geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انتخابی کامیابی کے بعد تائیوانی صدر کی امریکی اہلکار سے ملاقات

January 12, 2020 1 1 min read
Tsai Ing-wen
Share this:

 Tsai Ing-wen

بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) تائیوان کی خاتون صدر سائی انگ وین نے دوسرے مدتِ صدارت کے لیے اپنی اس انتخابی کامیابی کے بعد آج اتوار کے روز تائیوان میں موجود اعلیٰ ترین امریکی اہلکار سے ملاقات کی ہے۔

تائیوان میں ہفتہ 11 جنوری کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر سائی اِنگ وین نے کامیابی حاصل کی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے ستاون فیصد ووٹ حاصل کیے۔ وہ دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کی نیشنلسٹ پارٹی کے امیدوار ہان کیو یو کو شکست دی ہے۔ تائیوان میں کل 19.3 ملین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

سائی انگ وین نے امریکی سفارت کار برینٹ کرسٹینسن سے ملاقات دارالحکومت تائی پے میں کی۔

سائی انگ وین نے امریکی سفارت کار برینٹ کرسٹینسن سے ملاقات دارالحکومت تائی پے میں کی۔ کرسٹینسن امریکی انسٹیٹیوٹ برائے تائیوان کے سربراہ ہیں۔ خاتون صدر نے الیکشن میں کامیابی پر امریکی سفارت کار کا شکریہ ادا کیا کہ انتخابی عمل میں اُن کی حمایت میں تسلسل قائم رکھا گیا۔ تائیوانی صدر چینی دباؤ کے باوجود امریکا کے ساتھ ملکی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، جس کا ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے مثبت جواب دیا جاتا ہے۔ جزیرہ تائیوان 23 ملین افراد کا گھر ہے اور وہاں ایک خود مختار حکومت قائم ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ امریکا ‘ایک چین پالیسی‘ کے تحت تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں رکھتا تاہم امریکا قانونی طور پر اس بات کا پابند ہے کہ وہ تائیوان کو خطرات سے بچاؤ کے لیے اس کا دفاع کرے۔

تائیوان نے 1949ء میں خانہ جنگی کے بعد بیجنگ حکومت سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ تاہم بیجنگ حکومت ابھی بھی چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتی ہے اور امریکا کی طرف سے تائیوان کے ساتھ براہ راست رابطہ کاری کو اپنے داخلی معاملات میں دخل اندازی قرار دیتی ہے۔

Share this:
Demonstrations
Previous Post تہران میں مظاہرے اور برطانوی سفیر کی گرفتاری و رہائی
Next Post امریکا ایران کشیدگی: پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ تہران اور ریاض
Shah Mehmood Qureshi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.