geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ کے دورے کے بعد خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع

February 29, 2020 1 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت تو ختم ہوچکا لیکن اس دورے کے دوران ہونے والی ہتھیاروں کی خریداری کی ڈیل نے خطے میں ایک نئی سرد جنگ کا راستہ کھول دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپنے حالیہ دورہ بھارت میں تین بلین ڈالرز سے زائد کے ہتھیاروں کی خریداری کا ایک معاہدہ کیا۔ اس معاہدے کے مطابق امریکا بھارتی نیوی کے لیے 24 سکورسکائی ایم ایچ ساٹھ آر سی ہاک ملٹی رول ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گا جبکہ بری فوج کے لیے چھ بوئنگ اے ایچ چونسٹھ ای اپاچی گارڈین ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گا۔

اس ڈیل سے پاکستان کے دفاعی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے خیال میں اس سے نہ صرف خطے میں ہتھیاورں کی دوڑ کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگا بلکہ خطے میں غربت و افلاس میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ پاکستان اور بھارت اس دوڑ میں خطیر پیسہ خرچ کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے حالیہ دورہ بھارت میں تین بلین ڈالرز سے زائد کے ہتھیاروں کی خریداری کا ایک معاہدہ کیا۔

معروف دفاعی مبصر جنرل امجد شعیب کے خیال میں پاکستان کے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں کہ وہ بھی اسٹریجک توازن کے لیے بھاگ دوڑ کرے: ”یہ انتہائی ایڈوانس ہیلی کاپٹرز ہیں اور یہ حملے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں میزائل بھی نصب ہیں اور یہ سب میرین کا پتہ بھی چلا سکتے ہیں۔ پاکستان کے پاس جو ہتھیار ہیں وہ دفاعی نوعیت کے ہیں۔ بھارت نہ صرف امریکا سے ہتھیار لے رہا ہے بلکہ وہ سات بلین ڈالرز سے زیادہ کے ہتھیار روس سے بھی خرید رہا ہے۔ تو صدر ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ یہ معاہدہ کر کے اسٹریٹیجک توازن کو بگاڑ دیا ہے اور اب پاکستان اپنے دفاع کے لیے کچھ بھی کرے گا۔‘‘

امجد شعیب کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے علاوہ یہ ہتھیار اس وقت کسی کے پاس نہیں ہیں: ”ممکن ہے کہ ترکی کے پاس یہ ہتھیار ہوں کیونکہ وہ نیٹو کا اتحادی ہے لیکن ہم اس سے یہ ہتھیار لیں گے تو اسے امریکہ سے اجازت لینا ہوگی۔ اور میر ا خیال ہے کہ چین کے پاس اس نوعیت کے ہیلی کاپٹرز نہیں ہیں۔ تو پاکستان کے لیے یہ ایک مشکل صورت حال ہے۔‘‘
خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستان کی نیوی بھارت کے مقابلے میں پہلے ہی کمزور تھی اور اب ان ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کے بعد بھارت مزید مضبوط ہوجائے گا جبکہ پاکستان نیوی کے لیے یہ بات مزید مشکل ہوجائے گی کہ وہ بھارتی نیوی کا مقابلہ کر سکے۔

امریکا بھارتی نیوی کے لیے 24 سکورسکائی ایم ایچ ساٹھ آر سی ہاک ملٹی رول ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گا۔

لیکن دفاعی صلاحیت کے مقابلے سے ہٹ کر کئی ناقدین ہتھیاروں کی اس دوڑ کے پاکستان اوربھارت کی سماجی اور معاشی صورت حال پر اثرات سے متفکر ہیں۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگار ایوب ملک کے خیال میں یہ دورہ خطے کے لیے بد قسمتی کا پیغام لے کر آیا: ”اس دورے اور اس کے دوران ہونے والے ہتھیاروں کے معاہدے نے امن کے اُس خواب کو مزید دھچکا پہنچایا ہے، جسے اس خطے کے ایک ارب سے زیادہ انسان برسوں سے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت پہلے ہی تعلیم، صحت اور سماجی ترقی پر بہت کم پیسہ لگا رہے ہیں۔ اب ٹرمپ کے دورے کے بعد شروع ہونے والی ہتھیاروں کی اس دوڑ کی وجہ سے ان ممالک کے پاس انسانوں پرخرچ کرنے کے لیے پیسے نہیں ہوں گے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے مقدر میں اسی طرح غربت اور بے روزگاری رہے گی۔ تو ٹرمپ کا دورہ ختم ہوگیا ہے لیکن خطے میں ہتھیاروں کی دوڑکا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جس کے خطے پر بہت برے اثرات مرتب ہوں گے۔”

خیال کیا جارہا ہے کہ امریکا اور نئی دہلی کے درمیان ہتھیاروں کے یہ سودے یہیں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ بھارت مستقبل میں واشنگٹن سے مزید ہتھیار بھی خریدے گا۔

Share this:
Bernie Sanders
Previous Post امریکا کا پہلا یہودی صدر؟ سینڈرز، بلومبرگ روایت شکنی کے خواہاں
Next Post تفتان: 15 روز سے پاکستان ہاؤس میں موجود تمام زائرین کلیئر قرار
Corona Virus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.