geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عید اور رسم مصافحہ

May 21, 2020 3 1 min read
Eid ul Fitr
Share this:

Eid ul Fitr

تحریر : منزہ سید

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ماہِ رمضان ہم سب کو اپنی تمام تر رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب کرنے کے بعد اختتام پذیر ہونے کو ہے۔یہ وہ مبارک مہینہ ہے کہ جس کا انتظار ہر مسلمان کرتا ہے اور نماز و روزے کا فرض ادا کرتے ہوئے دیگر نفلی عبادات بھی اپنی بساط کے مطابق لازمی کرتا ہے ۔ربِ کائنات کی طرف سے جہاں اس مبارک و مقدس مہینے میں مسلمانوں کو جنت کی بشارت دے کر روزے کو جہنم سے ڈھال کے طور پر اتارا گیا وہیں اس ماہِ مقدس کے بعد نعمتِ عظمیٰ کے طور پر عیدالفطر کا خوشیوں بھرا دن عطا فرمایا گیا۔جی ہاں! عید الفطر ہر مسلمان کے لئے لازوال خوشیوں کا دن ہے۔عید کی نماز ادا کرتے ہی تمام مسلمان والہانہ طور پر ایک دوسرے سے گلے مل کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔بڑے چھوٹوں کو حسبِ توفیق عیدی دیتے ہیں۔گھر گھر میں سویاں یا شیر خورما بنایا جاتا ہے جو کہ ایک دوسرے کے گھروں میں بھی بھجوایا جاتا ہے۔قسم قسم کے پکوان تیارکئے جاتے ہیں،سب لوگ اپنے پیاروں کے گھروں میں عید ملنے جاتے ہیں اور مل کر کھانے پینے کا سلسلہ عید کے اگلے ایک دو روز تک بھی جاری رہتا ہے۔

امسال 2020 ء کی عید الفطر کا پیشگی تذکرہ کرتے ہوئے بہت سے باشعور لوگ جہاں رنجیدہ ہیں تو وہیں بہت سے غیر سنجیدہ منچلے حسبِ روایت بہت خوش اور پُرجوش بھی ہیں۔اس سال بدقسمتی سے ایک ایسی وبا یا بلا ہمارے سروں پر مسلط ہے جسے ہم سب” کرونا ”کے نام سے جانتے ہیں۔کرونا نے پوری دنیا کے نظامِ حیات کوبُری طرح متاثرکر رکھاہے۔اس کی وجہ سے ہر طرف تمام کاروبارِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔مہنگائی کو مزید عروج ملا،بہت سے امیر ملکوں کی معیشت کے بلند و بالا مینار زمیں بوس ہوئے اور سوشل ڈسٹینس(Social distance) کے نام پر انسان انسان سے دور رہنے پر مجبور ہواکیونکہ عالمی ادارہ صحت اور تمام طبی ماہرین نے مل بیٹھ کر کی گئی انتھک تحقیق کے بعد کرونا کوہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے پھیلنے والی بیماری قرار دیاجس کے بعد تمام دنیا کے گلیوں بازاروں میں ہُو کا عالم طاری ہوا۔ہر طرف ویرانی و وحشت نے پنجے گاڑ لئے اور دنیا کے تمام انسان ”قرنطینہ ”کے نام پر اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔تمام سرکاری و نجی دفاتر ،سکول، کالج،یونیورسٹیز،مساجد و دیگر مذہبی مقامات اور عوامی جگہوں کو مکمل طور پر بند کر کے لاک ڈاؤن کیا گیا تاکہ کرونا جیسے جان لیوا دشمن کو مزید تباہ کاریوں سے باز رکھا جا سکے۔

بہت سے ممالک نے مکمل لاک ڈاؤن اور اپنی عوام کے بھر پور تعاون کے ذریعے اس موذی وباء پر بہت حد تک قابو پا لیاجبکہ بہت سے ممالک ابھی تک اس وبا ء کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔بدقسمتی سے ان میں ہمارا پیارا وطن پاکستان بھی شامل ہے جہاں چند سو مریضوں کا سن کر ہم سب دہشت زدہ تھے مگر لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی ہم”زندہ دلانِ پاکستان” بازاروں کی طرف اس طرح دوڑ پڑے کہ جیسے نئے کپڑے جوتے اور میک اپ کا سامان خریدے بنا ہمارا زندہ رہنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے اور یہ سب خریداری عید کے نام پر کی جا رہی ہے،کوئی بھی یہ سمجھنے یا ماننے کو تیار نہیں کہ جان ہے تو جہان ہے۔عید کی خریداری سے زیادہ ضروری اپنی اوراپنے پیاروں کی زندگی بچانا ہے۔

بہت سے لوگوں کو یہ کہتے دیکھا اور سنا گیا ہے کہ ”جو بھی ہونا ہے اللہ کی طرف سے ہونا ہے”۔یعنی کرونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کے بعد بُرے نتائج کا سارا ملبہ رب کی ذات پر ڈالنے کے خواہشمند یہ لوگ ذرا سے بخار کی صورت میںشوگر یا بلڈ پریشر بڑھنے یا کم ہونے کی صورت میں بھاگ بھاگ کر ڈاکٹروں کے پاس نجانے کیا لینے جاتے ہیں۔اس وقت اِن عقل کے اندھوں کا یہ توکل اور اللہ پر بھروسہ” ہَوَا ”کیوں ہو جاتا ہے۔۔؟کرونا کے لئے ایسے جملے کہنے والے چند دن شوگر کی گولیاں، انجکشن اور بلڈ پریشر کی گولیاں چھوڑ دیں تو پھر دیکھتے ہیں کہ ان لوگوں کو اللہ تعالیٰ کو بھول کر ڈاکٹر کی یاد کیسے ستاتی ہے۔

بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم وہ ڈھکوسلے باز قوم بن چکے ہیں کہ جو دین، مذہب اور شریعت کو بھی صرف اور صرف اپنے فائدے کے لئے انسانی معاملات کے درمیان لے کر آتے ہیں بصورتِ دیگر ہم سب اندر سے دو نمبر مسلمان ہی ہیں جنھیں بخار، بلڈ پریشر ،شوگر یا دیگر بیماریوں کے نتیجے میں اللہ سے بھی پہلے ڈاکٹر یاد آتا ہے اور ڈاکٹر ہی ہمیں دوا دے کر اللہ کی یاد دلاتا ہے کہ اللہ کرم کرے گا۔

اس لئے دست بستہ گذارش ہے کہ اس عید پر اجتماعات سے پرہیز کریں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب برتیں۔اگر آج ہم اس وبا ء کا لقمہ بننے سے بچ گئے تو ساری زندگی عیدیں مناتے رہیں گے اور گلے ملتے رہیں گے ورنہ عیدوں کا حال ان غم کے ماروں سے پوچھیئے جن کے گھر سے کوئی ایک فرد بھی انتقال کر جائے تو ساری زندگی عید کے دن کو یومِ سوگ کی طرح منا کر اپنے فوت شدگان کو یاد کر کے آنسو بہاتے ہیں، ان کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے اور پھول ڈالنے جاتے ہیںاور بھول ہی جاتے ہیں کہ عید کا دن خوشی کا دن ہے۔اللہ پاک کرۂِ ارض کے تمام انسانوں کو کرونا جیسی منحوس وباء کے شر سے محفوظ فرمائے تا کہ تمام انسان اپنے اپنے خوشی کے تہوار ہمیشہ خوشی کیساتھ مناتے رہیںاور تمام اہلِ وطن سے گذارش ہے کہ جوش سے نہیں ہوش سے کام لیجئیے،جذبات سے نہیں عقل سے کام لیجیئے، باشعورقوم ہونے کا ثبوت دیجیئے اور اس عید پر گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کیجیئے کیونکہ اگرآج ہم نے کرونا کو شکست نہ دی تواللہ نہ کرے کرونا ہمیں بُری طرح پچھاڑ دے گا…خدارا !کرونا کو سنجیدگی سے لیجیئے کیونکہ کرونا ہمیں بے انتہا سنجیدگی سے لے رہا ہے اور اب بات سینکڑوں مریضوں سے بڑھ کر ہزاروں تک جا پہنچی ہے اور اللہ نہ کرے کہ ہمارے ملک کا حال بھی اٹلی، سپین یا امریکہ جیسا ہو۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔آمین۔
Munazza Syed Logo

تحریر : منزہ سید
Email:munazzasyed2020@gmail.com

Share this:
General Hospital Lahore
Previous Post لاہور: جنرل اسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر
Next Post تحریک انصاف والے ہر وقت سستی شہرت کے بہانے ڈھونڈتے ہیں، رہنماء پیپلز پارٹی
PPP Sindh

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.