geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میرے دشمن کا دشمن، میرا دوست

August 26, 2020 0 1 min read
Hamad bin Isa Al Khalifa
Share this:

 Hamad bin Isa Al Khalifa

متحدہ عرب امارات (اصل میڈیا ڈیسک) تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس امر کے قوی امکانات ہیں کہ خرطوم اور مناما متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات استوار کر لیں گے۔

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے متحدہ عرب امارات کے فیصلے پر امریکا کی خوش دلی اور بہت سی عرب ریاستوں کی طرف سے خیرمقدم کے باوجود کئی ممالک اس بارے میں نہایت محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جو مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، نے پیر کو اپنے پُر امید بیان میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ڈیل پر مزید عرب ممالک بھی دستخط کرنے والے ہیں۔ امریکی وزیر اسرائیل، سوڈان، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے دورے کر رہے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس امر کے قوی امکانات ہیں کہ خرطوم اور مناما متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات استوار کر لیں گے۔ یو اے ای اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والی تیسری عرب ریاست ہے۔

علاقائی ‘ہیوی ویٹ‘ سعودی عرب یو اے ای اور اسرائیل کے معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہہ چکا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اس وقت تک قائم نہیں کرے گا جب تک اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معاہدے پر دستخط نہیں کرتا۔

بحرین اسرائیل اور یو اے ای کے مابین معاہدے کا خیرمقدم کرنے والا پہلا خلیجی ملک تھا۔ بحرین کے اسرائیل کے ساتھ غیر اعلانیہ رابطوں کی تاریخ 1990ء کے عشرے تک جاتی ہے۔ سیاست میں سب سے زیادہ اہمیت اس امر کو حاصل ہوتی ہے کہ کسی بھی دو ممالک کا مشترکہ دشمن کون ہے؟ پھر یہ دونوں ممالک مل کر مشترکہ دشمن کے خلاف متحد ہو جاتے ہیں۔ مناما حکومت ایران پر الزام عائد کرتی آئی ہے کہ وہ بحرین کی شیعہ مسلم آبادی کے ذریعے حکمران سنیوں کے الخلیفہ خاندان کے خلاف مظاہروں اور بغاوت کو ہوا دیتا آیا ہے۔ مناما اور ریاض حکومتوں کا گٹھ جوڑ بھی پرانا ہے۔ بحرین حکومت اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات سعودی عرب کی ‘ہاں‘ کے بغیر قائم نہین کرے گی۔

کنگز کالج لندن کے ایک لکچرار اور اسکول آف سکیورٹی اسٹڈیز کے محقق ڈاکٹر آندریاس کریگ کہتے ہیں، ”چونکہ سعودی عرب مشر ق وسطیٰ امن عمل میں تعطل کے دوران اسرائیل کے ساتھ براہ راست تعلقات قائم نہیں کر سکتا، اس لیے بحرین سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین تعقات کی بحالی کے سلسلے کا ایک متبادل مرکز بن سکتا ہے۔‘‘

ادھر بحرین کی حکومت کے ایک ترجمان کے بیان میں رواں ہفتے فلسطینی مقاصد کے بارے میں سعودی جذبات کی بازگشت سنائی تو دی تاہم اس ترجمان نے کہا، ”مناما اپنے فیصلے اپنے قومی اور عرب اصولوں کے ساتھ ساتھ اپنی اسٹریٹیجک سکیورٹی کے مطابق کرتا ہے۔‘‘

سوڈانی اہلکاروں نے تاہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بارے میں متضاد تبصرہ کیا ہے۔ مگر سوڈان کو متعدد عوامل اس سمت میں آگے بڑھنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ سوڈانی وزارت خارجہ کے ترجمان حیدر بداوی نے کہا کہ وہ اس ڈیل کے حق میں ہیں جبکہ وزیر خارجہ عمر جمال الدین نے کہا، ”سوڈانی حکومت نے کبھی بھی اس مسئلے پر کوئی بحث نہیں کی۔‘‘ اس بیان کے ساتھ ہی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے ترجمان کو فوری طور پر برطرف بھی کر دیا۔

سوڈان کی عبوری خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبد الفتاح البرہان نے فروری میں یوگنڈا میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی۔ شدید معاشی بحران سے دوچار ملک سوڈان کو دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ملک کی حیثیت سے امریکی بلیک لسٹ سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں امریکا کے قریبی اتحادی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا یقیناً سوڈان کے حق میں ہو گا اور خرطوم کو اس سے مدد مل سکتی ہے۔

سنزیا بیانکو، جو خارجہ تعلقات سے متعلق یورپی کونسل کی ایک ریسرچ فیلو ہیں، کہتی ہیں، ”سوڈان امریکی پابندیوں کے خاتمے کی شدید خواہش رکھتا ہے اور خرطوم پر متحدہ عرب امارات کا اثر و رسوخ بھی بہت زیادہ ہے۔‘‘

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post حماس کے ساتھ تعلقات کے نتیجے میں ترکی عالمی سطح پر تنہا ہو جائے گا: امریکا
Next Post ہیرے کیسے بنتے ہیں؟
Diamonds

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.