geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’دھوپ‘ کورونا وائرس کے لیے زہر قاتل

April 25, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی حکام نے ایک تازہ سائنسی تحقیق کے حوالے سے بتایا ہےکہ ’دھوپ‘ کورونا وائرس کو تیزی سے تباہ کرتی ہے۔ تاہم اس رپورٹ کو ابھی مزید تحقیق سے گزارا جانا ہے۔

ایک سینیئر امریکی عہدیدار نے ایک تازہ سائنسی تحقیق کے حوالے سے بتایا ہے کہ سورج کی روشنی کورونا وائرس کو تیزی سے ختم کرتی ہے۔ اس تحقیق کو ابھی عوامی سطح پر پیش نہیں کیا گیا ہے کیوں کہ اس کی مزید چھان بین ہونا ہے۔

امریکا کی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ مشیر ویلیم برائن نے وائٹ ہاؤس میں رپورٹرون سے بات چیت میں کہا کہ دھوپ میں موجود بالائے بنفشی شعاعوں کا کورونا وائرس سے زبردست اثر دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گرمیوں میں اس وائرس کے پھیلاؤ میں کمی ہو سکتی ہے۔

برائن نے کہا، ”ہمارا اب تک کا اہم ترین مشاہدہ یہ ہے کہ دھوپ میں ہوا اور سطحوں پر موجود وائرس پر طاقت ور اثرات پڑتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ”ہم نے درجہء حرارت اور ہوا میں نمی کے تناسب کے بھی اس وائرس پر زبردست اثرات دیکھے ہیں۔ درجہ حرارت اور نمی میں اضافے جیسا ماحول اس وائرس کے خلاف جاتا ہے۔‘‘

تاہم یہ تحقیقی رپورٹ ابھی عام نہیں کی جا رہی ہے اور اس لیے اس پر آزاد ماہرین کی رائے کا حصول ممکن نہیں۔ اس سلسلے میں یہ بھی واضح نہیں کہ امریکا میں ہوم لینڈ سکیورٹی کے ماہرین نے وائرس پر دھوپ کے اثرات کے جائزے کے لیے کون سے سائنسی طریقہ ہائے کار کا استعمال کیا ہے۔

تاہم یہ بات اہم ہے کہ دھوپ میں موجود الٹراوائلٹ ریز یا بالائے بنفشی شعاعوں میں سینیٹائزر ایفکٹ موجود ہوتا ہے، کیوں کہ ان شعاعوں میں موجود تابکاری وائرس کے جینیاتی مواد کو نقصان پہنچاتی ہے اور اس کی وجہ سے وائرس میں اپنی کاپیاں تیار کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ لیکن اس معاملے میں اہم سوال یہ ہے کہ بالائے بنفشی شعاعیں کس شدت کی ہوں تو وہ کورونا وائرس کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں؟ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس حوالے سے لیبارٹری میں کی جانے والی تحقیق میں گرمیوں کی دھوپ کا درست متبادل استعمال کیا گیا یا نہیں؟

ٹیکساس کی اے اینڈ ایم یونیورسٹی ٹیکسرکانہ سے وابستہ حیاتیاتی سائنس کے شعبے کے سربراہ بینجمن نوئمین نے کہا، ”یہ جاننا بہت اہم ہو گا کہ اس سلسلے میں تجربات کس طرح کیے گئے۔‘‘

نوئمین کا مزید کہنا ہے، ”ایسا نہیں کہ کوئی تجربہ ٹھیک کیا گیا ہے یا غلط، اہم یہ ہے کہ وائرس پر تحقیق کرتے ہوئے مختلف چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔‘‘

برائن نے سلائیڈز پر امریکا کی قومی بائیوڈیفنس تجزیاتی و انسدادی مرکز میری لینڈ میں کی جانے والی تحقیق وائٹ ہاؤس میں مختصر انداز سے پیش کی۔ اس تحقیق میں بتایا گیا کہ اکیس سے چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور ہوا میں نمی کے 20 فیصد تناسب میں کسی خشک اور سخت سطح پرکورونا وائرس گھٹ کر نصف ہو جاتا ہے۔

Share this:
EU leaders
Previous Post کورونا وائرس: صورتحال سے نمٹنے کی امریکا اور یورپ کی جدوجہد
Next Post کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سائے تلے ماہ رمضان کا آغاز
Coronavirus - Ramadan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.