geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بیساکھیوں پر کھڑی حکومت جلد اپنے بوجھ سے گرنے والی ہے، مریم نواز

October 8, 2020 0 1 min read
Maryam Nawaz
Share this:

Maryam Nawaz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مریم نواز نے کہا ہے کہ بیساکھیوں پر کھڑی حکومت جلد اپنے بوجھ سے گِرنے والی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے جاتی امرا میں ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی صحافیوں سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم آئین کے دفاع کی تحریک، عوامئ حق حکمرانی، ووٹ کی حرمت کی تحریک ہے۔ووٹ جو دو ہزار اٹھارہ میں چوری ہوا اس کا مقدمہ پی ڈی ایم لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے جلد اپنے بوجھ تلے دب کر گر جائے گی۔ مہنگائی لاقانونیت میڈیا عدلیہ کے پریشر کا بھی مقدمہ لڑے گی۔ نوازشریف آئین ووٹ حرمت الیکشن چوری کی بات کرتے ہیں تو غدار قرار دیتے ہیں۔ غداری کا مقدمہ قائم کرکے کہتے ہیں اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلط شدہ سلیکٹڈ عمران خان کہتے نوازشریف اور اپوزیشن بھارت کی زبان بول رہاہے۔ جب نوازشریف نے ووٹ کی حرمت اور آئین کی بات کی بھارت اس دن خوش ہوتا ہے یا جب سقوط کشمیر پر خوش ہوتاہے۔ بھارت اس وقت خوش ہوتا ہے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم پر غداری کے پرچے کٹتے ہیں۔غداری کارڈ سے نہیں سامنے آ کر جواب دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن یا اپوزیشن اداروں کو ٹارگٹ نہیں کرتی۔ ایف آئی اے کیا ادارہ نہیں اس کے افسر کو بٹھا کر کہتے ہیں نوازشریف مریم نواز اپوزیشن کے خلاف مقدمے بنائو،فارن فنڈنگ کیس پر سختی ہٹائو یہ اداروں میں گھسیٹنا کس کو کہتےہیں۔ پی ڈی ایم کی تحریک میں اداروں کو حکومت سے چھڑانے کےلئے جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے میں مولانا فضل الرحمن جائیں گے۔ بلاول بھٹو کو بھی گوجرانوالہ جلسے کی دعوت دوں گی۔ ابھی پی ڈی ایم کا جلسہ شروع نہ ہوا گوجرانوالہ انتظامیہ کو تبدیل کر دیاگیاکیونکہ وہ غیر آئینئ کام سے انکار کرتے رہے۔ جو مرضی کرلیں تحریک کامیاب ہو گی فیصلہ ڈرائنگ روم میں نہیں عوام کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک کی تمام اپوزیشن پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اکٹھی ہے ایسی حکومت جس کے بارے میں روز اول سے تمام جماعتوں کا اتفاق ہے کہ یہ تاریخی دھاندلی سے وجود میں آئی۔ حکومت کی نااہلی سے پاکستان کی معیشت کی عمارت کو زمیں بوس کر دیا۔ سیاسی جماعتوں نے حالات کا ادراک کرکے اتحاد قائم کیا ۔آل پی سی کا اعلامیہ کے مندرجات کے تحت کچھ مزید واضح کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں ںے کہا کہ سولہ اکتوبر کو آغاز گوجرانوالہ کے جلسے میں عوام کی شرکت ہوگی تاریخ ساز تحریک کا اس دن سے آغاز کیاجائےگا۔اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں مختلف پارٹیاں بیٹھ کر انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ پچیس اکتوبر کو کوئٹہ جلسے سے قوم بیدار ہوگی سڑکوں پرمظاہروں میں آئے گی اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا یقین ہے تنگ نظر لوگ سے منفی ہتھکنڈوں سے بے نیاز ہوکر میدان میں نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل کو عبور کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جائز آئینی حکومت قوم کو دینا چاہتے ہیں تاکہ خود مختاری سے پالیسیاں بنا سکی ۔ داخلہ و خارجہ پالیسی بد نظمی کا شکار ہیں عام آدمی کی امید کی کرن بننا چاہتے ہیں پرعزم ہوکرقوم کو روشن مستقبل دینا چاہتے ہیں۔اس معرکہ کو کامیابی سے سر کیا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف نے صدر پاکستان ڈٰیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان اور ان کے وفد کا جاتی امرا میں خیر مقدم کیا اور انہیں پی ڈی ایم کے صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم سب اس فیصلے پر بے حد خوش ہیں۔ عوام بھی اس فیصلے پر بے حد خوش ہوئے ہیں کیونکہ آپ کی قیادت میں عوام کے حق حکمرانی، انہیں درپیش مسائل اور آئین کے حق میں آزادی مارچ کا ولولہ انگیز مرحلہ وہ دیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کے پی۔ڈی۔ایم کا صدر بننے پر مجھے اس لئے بھی اور زیادہ خوشی ہے کہ وہ ہمارے انتہائی قابل احترام بزرگ ہیں۔ پارٹی صدراور قائد حزب اختلاف محترم شہبازشریف صاحب کی گرفتاری کی آپ نے شدید مذمت کی جس پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ یہ گرفتاری قومی تاریخ میں ایک سیاہ باب کا اضافہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو نوازشریف کا بھائی ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔ شہبازشریف کو نظرئیے، آئین، عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کی سزا مل رہی ہے۔ وہ ضمیراور وفا کے قیدی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری، آئینی اور اسلامی شناخت کے حامل پاکستان کی آنے والی نسلوں کو منتقلی کے لئے یہ ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے۔ آئین کی پاسداری اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ قائد محمد نوازشریف محافظ دستور بن کر سامنے آئے ہیں۔

Share this:
Zartaj Gul
Previous Post زرتاج گل کا رنگ گورا کرنے والی نقصان دہ کریموں کیخلاف کارروائی کا اعلان
Next Post سانحہ 8 اکتوبر؛ 15 برس بعد بھی تعمیر نو کے 1 ہزار 631 منصوبے التوا کا شکار
Tragedy 8 October

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.