geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دبئی: شہزادی لطیفہ جیل نما گھر میں قید ہیں

February 17, 2021 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

دبئی (اصل میڈیا ڈیسک) دبئی کے حکمراں شیخ راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی لطیفہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایک مکان کے اندر یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے۔

دبئی کے حکمراں شیخ راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی لطیفہ نے منگل سولہ فروری کو لیک ہونے والے اپنے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ انہیں ان کی مرضی کے خلاف دبئی کے ایک وسیع و عریض مکان میں یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔ شہزادی لطیفہ نے سن 2018 میں دبئی سے فرار ہونے کی ایک ناکام کوشش کی تھی۔

دوبئی کے حکمراں خاندان نے شہزادی لطیفہ کو بھارت کی مدد سے راستے ہی میں پکڑوا لیا تھا۔فرار کی اس ناکام کوشش کے بعد سے ہی ان کے بارے میں عوامی سطح پر کوئی بھی معلومات دستیاب نہیں تھیں اور ان کا یہ ویڈیو برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اور اسکائی نیوز نے منگل کے روز جاری کیا۔

بی سی سی نے اس ویڈیو کو نشر کرنے سے پہلے جو اقتباسات شائع کیے اس کے مطابق شہزادی لطیفہ کہتی ہیں، ”مجھے یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے اور اس وسیع رہائش گاہ کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سلاخوں سے اس کی تمام کھڑکیوں کو بند کر دیا گیا ہے، میں تو اپنی کھڑکی بھی نہیں کھول سکتی۔”

ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو انہوں نے باتھ روم کے اندر شوٹ کیا کیونکہ وہی ایک ایسی جگہ تھی جہاں ان کی پرائیویسی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موبائل فون کی مدد سے عمارت کے ایک باتھ روم میں انہوں نے یہ ویڈیو بنائی ہے۔

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر بھی ہیں۔ اپنی بیٹی کے ساتھ مبینہ ایسے سلوک کے لیے انہیں سخت ردعمل کا بھی سامنا ہے۔ تاہم تازہ معاملے پر ابھی تک ان کی جانب سے کوئی رد عمل یا بیان سامنے نہیں آیا۔

اس سے قبل جب شہزادی لطیفہ نے اپنے والد پر مرضی کے خلاف انہیں زبردستی اپنے پاس رکھنے کا الزام عائد کیا تھا تب دبئی اور متحدہ عرب امارت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ان کی بیٹی اہل خانہ کے ساتھ محفوظ ہے اور اس کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

شہزادی کو رہا کرنے کے لیے دباؤ
سن 2018 میں جب شہزادی لطیفہ نے پہلی بار گھر سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی تبھی اس واقعے نے بین الاقوامی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی اور اس وقت سے ہی انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی رہائی کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

ان کی رہائی کے لیے جد و جہد کرنے والے ایک گروپ ‘دی فری لطیفہ’ کا کہنا ہے کہ اسی نے خفیہ طریقے سے ایک موبائل فون شہزادی لطیفہ تک پہنچایا تھا۔ اس مہم کے بانیوں میں سے ایک ڈیوڈ ہائی نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات چیت میں کہا کہ اس کیس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کی شبیہ خراب ہوئی ہے اور یہ تاثر قائم ہوا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو نظر انداز کرتا ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن راٹس واچ کے اگزیکیٹو ڈائریکٹر کینیتھ راتھ نے متحدہ عرب امارت کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس کیس کو اب ختم کر دے۔ ان کا کہنا تھا، ”ایسا لگتا ہے جیسے ان کے والد، دبئی کے حکمراں، انہیں ایسی ذہنی اذیتوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بالآخر اس نے سب کچھ ترک کر دیا اور اپنی اس زندگی کو قبول کر لیا ہو جس پر ان کے باپ کا کنٹرول ہے۔”

گزشتہ برس برطانوی عدالت کے ایک جج نے کہا تھا کہ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی بیٹی کو اغوا کرنے کا حکم دیا تھا۔ مکتوم کی ایک سابق اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین لندن میں اپنے دو بچوں کے ساتھ رہتی ہیں اور انہوں نے ہی اس سلسلے میں کیس درج کیا تھا۔

حیا بنت الحسین نے مکتوم پر اپنی پہلی شادی سے ہونے والی دو بیٹیوں، شمسہ اور لطیفہ کو، اغوا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ شمسہ کو سن 2000 میں کیمبرج سے اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ صرف 18 برس کی تھیں اور انہیں متحدہ عرب امارات پہنچا دیا گیا تھا۔

شہزادی لطیفہ نے مکتوم کی قید سے دو بار فرار ہونے کی کوشش کی۔ پہلی بار 2002 میں کی تھی اور پھر 2018 میں یہی کوشش کی جب بھارتی سکیورٹی فورسز نے انہیں سمندر میں ایک کشتی سے گرفتار کر کے دبئی کے حوالے کر دیا تھا۔

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post نواز شریف کے پاسپورٹ کی منسوخی
Next Post فلسطین: خواتین کے متنازعہ سفری احکامات پر نظرثانی کا فیصلہ
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.