geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • WhatsApp to Drop Phone Numbers for Usernamesواٹس ایپ کا بڑا فیصلہ: اب موبائل نمبر شیئر کیے بغیر چیٹنگ ممکن، صارفین کے لیے پرائیویسی کا نیا دور
    • Anthropic to Require ID Verification for Claude Usersکلاڈ چیٹ بوٹ استعمال کرنے والوں کے لیے انتھروپک کی نئی شرط: شناخت اور عمر ثابت کرنا ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

داووس فورم: نظریں صدر ٹرمپ اور گریٹا تھنبرگ پر

January 22, 2020 4 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

داووس (اصل میڈیا ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں سالانہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جن حکومتی سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، ان میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں۔

عالمی شہریت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش سنگین ماحولیاتی خطرات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ان کی کوششوں کے باوجود اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر کچھ بھی نہیں کیا گیا۔

وہ منگل کو سوئٹزرلینڈ کے شہر داووس میں عالمی اقصادی فورم میں دنیا کی سرکردہ کاروباری اور سیاسی شخصیات سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کی تباہی سے نمٹنے میں سائنس اور نئی نسل کی تشویش کو مرکزی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا، ”اس مسئلے کا تعلق ہم سے، ہماری آئندہ نسلوں اور ان سے ہے، جو آج اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ہمیں سائنس پر بات کرنا ہو گی۔‘‘

سولہ سالہ طالبہ گریٹا تھنبرگ کا تعلق سویڈن سے ہے۔ انہیں پچھلے سال امریکی رسالے ‘ٹائم میگزین‘ کی طرف سے سال 2019ء کی ‘پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیا گیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘ٹائم میگزین‘ کے اس اعلان کا مذاق اڑایا تھا۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں اسے ‘مضحکہ خیز‘ قرار دیا اور گریٹا تھنبرگ کو مشورہ دیا کہ انہیں اپنے غصے پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اس سے قبل ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھی امریکی صدر اور گریٹا تھنبرگ کے درمیان سوشل میڈیا پر نوک جھونک ہوئی تھی۔

اس اجلاس میں گریٹا تھنبرگ نے اپنی جذباتی تقریر میں عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ اگر انہوں نے اس عالمی ماحولیاتی مسئلے کو نظرانداز کیا تو اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔

داووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں تقریباً تین ہزار لوگ شرکت کرتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ پچھلے سال اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ اس سال ان کی تقریر ایک ایسے وقت پر ہو گی، جب امریکی سینیٹ میں ان کے مواخذے کی کارروائی کا آغاز ہو رہا ہو گا۔

اطلاعات کے مطابق اس موقع پر صدر ٹرمپ جن حکومتی سربراہان کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ان میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے دورے میں حکومت پاکستان کے وفد میں وزیراعظم کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی زلفی بخاری اور معاون خصوصی برائے قومی سکیورٹی ڈویژن معید یوسف شامل ہیں۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس موقع پر عمران خان کاروباری شخصیات سے ملاقات کے علاوہ عالمی میڈیا کے ایک سیشن میں سرکردہ صحافیوں اور ایڈیٹرز سے بھی خطاب کریں گے۔

Share this:
Iraqi Protesters
Previous Post عراق میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مظاہرین ہلاک
Next Post میانمار کی فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی، تفتیشی پینل
Myanmar

Related Posts

Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologists

سمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا

July 20, 2026
Bones Found in Tarn Confirmed as Delphine Jubillar

ڈی این اے تجزیے نے تصدیق کر دی: ملنے والی باقیات ڈیلفین جوبیلار کی ہی ہیں، شوہر نے قتل کا اعتراف کر رکھا ہے

July 20, 2026
Argentina's World Cup Final Meltdown Mars Spain's Victory

ورلڈ کپ فائنل کی شکست پر ارجنٹائن کا غصہ پھوٹ پڑا، لیانڈرو پیرڈیس نے ہسپانوی کھلاڑیوں پر حملہ کر دیا

July 20, 2026
Town Seals Off Site Where Delphine Aussaguel's Remains Were Found

ڈیلفین جوبلار کی باقیات والی جگہ پر سیاحوں کا ہجوم، میونسپلٹی نے رسائی بند کر دی

July 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.