geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان۔افغان حکومت معاہدہ لفظوں میں الجھ گیا

December 1, 2020 0 1 min read
Taliban, Afghan Government Agreement
Share this:

Taliban, Afghan Government Agreement

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان اور افغانستان حکومت کے مذاکرات کاروں کے درمیان مجوزہ ابتدائی معاہدہ الفاظ کے استعمال پر اختلاف کی وجہ سے بالکل آخری لمحے میں اپنی تکمیل کو نہیں پہنچ سکا۔

طالبان اور افغانستان کی حکومت کے درمیان ابتدائی معاہدے کی کامیابی بالکل آخری لمحے میں ایک بار پھر اس وقت ہاتھوں سے نکل گئی جب طالبان مذاکرات کاروں نے معاہدے کے مسودے کی تمہید میں افغان حکومت کا نام درج کیے جانے پر اعتراض کردیا۔

طالبان اور افغان حکومتوں کی نمائندگی کرنے والے وفود ستمبر سے ہی قطر کے دارالحکومت میں بات چیت اور امن مذاکرات کے طریقہ کار پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ افعانستان میں کئی عشروں سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے حوالے سے کوئی پیش قدمی ہو سکے۔

افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا،”مذاکراتی وفود اب تک ان تمام 21 نکات پررضامند ہو گئے ہیں، جو بات چیت کے لیے رہنما اصول فراہم کریں گے اور اس وقت وہ ابتدائیے پر بات چیت کررہے ہیں جس میں بعض امور پر مزید وضاحتوں کی ضرورت ہے۔”

حکومتی اور سفارتی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ جب معاہدے پر دستخط کا وقت آیا تو اس میں شامل ‘اسلامی جمہوریہ افغانستان‘، جو کہ افغان حکومت کا سرکاری نام ہے، پر طالبان نے اعتراض کردیا۔

طالبان نے افغان مذاکراتی ٹیم کو افغان حکومت کا نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا کیوں کہ وہ اشرف غنی کے انتخاب کے قانونی جواز کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

کابل میں ایک سفارت کار نے روئٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”وہ(حکومت اور طالبان) معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار تھے۔ افغان حکومت کے چیف مذاکرات کار اس معاہدے پر ‘اسلامی جمہوریہ افغانستان کے چیف مذاکرات کار‘ کی حیثیت سے دستخط کرنا چاہتے تھے۔ لیکن طالبان نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔”

طالبان نے اس تازہ پیش رفت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم ماضی میں وہ اپنے اس موقف کا اعادہ کرتے رہے ہیں کہ وہ مذاکرات کاروں کو حکومت کا نمائندہ تسلیم نہیں کریں گے البتہ افغانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کے روز کہا تھا، ”ہم افغانوں کی موجودہ ٹیم کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ ہم انہیں حکومت کی ٹیم نہیں مانتے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا اول روز سے ہی یہ موقف ہے کہ وہ اس حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

ایک دیگر سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ لفظ ”جمہوریہ” اور طالبان کے اپنے لیے”اسلامی امارت” کے استعمال پر بھی فریقین میں اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا ”جمہوریہ” اور ”امارات” کے الفاظ پر اختلاف نے مذاکرات کاروں کے درمیان گہرے شبہات پیدا کردیے ہیں۔ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے کیونکہ اس کے اثرات کسی ملک کے وژن اور امنگوں پر پڑتے ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ خود کو کس طرح پیش کرنا اور اپنے متعلق رائے بنانا چاہتا ہے۔

ایک اعلی سرکاری ذرائع کے مطابق افغان حکومت کی ٹیم نے طالبان کے تحفظات سے صدر اشرف غنی کو آگاہ کردیا ہے۔ اشرف غنی کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے مطالبے کو تسلیم نہیں کریں گے۔

ایک دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان اپنے موقف پر اس لیے اصرار کررہے ہیں کیوں کہ وہ امن مساعی کے آغاز کے بعد غنی کی منتخب حکومت کی جگہ ایک کارگزار انتظامیہ چاہتے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ فروری میں امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے میں اسلامی جمہوریہ افغانستان کا نام کے ساتھ ذکر نہیں ہے۔ اس میں بین افغان مذاکرات اور بات چیت کے نتیجے میں معاہدے کے بعد ایک نئی افغان اسلامی حکومت کے قیام کی بات کہی گئی ہے۔

اس معاہدے میں امن مذاکرات کے لیے بھی ”بین افغان” مذاکرات کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔

افغان حکومت کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وفد بات چیت سے الگ نہیں ہو گا لیکن اس بات کا خدشہ ہے کہ اس نئے تعطل کے نتیجے میں فریقین میں تلخی پیدا ہو سکتی ہے اور افغانستان میں تشدد میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

Share this:
Gebremichael
Previous Post ایتھوپیا: تیگرائی رہنما کا وزیراعظم سے ’پاگل پن بند کرنے‘ پر زور
Next Post وسکونسن اور اریزونا نے بھی بائیڈن کی جیت کی تصدیق کر دی
Joe Biden

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.