geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تقدیر معلق و مبرم اور انسان کا اختیار

March 5, 2020 1 1 min read
Destiny
Share this:

Destiny

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

تقدیر ،مقدر اور قسمت یہ تینوں الفاظ عام طور پر ایک ہی معنی میں بولے جاتے ہیں۔ لفظ تقدیر کے لغوی معنی اندازہ، مقدار، قسمت، نصیب، بخت یا وہ اندازِ قدرت یا فطرت ہے جو کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کے مادے میں لکھ دیا ہے ۔ لغت کی بعض کتابوں میں تقدیر کا مادہ قدرہے اور اس کے معنی قادر مطلق اللہ عزوجل کی جانب سے رزق کے حصے کر دینا اور اندازہ کردینا لکھا گیا ہے۔ درحقیقت تقدیر دو قسم کی ہوتی ہے ۔ 1 تقدیر معلق: یہ ایسی تقدیر ہے کہ لکھ دی گئی ہے مگر انسان کی دعا، کوشش اور صدقے وغیرہ سے تبدیل ہوجاتی ہے ۔ اس کے بارے میں قرآن مجید فرقان حمید کی سورة الرعد میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ”اللہ جس (لکھے ہوئے ) کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جسے چاہتا ہے ) ثبت فرما دیتا ہے اور اسی کے پاس اصل کتاب ہے ”۔ 2 تقدیر مبرم: یہ ایسی تقدیر ہے جو کبھی تبدیل نہیں ہوتی، اس کا فیصلہ اٹل ہوتا ہے جس کو اللہ تعالیٰ کے حکم سے لوحِ محفوظ پر لکھ دیا جاتا ہے اور اس میں تبدیلی نا ممکن ہے ۔ تقدیر کی سب سے اچھی تعریف حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے کی ہے ، آپ کے پاس ایک آدمی آیا اور کہاکہ تقدیر سمجھائیں۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اس شخص سے کہا کہ ایک ٹانگ اٹھائو ، اس نے اٹھائی ۔ آپ نے اسے کہا کہ اب اس کے ساتھ دوسری بھی اٹھائو ۔ اس نے کہا کہ یہ تو نہیں اٹھا سکتا وگرنہ میں گر پڑوں گا۔ آپ نے فرمایا کہ یہی تقدیر ہے ۔

یعنی آدھے کام ہم پر چھوڑ دیے گئے اور آدھے کے فیصلے کر لیے گئے اگر سب فیصلے کر لئے جاتے تو پھر جنت اور دوزخ کے معاملات چہ معنی ”۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں سرانجام پانے والے اعمال دو طرح کے ہوتے ہیں۔ پہلے وہ جو انسان پر مکمل طور پر حاوی ہوتے ہیں جن کو ہم چاہ کر بھی بدل نہیں سکتے ۔ ان میں کچھ تو نظام قدرت کے تحت سر انجام پاتے ہیں جیسا کہ سورج کا مشرق سے طلوع ہونا، پرندوں کا اڑنا، موت کا بر وقت آنا وغیرہ اور کچھ وہ ہیں جو اگرچہ نظام قدرت کے تقاضوں میں سے نہیں لیکن پھر بھی ہم ان کو اپنی مرضی سے بدل نہیں سکتے، جیسا کہ آپ کسی پرندے پر نشانہ باندھ رہے ہوں لیکن غلطی سے گولی کسی اور کو جا لگے ۔ لہٰذا اس طرح کے اعمال میں ہم مکمل طور پر مجبور ہیں کیونکہ ان کا اسی طریقے سے ہونا دراصل اللہ تعالیٰ کا فیصلہ تھا، جسے ہم قضا کہتے ہیں۔

دوسری طرح کے اعمال دراصل وہ افعال ہیں جن پر انسان حاوی ہے اور جو اچھائی اور برائی کی بنیاد بنتے ہیں۔ جیسا کہ اگر آپ کے ہاتھ میں چاقو تھما دیا جائے تو آپ اس کو کس طرح استعمال کرتے ہیں یہ مکمل طور پر آپ پر ہی منحصر ہے ، اور اسی طرح کے بہت سے افعال و اعمال ہیں جن کی اچھائی اور برائی کا انسان کو شعور دیا گیا ہے اور پھر اسی کی مرضی و منشا پر چھوڑا گیا ہے کہ اچھائی اور فلاح کا راستہ اختیار کرے یا کہ برائی کا، اور یہ اس کے اپنے اختیار میں دیا گیا ہے ۔ لہٰذاس حیثیت سے یہ ہمارے اختیار میں ہے کہ پہلے تو ہم اپنی عقل کو استعمال کرتے ہوئے خیر اور شر کے درمیان تمیز کر یں اور پھر زندگی کے امتحان میں کامیابی کے لیے بھلائی کے راستے کو چنیں۔ تقدیر پر ایک بحث یہ بھی ہے کہ بندہ مجبور بھی ہے اوراختیار بھی رکھتا ہے لیکن کتنا مجبور ہے اور کتنا مختار اس کا علم کسی کو نہیں۔اسلئے بندہ جب کوئی بھی کام کرتا ہے ، محنت، منصوبہ، ٹارگٹ اور سرمایہ لگاکر سمجھتا ہے کہ حل نکل آئے گا لیکن منصوبہ اس کے خلاف ہو جاتا ہے تو خود اپنی اور دنیا کی باتوں کی وجہ سے شکوک و شبہات کا شکار ہو جاتا ہے ۔

اسلئے کہا جاتا ہے کہ نتیجہ اللہ کریم پر چھوڑنے والا کبھی دُکھی نہیں رہتا اور نتیجہ اپنے حق میں دیکھنے والا کبھی سکھی نہیں رہتا۔ اگر تقدیر لکھنے والے سے محبت ہو جائے تو انسان تقدیر کے لکھے پر ہمیشہ راضی رہے، پس دعا کرنا چاہیے کہ یا ربّ کریم مجھے محنت و عبادت کا شوقین بناکر شاکر ، صابر اور متوکل بنا دے تاکہ مقام رضا پر کھڑا نظر آؤں ۔ قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ”اﷲ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدلے” یہ نظریہ تدبیر کی حقانیت کا اعلان ہے ، عمل پسند لوگ تدبیر اور تصوراتی لوگ تقدیر پر تکیہ کرتے ہیں۔ مذہبی ذہنیت کا زیادہ تر رجحان تصوف و عرفان اور لادینی اذہان صرف اور صرف عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ انقلابی فکر کے حامل لوگ بھی وابستہ تدبیر ہوتے ہیں اور رومانی و افسانوی اذہان مافوق الفطرت معجزات و کرامات و مکاشفات و توہمات کی دنیا میں کھوئے رہتے ہیں ۔ تدبیر کی بنیاد منصوبہ بندی، معاملہ فہمی اور زمینی حقائق پر ہوتی ہے جبکہ تقدیر کے حامی تخیلاتی و غیبی احکام و امور کو حرز جاں سمجھتے ہیں۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خیال میں انسانی خودی اور اس کی تقدیرکا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔ اگر انسان اپنی خودی کی تربیت میں ان اصولوں کا خیال رکھے جن کی وجہ سے باطنی صلاحیتیں ظاہر ہوتی ہیں تو وہ اپنی تقدیر کا خود مالک بن سکتا ہے ، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کہتے ہیں:

خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
گویا انسانی خودی تربیت کے مراحل سے گزر نے کے بعد تقدیر یزداں بن جاتی ہے ۔ علامہ اقبال کہتے ہیں:
تیرے دریا میں طوفاں کیوں نہیں ہے
خودی تیری مسلماں کیوں نہیں ہے
عبث ہے شکوہ تقدیر ِ یزداں
تو خو د تقدیر یزداں کیوں نہیں ہے
Rana Aijaz Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل :ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Anemia
Previous Post کمی خون Anemia سے بچاؤ !
Next Post میری زبان میری مرضی
Women's Rights

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.