geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا ایران کشیدگی: پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ تہران اور ریاض

January 12, 2020 3 1 min read
Shah Mehmood Qureshi
Share this:

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج اتوار کو تہران پہنچے ہیں، جس کے بعد وہ ریاض جائیں گے۔ قریشی کا دورہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے پاکستانی کوششوں کا حصہ ہے۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت اور پھر ایران کی طرف سے عراق میں موجود دو امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد خطے میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ اسی دوران یوکرائن کا ایک مسافر بردار ہوائی جہاز غلط فہمی کی بنیاد پر ایک ایرانی میزائل کا نشانہ بھی بنا جس پر 176 افراد سوار تھے جو تمام کے تمام لقمہ اجل بن گئے۔

پاکستان ایک طرف سے ایران کا ہمسایہ ہے تو دوسری طرف اس کے امریکی اتحادی ملک سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی مفادات وابستہ ہیں اور اس کے 25 لاکھ سے زائد شہری روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ ایسے میں پاکستان کی کوشش رہتی ہے کہ وہ دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات میں ایک توازن قائم رکھے۔ سعودی تیل تنصیبات پر گزشتہ برس ہونے والے میزائل حملوں کے بعد ایران اور سعودی عرب کے درمیان تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔

ان حملوں کی ذمہ داری تو یمن میں سرگرم ایران نواز حوثی باغیوں نے قبول کی تھی مگر سعودی عرب کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں ایران ملوث ہے۔ اُس وقت پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے تہران اور ریاض کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد ان دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشش تھا۔

پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ”حالیہ واقعات نے پہلے سے مشکلات میں گھرے اس خطے میں امن اور سلامتی کی صورتحال کو انتہائی خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔ یہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ صورتحال کے ایک پر امن حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔‘‘

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کو یہ باور کرائیں گے کہ ”تنازعات اور اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے لیے پاکستان ہر طرح کی مدد اور تعاون کے لیے تیار ہے۔‘‘

آج اتوار 12 جنوری کو تہران میں اپنے پڑاؤ کے دوران قریشی اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ پیر کو ریاض میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بِن فرحان السعود سے ملیں گے۔

Share this:
Tsai Ing-wen
Previous Post انتخابی کامیابی کے بعد تائیوانی صدر کی امریکی اہلکار سے ملاقات
Next Post یورپ جانے کی کوشش میں بچوں سمیت گیارہ سمندر میں ڈوب کر ہلاک
Refugees Boat Drowned

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.