geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اگر یہ اللہ کی مرضی ہوئی

March 19, 2020 2 1 min read
Coronavirus in Pakistan
Share this:

Coronavirus in Pakistan

تحریر : شیخ خالد زاہد

یہ بات وثوق سے کی جا سکتی ہے کہ انسان، قدرت کی رہتی دنیا تک کیلئے بہترین تخلیق ہے ، ناصرف بہترین بلکہ ساری تخلیقات میں سب سے افضل ، فرشتوں سے سجدہ کروا کر اس فیصلے پر مہر ثبت کروا دی گئی ۔ انسان کو اسکی خواہشات کیساتھ دنیا میں بھیجا اور خواہشات کی تکمیل کے ذراءع بھی پیدا کئے اور انسان کو خود اتنا طاقتور پیدا کیا کہ وہ دنیا میں کو اپنی مرضی سے چلانے کہ اہل ہوگیا ۔ جہاں شکر کرنا تھا وہاں فخر کرنا شروع کردیا اور پھر انسانوں کی ایک جماعت تو ایسی بھی نکلی کہ جس نے اپنے تخلیق کار کو ہی ماننے سے انکار کردیا، باقیوں نے اپنی اپنی مرضی کے نام رکھ لئے ،لیکن اللہ رب العزت نے انسان سے صرف اپنی اطاعت کی خواہش ظاہر کی اور یہ بھی بتادیا کہ میری اطاعت کرنے والوں کو میں کیسے نوازتا ہوں ۔ اللہ رب العزت کا یہ کہنا ہے کہ مجھے تو سب ہی مانتے ہیں لیکن جو میری مانتا ہے میں اسے اس زندگی میں بھی غالب کردیتا ہوں اور دائمی زندگی میں بھی سرخ روح کردیتا ہوں ۔

انسان کو جیسے جیسے قدرت کی عطاء کردہ صلاحیتوں کا علم ہونا شروع ہوا اس نے صلاحیتیں دینے والے کو ، ان پر عمل پیرا کرنے کی ہمت دینے والے کو بھلاتے چلے جانے کا فیصلہ کر لیا اور دنیا میں اپنی اپنی نجی خدائی کے دعوے کرتے چلے گئے ۔ ان خداءوں کو کس طرح سے قدرت نے سبق سیکھائے ، اپنی آخری کتاب میں وہ سارا کچھ بیان کردیا جس جس طرح سے زمینی خداءوں کو انکی حیثیت اور اوقات یا د دلائی اور رہتی دنیا تک کیلئے نشان عبرت بنا دیا ۔ ابراہا ء کے ساتھ پیش آنے والا واقع اسلام کے ظہور سے قبل کا ہے جب ابراہا نامی بادشاہ نے اپنی دنیاوی طاقت کے بل بوتے پر زمین پر بنائے گئے اللہ کے گھر(خانہ کعبہ) کو مسمار کرنے کیلئے نکلا اور متولی کعبہ حضرت عبد المطلب نے یہ کہہ کر کعبہ خالی کردیا کہ یہ جس کا گھر ہے وہ خود ہی اسکی حفاظت کرے گا( ایکطرف تو واحدانیت پر ایمان اور بھروسے کی اعلی ترین مثال قائم کی گئی تو دوسری طرف یہ سوال بھی کھڑا کردیا کہ صدیوں سے تعمیر شدہ عربوں کی عبادت گاہ (اللہ کاگھر) جس کی عظمت و حرمت عربوں کیلئے ہمیشہ سے اہم ترین تھی، اس طرح سے چھوڑ دینا کہاں کی دانشمندی تھی اورکیا یہ عربوں کی بہادری اور غیرت کا سوال نہیں تھا) ۔ اب ابراہا ء کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ دیکھنے والوں نے تو دیکھا ہوگا لیکن اللہ رب العزت نے رہتی دینا تک کیلئے اپنے محبوب ﷺ کے توسط سے قرآن میں بتا دیا کہ ہم نے انکے ساتھ کیسا سلوک کیا اور انکو شکست دینے کیلئے کوئی بہت بڑی فوج نہیں بھیجی بلکہ ایک چھوٹے سے پرندوں ابابیلوں کی چونچ میں کتنا بڑا پتھر بلکہ کنکر آسکتا ہے جو انہیں دیکر اللہ رب العزت نے بھیجا اور ان ابابیلوں نے ان کنکریوں سے زمین کے سب سے بڑے جانور ہاتھیوں کو ایسا کردیا کہ جیسے کھایا ہوا بھس ۔ یہ اللہ تعالی کی قدرت کا رہتی دنیا تک کیلئے بہترین مظہر ہے ۔ ایسے لاتعداد معجزے دنیا نے دیکھے ہیں اور ابھی تک دیکھتی آرہی ہے لیکن اپنے اشرف المخلوقات ٹہرائے جانے کا خمار دماغ سے نکالنے کیلئے تیار نہیں ، صرف ایک قدم پیچھے ہٹ جاناہے یہ سمجھنے کیلئے آخر ہ میں اس منصب پر ہ میں اشرف المخلوقات کے درجے پر فائز کرنے والا کون ہے ;238;کون ہے جو اپنی تخلیقات کا خوب علم رکھتا ہے اور پھر ایک دن ہ میں بھی ہماری مرضی کیخلاف ، ہماری بے تحاشہ دولت و طاقت کے باوجود اپنے پاس بلا لیتا ہے، کچی مٹی سے بنے انسان کو مٹی میں ملادیتا ہے ۔

انسان آخری دم تک وہی کرتا ہے جو وہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ اسکی لغت میں دائمی اختتام یا انجام کا لفظ صرف دوسرے کیلئے ہوتا ہے ، خود کو وہ اس سے ماوراء سمجھتا ہے ۔ انسان اس امرکو بھی نظر انداز کردیتا ہے کہ موت ہر ذی روح کو آنی ہے ، اپنے ذمہ دنیا میں لگے کاموں کو اس انہماک سے کرتا ہے کہ جیسے اسکے بغیر یہ کام ہو ہی نہیں سکتے ، ساری زندگی یہ بھولا رہتا ہے کہ اس سے پہلے بھی یہ کام (جو وہ کر رہا ہے )کوئی اور کررہا تھا ۔ کسی نے اس سوچ کو خوبصورت لفظوں کا پیرہن دیا کہ جیتا ایسے کہ جیسے مرنا ہی نہیں ہے اور مر ایسے جاتا ہے کہ جیسے کبھی تھا ہی نہیں ۔ ایک اور بات یہاں پیش خدمت کرتا چلوں کہ انسان تو ہمیشہ مشکلات میں گھرا رہتا ہے یہ تو بس کچھ دھیان ادھر ادھر لگا کر اپنے آپ کو کچھ وقت کے لئے مشکلات سے دور کرلیتا ہے، یقینا قارئین اس بات کو اپنے اپنے مزاج سے اخذ کرینگے لیکن کہیں نا کہیں سے انہیں اتفاق کی صورت نکلتی دیکھائی دے گی ۔

اللہ تو اپنے بندے سے ستر (۰۷) ماءوں سے زیادہ پیار کرتا ہے ، بھلا وہ کیسے اپنے بندے کو تکلیف میں دیکھ سکتا ہے اور کیسے تکلیف میں دھکیل سکتا ہے ;238;یعنی بندے کو درپیش مشکلات و پریشانی اللہ کی مرضی تو نہیں ہوسکتی، تو پھر کیا ہے;238; اشر ف المخلوقات سمجھنے والا ہر انسان اپنے آپ میں خدا بنا ہوا ہے جس کی جتنی پہنچ ہے وہ اس پہنچ میں خدا ہے، پھر ہ میں یہ بھی خوب علم ہے کہ عملوں کا دارومدار نیتوں پر ہے ۔ انسان نے جب جب قدرت کے کاموں میں دخل اندازی کی ہے اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے بلکہ خمیازہ تو انسانیت کو بھگتنا پڑتا ہے ۔ زمین پر آسائشوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے رہنے کی خواہش اور چاہ نے انسان کو اس بات سے عاری کردیا ہے کہ اسکے کس عمل سے کیا نقصانات اور کس قسم کے نقصانا ت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

ہمارے معاشرے میں ایک عام تاثر ہے کہ جو ہوگا دیکھا جائے گا، ابھی وہ کرو جو کرنا ہے ۔ گزشتہ تین ماہ سے ہمارے پڑوسی ملک چین کے ایک صوبے ووہان میں ایک وباء نے کروونا نامی وائرس کی صورت میں بھرپور حملہ کیا اور چین کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا یہ وہ چین ہے جو اس وباء سے قبل دنیا کی معیشت پر قبضہ کرنے کا دعوی کرنے والا تھا ، چین دنیا کے معاشی حب کی صورت اختیار کر چکا تھا ۔ چین نے بہت تدبر اور بہترین حکمت عملی ، افرادی قوت کے بہترین استعمال کی بدولت اس نا دیکھائی دینے والی وباء سے تقریباً جنگ جیت لی ہے ۔ کیونکہ چین معاشی حب ہونے کی وجہ سے ساری دنیا سے درآمدات اور برآمدات کا سلسلہ چلتا رہتا ہے اور غالب امکان ہے کہ اسی کی بدولت یہ کرونا نامی وبا ء ساری دنیا میں پہنچ گئی اور چشم زدن میں ساری دنیا میں سوگ کی فضاء پھیل گئی ۔ آج کے کتنے ہی ممالک مکمل طور پر کرفیو زدہ ہیں یعنی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ان میں ترقی یافتہ ممالک کابھی شمار ہے ان میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جو دنیا میں سب سے بہترین طبی سہولیات کیلئے مثالی قرار پائے ہیں ۔ کرونا نے گویا دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ابھی تک اسکی دوا کا کوئی امکان نہیں دیکھائی دے رہا سائنسدانوں اور طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ لگ بھگ دس سے اٹھارہ ماہ درکار ہونگے ۔ کرونا نے پاکستان کو بھی آزمائش میں مبتلا کردیا ہے اور یہ آزمائش اسلئے بھی بہت سخت ہے کہ ہمارے ملک میں طبی سہولیات کا فقدان تو ہے ہی ، دوسری طرف ذخیرہ اندوز بھی ہیں اور تیسری وہ خلق ہے جو موقع کی مناسبت سے منافع خوری کرنا شروع کردیتی ہے ۔ پاکستان کو کبھی بھی حالات سے خطرہ نہیں رہا ہے ، خطرہ ہمیشہ داخلی کالی بھیڑوں سے رہا ہے جو اپنے فائدے کیلئے نا موقع دیکھتے ہیں اور نا ہی وقت کا خیال کرتے ہیں ۔ پاکستانی قوم دنیا جہان کو درپیش صورت حال سے باخبر ہوتے ہوئے بھی کسی خاص قسم کا رد عمل دیکھانے میں تاحال ناکام رہی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ ہمارا معاشی نظام ہے جس کی تقسیم نے عوام کو اپنے خاندان کیلئے دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے اپنی جان بھی جوکھم میں ڈالنی پڑتی ہے تو ڈال دیتے ہیں ، کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ گھروں کو واپس ہی نہیں آتے اور اپنی زندگیاں ہار جاتے ہیں ۔ اب بھلا اس مزاج میں پلنے والی قوم کو بھلا کیا کوئی خوف دلاسکتا ہے ، ویسے بھی کسی نے کیا خوب کہا کہ ہم تو اس آس پہ جیتے ہیں کہ کب مرنا ہے ۔

اگر یہ سب اللہ کی مرضی ہے تو پھر کوئی کچھ نہیں کرسکتا سوائے اسکے کہ وہ تمام کام کثرت سے کئے جائیں جو اللہ رب العزت نے اپنی رضامندی کیلئے بتائے ہیں ، ہ میں یہ بھی یقین ہے کہ یہ ہ میں نقصان نہیں پہنچائے گا ۔ ہمارے توکل کا معاملہ بھی کھوٹ زدہ ہے کیونکہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمارے اعمال کیسے ہیں ۔ اب وقت آن پہنچا ہے کہ کثرت سے استغفار کریں ، صدقہ و خیرات کریں ، بے ایمانی اور بد عنوانی سے توبہ کا سب سے اچھا وقت ہے ، حقدار کو اسکا حق دے دیں ، جھوٹ ،مکر و فریب سے توبہ کرلیں اور جس اللہ کو ماننے کے دعوے دار ہیں اسکے احکامات کو ماننا شروع کردیں ، جس رسول ﷺ کے امتی ہونے کے دعوے دار ہیں انکی سچی اتباع کی ٹھان لیں ، آپ ﷺ سے حقیقی محبت کو اپنی زندگیوں میں ڈھال لیں ، نجات کا صرف اور صرف یہی ایک راستہ ہے ورنہ کروناجو آنکھ سے دیکھائی بھی نہیں دیتا کس طرح سے دنیا کو خوف میں مبتلاء کررکھا ہے یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔ کہیں ایسا نا ہوکہ یہ وہ وقت ہو کہ جب توبہ کے دروازے بند کردئیے جائیں اور ہم اشرف المخلوقات ہونے کے زعم میں توبہ کے سجدے سے محروم کردئیے جائیں۔
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Coronavirus Checking
Previous Post کرونا وائرس سے شرطیہ بچاؤ
Next Post الخدمت فاءونڈیشن نے تھرپارکر میں کرونا کورنٹین وارڈ کا افتتاح کر دیا
Opening

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.