geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایتھوپیا: تیگرائی رہنما کا وزیراعظم سے ’پاگل پن بند کرنے‘ پر زور

December 1, 2020 0 1 min read
Gebremichael
Share this:

Gebremichael

ایتھوپیا (اصل میڈیا ڈیسک) ایتھوپیا کے تیگرائی علاقے میں جاری لڑائی سے اب تک سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ ہزاروں اپنی جانیں بچانے کے لیے فرار ہو چکے ہیں۔ ہمسایہ ملک سوڈان کے پناہ گزین کیپموں میں ہزاروں افراد امداد کے منتطر ہیں۔

تیگرائی عوامی محاذ آزادی نامی تنظیم (ٹی پی ایل ایف) نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایتھوپیا کی فوج کے خلاف لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ ٹی پی ایل ایف کے رہنما گیبرے مائیکل نے کہا کہ ان کی تنظیم کے جنگجو آئندہ بھی ایتھوپیا کی فوج کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی تب تک جاری رہے گی، جب تک تیگرائی کی سرزمین پر ‘مسلح دراندازی‘ کرنے والے موجود رہیں گے۔

ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد نے گزشتہ ہفتے کے روز تیگرائی کے علاقائی دارالحکومت پر ملکی فوج کے قبضے کے بعد اعلان کر دیا تھا کہ تیگرائی کا خونریز تنازعہ اب ختم ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ( اے پی) کے ساتھ ٹیلی فون پر دیےگئے ایک انٹرویو میں گیبرے مائیکل نے کہا کہ وہ اب بھی تیگرائی کے دارالحکومت میکیلے کے مضافات میں موجود ہیں۔

ایتھوپیا کی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ تیگرائی کے علاقے پر اب اس کا کنٹرول ہے لیکں تیگرائی رہنما نے وزیراعظم آبی احمد کی فتح کو تسلیم کرنے کے بجائے کہا ہے، ’’ہمیں یقین ہے کہ جیت ہماری ہو گی۔ انہوں نے ایتھوپیائی فورسز پر تیگرائی کے لوگوں کی ’نسل کُشی‘ کا بھی الزام عائد کیا۔

اس علاقے میں ایک ماہ قبل لڑائی شروع ہوئی تھی اور تب سے یہ علاقہ باقی دنیا سے کٹ کر رہ گیا ہے۔ وہاں ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد کے بارے میں جاننا مشکل ہے اور فریقین کے جانب سے، جو دعوے کیے جا رہے ہیں، ان کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق بھی فی الحال ناممکن ہے۔

سن 2018 میں وزیراعظم آبی احمد کے اقتدار میں آنے سے قبل تقریباً تین عشروں سے ٹی پی ایل ایف مخلوط مرکزی حکومت کا حصہ تھی اور ایک طرح سے ایتھوپیا پر اس کا غلبہ تھا۔ تقریبا 27 سالہ دور اقتدار میں شعبہ زراعت اور بچوں کی صحت کے شعبے میں ملک نے کافی ترقی بھی کی لیکن طویل عرصے تک واحد سیاسی جماعت کے غلبے سے نوجوانوں میں مایوسی اور بے چینی بھی پیدا ہوئی۔

آبی احمد نے ملک میں سیاسی اصلاحات کا وعدہ کر رکھا ہے لیکن ٹی پی ایل ایف کا الزام ہے کہ وہ اسے نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ نظر انداز بھی کر رہے ہیں۔ تنازعے کی اہم وجہ علاقے میں بسنے والے تقریبا 60 لاکھ افراد کی حق خود ارادیت کا مطالبہ بھی ہے۔

ٹی پی ایل ایف کے رہنما گیبرے مائیکل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے ملکی افواج کے بہت سے فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے، جن میں ایک جنگی طیارے کا پائلٹ بھی شامل ہے۔ اس جنگی طیارے کو گزشتہ ہفتے مار گرانے کا دعوی کیا گيا تھا۔

انہوں نے کوئی تعداد تو نہیں بتائی تاہم اس بات پر زور دیا کہ اس لڑائی میں ”عام شہری بڑی تعداد میں ہلاک ہوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے ملکی فورسز پر لوٹ مار کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ لیکن آبی احمد نے پیر کے روز پارلیمان سے خطاب میں اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میکیلے اور اس کے مضافاتی علاقوں پر قبضے کے دوران ان کی فوج نے کسی بھی شہری کو نشانہ نہیں بنایا۔

ان کا کہنا تھا، ”میکیلے ہمارا ہے، اسے ہمارے ذرائع سے تعمیر کیا گيا تھا۔ ہم اسے ہرگز تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ میکیلے میں آپریشن کے دوران ایک شخص کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ وفاقی فورسز تیگرائی کے رہنماؤں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جو دارالحکومت کے مغرب کی جانب فرار ہوئے ہیں اور وہ بہت ہی جلد پکڑے جائیں گے۔

ایک ایسے وقت جب دونوں رہنما ایک دوسرے پر الزام عائد کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق تقریبا 45 ہزار افراد اس تنازعے سے بے گھر ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر نے سوڈان کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ ان کیمپوں میں حالات بہت مشکل ہیں۔ وہاں کام کرنے والے عالمی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیمپ میں مقیم افراد وبائی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

Share this:
Israeli Flights
Previous Post اسرائیلی پروازوں کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مل گئی
Next Post طالبان۔افغان حکومت معاہدہ لفظوں میں الجھ گیا
Taliban, Afghan Government Agreement

Related Posts

US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026
Pakistan Cuts Petrol by Rs4, Diesel by Rs2 Per Litre

عوام کو بڑا ریلیف: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.