geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میری زبان میری مرضی

March 5, 2020 0 1 min read
Women's Rights
Share this:

Women's Rights

تحریر : پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید

اسلام نے خواتین کو جتنے حقوق تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے دیئے ہیں۔ اتنے حقوق خواتین کو کسی بھی مذہب و معاشرے نے نہیں دیئے ہیں۔عیسایت اور مغرب کو لے لیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ ایک عورت جب کسی مرد سے شادی کرلیتی ہے تو اُس پر چاہے جتنا ظلم و زیادتی ہو وہ اُس مرد سے مذہبی طور پر چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتی ہے۔ دوسری جانب اگر وہ نن کا لبادہ اڑھ لے تو اسے دنیاوی معاملات سے غرض رکھنا گناہِ کبیرہ ہے گویا وہ شادی بھی نہیں کر سکتی ہے۔جبکہ مسلماں عورت جو بہ حیابھی ہے ۔ اگر اس کے خاوند سے اس کی نہیں نبتی ہے تو وہ طلاق لینے کا مکمل اختیار رکھتی ہے۔ اگر مرد طلاق نہ دے تو وہ خلع کا دعویٰ کر سکتی ہے۔اسی طرح اگر کوئی عورت مبلغ ہے تو اسے اپنی پسند کی شادی کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

اس کی راہ میں والدین بھی مذہبی نقطہِ نظر سے رکاوٹ ڈالنے کے مجاز نہیں ہیں۔ اب ہندو مذہب کی طرف آتے ہیں ہیں ۔ہندوﺅں میں ایک تصور تو یہ تھا کہ عورت مرد سے نہایت کمتر ہے۔عام معنوں میں عورت کو پیر کی جوتی کہا جاتا ہے۔ کہ ایک ٹوٹ جائے تو دوسری خرید لو٬اور اگر اس کا شوہر مرجائے تو اس کو جل مرنے کا حکم ہے۔ورنہ اسکی زندگی کھجل خوار ہوجائے گی۔اس سے کوئی میل ملاپ نہیں رکھے گا۔اس کو خوشبو اور رنگوں کے استعمال کی شدت سے ممانیت ہے۔اس کو بستی سے باہر چھوٹی سی کُٹیا میں رہنے کا حکم ہے۔جبکہ اسلام نے شوہر کے فوت ہوجانے پر مخصوص ایام کے بعدعورت کو شادی کرنے کی مکمل آزادی ہے۔تن ڈھانپنے کے لئے وہ چاہے جیسا لباس پہنے اور جو چاہے کلر استعمال کرے۔ اس پر کوئی پابندی نہیںہے۔مسلمان عورتوں کو جو بہترین حقوق فراہم کئے گئے ہیںدوسرا کوئی مذہب فراہم کرنے کا دعویٰ نہیں کر سکتا ہے۔

خواتین کے حقوق کے حوالے سے آج کی خاتون ایک نعرہ مغرب کا ایجاد کردہ لگارہی ہے ”میر اجسم میری مرضی“ یقیناََآپ کے جسم پر آپ کی ہی مرضی چلنی چاہئے مگر ہمارے مذہب نے مرد و عورت کے جسم کے نا جائز استعمال پر سختی سے پا بندی عائد کی ہوئی ہے۔ اس پابندی اور حدود اللہ کو جو توڑے گا وہ قابلِ سزا ٹہرے گا۔میرا جسم میری مرضی کا نعرہ مغرب پر تو اسلئے سجتا ہے کہ وہاں کی عورت دنیاوی نقطہِ نظر سے شادی کے علاوہ چاہے جتنے مردوں کے ساتھ اپنے جسم کا کھلواڑ کر لیں۔اُس معاشرے میں اُنپر کوئی پابندی نہیں ہے ۔کیونکہ اُن کا جسم ہے اُس پر کسی بھی معاشرتی قدغن کی اجازت نہیںہے۔ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان کے مذہب نے ان کو مزید شادی یا ننشپ چھوڑنے پر سخت پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کے مغرب کے معاشروں میں ناجائز بچوں کے پیدا کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ جبکہ مسلم معاشروں میں ایسا ہونا نہایت ہی معیوب ہے۔مگر آج کے یوروپی ذہنیت کے معاشرے میں لوگ اسلامی ذہنیت سے خائف دکھائی دیتے ہیں جبکہ اسلام نے مردو عورت دونوں کے اجسام پرکچھ پابندیاں محض سماج کی بہتری کے نقطہِ نظر سے لگائی ہوئی ہیں ۔جو اللہ کی قائم کردہ حدود کی پابندی نہیں کرے گا اس کو اسلامی معاشرہ کبھی قبول نہیں کرے گا۔

”میری زبان میری مرضی“ کے تحت عمران نیازی نے ۔سیاست میں وہ بد زبانی کا کلچردیا ہے جس کوکوئی معاشرہ کبھی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔بد زبانی کا یہ دور گذشتہ ساڑھے تین سالوں سے جاری ہے۔نیازی کا ہر وزیر و سفیر اپنے مخالفین کے لئے بد زبانی میں ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔خلیل الرحمٰن قمر ایک نہایت ہی تعلیم یافتہ شخص ہیںجنکا شمار ملک کے نامور ڈرامہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ جو ایک چینل پر میرا جسم میری مرضی کی ایک بحث میںاپنا نقطہ نظر واضح کر رہے تھے۔کہ محترمہ ماروی سرمد انہیں اپنی بات مکمل کرنے نہیں دے رہی تھیں ۔جب گفتگو کے دوران خلیل الرحمان کے اور ا ینکر کے ان کو اپنی باری پر بولنے کا بار بار کہا گیا تو موصوفہ طیش میں آگئیں اور اس معزز شخص کو پہلے انہوں نے shoutکیااور پھرshut up کہا۔ تو اس پر خلیل الرحمٰن قمرنے بھی کہا you shut up! ۔جبکہ وہ محترمہ طیش میں پھر اپنے الفاظ دہرا رہی تھیں تو خلیل الرحمٰن قمر بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور shut up کے ساتھ ان کی زبان سے بھی سے بھی گالی جیسے الفاظ نکل گئے۔ جو ہم سجھتے ہیں احتیاط کے متقاضی تھے۔مگر افسوس کا مقام ہے کہ وہ خاتون انہیں مسلسل مشتعل شائد جھوٹی شہرت کے حصول کے لئے کر رہی تھیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ میڈیا پر آنے والے خواتین وحضرت کو زبان کااستعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔آج اس بات کا سب کو اندازہ ہے کی مغرب زدہ ذہنیت،ننگ و نام کے دلدادا اسلامی معاشرت سے بے حد خائف ہےں۔ مسلمانوں کی جگ ہنسائی کے لئے یہ ننگ دھڑنگ معاشرے کے مصنوئی چہرے ہر وہ کچھ کر گذرنے پر تیارہیں جس سے اسلامی شعائر کو معتوب کیا جا سکتا ہے۔اسکی حمایت میں ہر ناچنے گانے ولا سب سے پہلے سامنے آرہا ہے۔اور جی کھول کر مرد کی مذمت میں تو لگا ہوا ہے مگر پہلے بد زبانی کرنے ولی خاتوں کی حمایت میں پیش پیش ملالہ کا باپ بھی اس مذمت میں آگے دکھائی دیا اس کے لئے تو اتنا ہی کہہ دینا کافی ہے ”چھاج بولے تو بولے، چھلنی بھی جس میں سو چھید ہیں“ ہم سجھتے ہیں کہ پاکستانی معاشرے کو بد زبان بنانے میں سب سے زیادہہمارے موجودہ وزیرِ اعظم عمران احمد نیازی اور ان کے ٹولے کا ہاتھ ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کوئی ”کہتا ہے میری زبان میری مرضی “ تو ”کوئی کہتی ہے میرا جسم میری مرضی“
ایک مسلمان خاتو کا فیس بک پر بھیجا گیا پیغام قارئین کی نظر!
Shabbir Ahmed

تحریر : پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید
shabbirahmedkarachi@gmail.com

Share this:
Destiny
Previous Post تقدیر معلق و مبرم اور انسان کا اختیار
Next Post کراچی: گولیمار میں تین رہائشی عمارتیں گر گئیں، 3 افراد جاں بحق
Karachi Buildings Collapsed

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.