geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: صورتحال سے نمٹنے کی امریکا اور یورپ کی جدوجہد

April 25, 2020 0 1 min read
EU leaders
Share this:

EU leaders

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی عالمی وبا سے جن معیشتوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے یورپ اور امریکا اب ان کی بحالی کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کی کوشش میں ہیں۔

عالمی سطح پر اب حکومتیں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے جیسے اقدامات کے امکانات اور مضمرات پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔

یورپی یونین کے رہنماؤں نے حالات کو معمول پر لانے کے لیے ایک بڑے فنڈز کی ضرورت سے اتفاق توکیا ہے لیکن اس کے حجم، فائنانسنگ اور یورپی یونین کے بجٹ کے تعلق سے اختلافات برقرار ہیں۔

امریکی کانگریس نے بھی کاروبار اور اسپتالوں کی مدد کے لیے پانچ سو ارب ڈالر کے ایک امدادی پیکج کو منظوری دے دی ہے۔

نیو یارک میں جانچ سے پتہ چلا ہے کہ بہت سے لوگوں میں عام خیال سے کافی پہلے ہی کووڈ 19 کے تئیں اینٹی باڈیز تیار ہوچکی تھیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین کا انسانوں پر تجربہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ جرمنی کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے وہ بھی اسی طرح کے تجربات کا آغاز کرنے والا ہے۔

جمعرات 23 اپریل کو امریکی کانگریس نے 484 ارب ڈالر کے ایک پیکج کو منظور کر لیا جو ایسے چھوٹے کارباریوں کو قرض مہیا کرنے کے لیے ہے جن کا کاروبار کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر بند ہوچکا ہے، تاکہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں دے سکیں۔ اس کے علاوہ اسپتالوں کی مدد کے لیے بھی کچھ رقم مختص کی گئی ہے۔

ادھر یورپی کاؤنسل کے ارکان نے بھی کورونا وائرس کے سبب سماجی و معاشی مشکلات کے حل پر غور کرنے کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کی۔ 27 رکنی یورپی کاؤنسل کے اراکین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک بڑے فنڈ کی ضرورت ہے، تاہم اس بات پر اختلافات ہیں کہ فنڈ کتنا ہو اور اس کا انتظام کیسے کیا جائے گا۔ یورپی کاؤنسل کے سربراہ چارلس مائیکل نے بتایا کہ اس میٹنگ میں کاؤنسل کے تمام اراکین نے یورپی یونین کمیشن سے ضروریات کا جائزہ لیکر فوری طور پر ایک ایسا منصوبہ تیار کرنے کو کہا ہے جو بحالی کے لیے وافر فنڈ پر مشتمل ہو۔

چارلس مائیکل کا کہنا تھا کہ یونین نے ایک ایسے ‘جوائنٹ روڈمیپ ریکوری’ پر دستخط کیے ہیں جس میں غیر معمولی سرمایہ کاری پر زور دیا گیا ہے۔ تمام اراکین نے اس سے پہلے کے ایک قلیل مدتی 540 ارب یورو پر مشتمل پیکج کی بھی توثیق کر دی، جس پر جون کے اوائل سے عمل شروع ہوجائے گا۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا کہ کورونا وائرس کے بحران کے کم ہو جانے کے بعد جرمنی کو یورپی یونین کے بجٹ کے لیے زیادہ رقم مہیا کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ اٹلی نے ‘کورونا بانڈ’ کی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت بعض ضروری ضمانتوں کی بنیاد پر غریبوں کو امیروں سے کم سود کی شرح پر قرض فراہم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ لیکن جرمنی اس تجویز کے خلاف ہے۔

ادھر امریکی ریاست نیو یارک کے گورنر اینڈریو کوامو کا کہنا ہے کہ نیو یارک میں تین ہزار افراد کے نمونوں سے پتہ چلا ہے کہ تقریبا ًچودہ فیصد افراد میں کورونا وائرس کے تئیں اینٹی باڈیز کافی پہلے ہی تیار ہوگئی ہیں۔ اگر یہ تعداد مجموعی آبادی میں انفیکشن کی اصل فیصد کی نشاندہی کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ نیویارک میں تقریبا 26 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جو فی الوقت ڈھائی لاکھ تصدیق شدہ کیسز کے بہ نسبت کہیں بڑی تعداد ہے۔

گورنر کوامو کا کہنا ہے کہ اگر انفیکشن کی شرح 13.9 فیصد ہے تو پھر یہ نظریہ بھی بدل جاتا ہے کہ انفیکشن کے بعد اصل میں موت کی شرح کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی معیشت کو دوبارہ کھولنے کا انحصار بھی اس بات پر منحصر ہے کہ عوام میں اس کے تئیں قوت مدافعت کتنی ہے اور اس کا تجزیہ کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

Share this:
Hurricane in United States
Previous Post امریکہ میں طوفانی بگولے،7 افراد ہلاک، بجلی معطل
Next Post ’دھوپ‘ کورونا وائرس کے لیے زہر قاتل
Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.