائج خوفناک صورت میں سامنے آئے۔ ماہرین کے مطابق تانبے کی دھات پر وائرس کے نمونے چار گھنٹے، گتے پر 24 جبکہ پلاسٹک اور اسٹیل کی دھات کی سطح پر یہ دو سے تین روز تک زندہ رہے۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی مائیکرو بائیولوجی کی پروفیسر جولی فشر کا کہنا ہے کہ ان تجربات کے نتائج بہت اہم ہیں اور ان سے صفائی ستھرائی سے متعلق بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر کی اہمیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔ تحقیقی نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں ہاتھ دھونے کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کرنا چاہیے۔

آخر میں تین باتیں عرض ہیں ۔ اول :۔ محسن ِ انسانیت نبی کریم ۖ نے اللہ پاک کا پسندیدہ ” دین اسلام ” میں ہمیں داخل کر کے جہنم کے عذاب اور دنیا کی بلاؤں سے محفوظ کر لیا۔ یعنی ” صفائی کو نصف ایمان ” قرار دیکر وہ تمام آفتیں بلائیں جو دنیا میں صفائی ستھرائی نہ رکھنے سے پیدا ہوتیں ہیں ان سے بچانے کے لئے صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیکر دنیا میں سب سے زیادہ صاف ستھرا مسلمانوں کو کر دیا۔

دوئم :۔ دنیا کی جدید تحقیق اور سائنسدان اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ تمام وبائی امراض انفیکش کا سبب جراثیم Microorganism ہیں اور یہ عموماً ہمارے جسم کے وہ حصے جو کھلے یا نظر آتے ہیں جیساکہ ہاتھ پاؤں ،ناک، کان ۔ گلا، وغیرہ کے زرئیے جسم میں داخل ہوکر امراض Infection پیدا کرتے ہیں۔ کریم آقا ۖ کے صدقے کتنا عظیم ” دین اسلام ” ملا جس کی برکت سے دن میں کم از کم پانچ مرتبہ وضو کرنے کی سعادت ملتی ہے۔ کیونکہ نماز ادا کرنے کے لئے وضو کرنا شرط اول ہے۔ مسلمان تو جانتے ہیں مگر جن کو دین اسلام کی سعادت نصیب نہیں ہوئی ان کے لئے عرض ہے وضو میں وہ تمام اعضاء ( طریقہ اسلام ) کے مطابق دھوئے جاتے ہیں جن کے لئے آج سائنس چیخ رہی ہے۔

سوئم :۔ تحقیق کرنے والے سائنسدان اور صحت کے لئے کام کرنے والے جانتے ہیں کہ اللہ کی طرف سے ہمارے جسم میں ایک نظام ہے جس کو ” قوت مدافعت immune system ” کہتے ہے۔ اس کو سمجھنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے جیسا گھر کا چوکیدار ہو اگر چوکیدار طاقتور اور ہوشیار ہو تو گھر میں چوری چکاری نہیں ہو سکتی اسی طرح جسم انسانی میں قوت مدافعت ہے اگر یہ کمزور نہ ہو تو کوئی جراثیم یا وباء انسان کو بیمار نہیں کر سکتی کیونکہ انسانی مدافعتی نظام عملہ آور( جراثیموں) کا مقابلہ کر کے ماردیتا ہے یا بھگا دیتا ہے۔ جس وجہ سے انسان تندرست رہتا ہے۔ اس قوت کے لئے یعنی مدافعت کو زیادہ متحرک کرنے کئے ” نماز کا عظیم تحفہ دیا وہ بھی اپنے محبوب خاتم النبی محمد رسول ۖ کو عرش معلی میں معراج کی صورت میں ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ کروناوائرس یا دیگر وائرسوںسے بچنے کے لئے دین اسلام پر عمل کرنا ہوگا۔ ورنہ آئے روز کوئی نہ کوئی Micro – organism دریافت ہوکر دنیا کو جہنم بناتا رہے گا۔

Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:
Haji Mehtab Hussain
Previous Post علاقائی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، حاجی مہتاب حسین
Next Post اگر یہ اللہ کی مرضی ہوئی
Coronavirus in Pakistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.