geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترقی کا سفر

July 27, 2019 1 1 min read
Development
Share this:

Development

تحریر : الیاس محمد حسین

عمران خان جسے ترقی کا سفر کہہ رہے ہیں اپوزیشن اسے تنزلی قراردے رہی ہے وزیر اعظم کا کہنا ہے اب ترقی کاسفر میں پاکستان روز بروز اوپرجائے گا دونوںکی رائے اپنی جگہ اہمیت کی حامل ہوگی لیکن درحقیقت جب تک حکومت عام آدمی کو ریلیف نہیں دیتی عوام کی حالت بہترنہیں ہوتی پاکستان کے حالات بہترنہیں ہوتے ترقی کے اس سفرکو خوشگوارنہیں کہاجاسکنا اس تناظر میں کیپٹل ون اریناواشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ایک خاص نعمت کے طور پر ہمیں پاکستان دیا،کسی کو بھی اندازہ نہیں کہ پاکستان اللّٰہ کی کتنی بڑی نعمت ہے۔ اب دنیا پاکستان کو تبدیل ہوتا دیکھے گی۔

نواز شریف کو ایک ڈکٹیٹر نے اٹھا کر لیڈر بنادیا، شہباز شریف محض اس لئے وزیر اعلیٰ بن گئے کیونکہ ان کے بھائی تھے اضافی کوئی خوبی نہیں جب عدالت ان کے خلاف فیصلہ کرتی ہے تو کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا؟، ان پر سارے کیسز پرانے ہیں، ہم نے کوئی نیا کیس نہیں بنایا ہم نے صرف اداروں کو آزاد کیا ہے، نیب اور ایف آئی اے کو آزاد کیا، جوآج پاکستان میں ہورہا ہے یہ نیا پاکستان بن رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چار، چھ مہینے سال مشکل وقت ہے، اس سے نکل جائیں،سب مل کرتھوڑا تھوڑا ٹیکس دیں، کوئی مشکل نہیں ہے عمران خان نے مزید کہنا تھاکہ نواز شریف کہتے ہیں گھر سے کھانا منگواؤں گا، جیل کا کھانا اچھا نہیں ہے، وہ کہتے ہیں ٹی وی لگادو، اے سی لگادو،جس طرح سے یہ لوگ جیل میں رہ رہے ہیں، یہ سزا تو نہ ہوئی، مجھے پتا ہے مریم بی بی بہت شور مچائیں گی، لیکن پیسہ واپس کردیں اورباہر آجائیں گے کیونکہ ملک لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا اب ترقی کے سفر میںاب ہم اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرکے ملک کو صنعتکار ی کی طرف لے جارہے ہیں ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں امریکہ میں مقیم پاکستانی ملک کو بچانے میں میر ا ساتھ دیں، پاکستان سیاحت میں دنیا کے کسی ملک سے کم نہیں، رواں سال پاکستان میں اتنی سیاحت ہوئی کہ ہوٹل کم پڑگئے، پاکستانیوں کو اللہ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو 30 سال سے جانتا ہوں، پاکستانیوں کا سب سے زیادہ ٹیلنٹ شمالی امریکا میں دیکھنے کو ملا، امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے محنت سے اپنی پہچان بنائی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام وسطی ایشیائی ممالک سی پیک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کی جیواسٹریٹجک پوزیشن دنیا میں منفرد ہے۔امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

پاکستانی نڑاد تاجروں اور سرمایہ کاروں سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے فراہم سازگار ماحول سے استفادہ کرنا چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پالیسی فریم ورک اور سازگار ماحول اور کاروبار کرنے کو آسان بنانے میں بہتری کے عمل، صنعتی شعبہ اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

عمران خان جس اندازسے ایس ی باتیں کرتے ہیں وہ اچھا لگنا ہے لیکن پاکستان میں عام انتخابات کو پچیس جولائی کو ایک برس بیت گیا ہے۔ الیکشن سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے وعدے یہ تھے کہ وہ اقتدار میںآ کر ایک نیا پاکستان’ تعمیر کرے گی اور ملک کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی تاہم اب ووٹرز کو یقین دہانیاں کروائی جارہی ہیں اور ان سے بار بار کہا جارہا ہے کہ ”انہیں گھبرانا نہیں ہے ”حکومت کو مالی ادائیگیوں کے عدم توازن کی صورت میں ایسے بحرانی حالات کا سامنا رہا، جو مسلسل اربوں ڈالر کے نئے بیرونی قرضوں کے حصول کی وجہ بنے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران روپے کی قدر میں 30فیصد تک گر چکی ہے اور افراط زر 9فیصد تک پہنچ چکا ہے اور اس میں ممکنہ طور پر مزید اضافہ ہورہا ہے۔ اس نازک اقتصادی صورت ِ حال کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے بغیر ترقی کا سفرجاری نہیں رکھا جاسکتا جب تک حکومت عام آدمی کو ریلیف نہیں دیتی عوام کی حالت بہترنہیں ہوتی پاکستان کے حالات بہترنہیں ہوتے ترقی کے اس سفرکو خوشگوار نہیں کہا جا سکنا۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Pak Army
Previous Post پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے، دس اہلکار ہلاک
Next Post توبہ کا دروازہ بند ہونے سے پہلے
Repentance

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.