geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس کے دنیا میں پھیلاؤ کا شدید خطرہ ہے، ڈبلیو ایچ او

March 1, 2020 2 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے اقوام عالم میں پھیلاؤ کے خطرے کو شدید ترین قرار دے دیا ہے۔ عالمی ادارہ اس وائرس کی وبا کے حوالے سے گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی کا پہلے ہی نفاذ کر چکا ہے۔

عالمی ادارہٴ صحت کے سربراہ ٹیڈرون اڈہینوم گبرائسس نے کہا ہے کہ یورپ میں کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کووڈ انیس کا اٹلی سے دوسرے ممالک کی جانب منتقل ہونا انتہائی پریشانی کی بات ہے اور اب کئی دوسرے ممالک کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ کے مطابق اٹلی سے چوبیس مریضوں کے دوسرے ممالک جانے سے کم از کم چودہ ممالک میں یہ بیماری پھیل گئی ہے۔ اٹلی میں کووڈ انیس بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد تقریباً نو سو ہو گئی ہے۔ دو روز قبل یہ تعداد ساڑھے چھ سو تھی۔ اٹلی میں اس مرض سے ہونے والی ہلاکتیں اکیس بتائی گئی ہیں۔

چین میں جنم لینا والا وائرس اس وقت دنیا کے انچاس ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ عالمی ادارہٴ صحت کے مطابق چین سے باہر ہونے والی ہلاکتیں ستر کے قریب ہیں۔ یورپی ممالک میں حکومتیں اس وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوشش میں ہیں۔ براعظم یورپ کے پندرہ ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص کی جا چکی ہے۔

جرمن ریاست باویریا کی حکومت نے تمام مہاجرین اور سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کے کلینیکل ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمنی کی ایک اور ریاست نارتھ رائن ویسٹ فالیا کے شہر ہائنس برگ میں حکام نے ایک ہزار افراد کو گھروں میں ایک طرح سے قرنطینہ کر دیا ہے۔ جرمن حکومت نے وائرس کو انتہائی محدود کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اس وقت ایک چیلنج ہے اور حکومت کی ترجیحات میں سب سے بلند ہے۔ انہوں نے اپنی عوام کو تلقین کی ہے کہ وہ متعدد مرتبہ صابن کے ساتھ ہاتھ بیس سیکنڈ تک گرم پانی میں دھوئیں کیونکہ وائرس سے بچنے کی یہی سب سے بنیادی ہدایت ہے۔

خلیجی ریاست بحرین نے اپنی عوام کو متنبہ کیا ہے کہ ایران کا سفر مکمل کر کے واپس آنے والوں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہو گا اور انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس خلیجی ریاست نے ہر قسم کے اجتماعات پر دو ہفتوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔ بحرین میں اس وائرس میں مبتلا تمام افراد ایران میں مقدس مقامات کی زیارات کے بعد واپس لوٹے تھے۔

اُدھر ایران میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے تہران سمیت بائیس بڑے شہروں میں اٹھائیس فروری کو جمعے کی نماز کے لیے اجتماعات کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔ چین کے بعد سب سے زیادہ ہونے والی ہلاکتیں ایران میں ہیں اور یہ حکومتی بیان کے مطابق چونتیس ہیں جب کہ بعض ہسپتالوں نے ایسی ہلاکتیں دو سو سے زائد بتائی ہیں۔ ایران میں کئی سینئر حکومتی اہلکاروں میں بھی اس وائرس کی تشخیص کی جا چکی ہے۔

Share this:
Mahathir Mohamad
Previous Post ملائیشیا کا سیاسی بحران، مہاتیر محمد وزیر اعظم نہیں بن پائے
Next Post امن معاہدے پر پاکستان اور دیگر ممالک کے تعاون کی قدر کرتے ہیں، افغان صدر
Ashraf Ghani

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.