geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین میانمار پر پابندیاں لگانے پر تیار

February 23, 2021 0 1 min read
Myanmar Protest
Share this:

Myanmar Protest

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ میانمار میں فوجی بغاوت کے پیچھے فعال مرکزی ملٹری افسران پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے۔ ادھر میانمار میں اس عسکری بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے پیر 22 فروری کو کہا ہے کہ میانمار میں فوجی بغاوت کرنے والے مرکزی ملٹری افسران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کی جا چکی ہے۔

برسلز میں ایک کانفرنس کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین میانمار میں یکم فروری کو ہونے والی فوجی بغاوت کے ذمہ دار فوجی افسران کے خلاف ایکشن لینے کے تیار ہے۔

یورپی یونین بلاک کے وزرائے خارجہ نے مزید کہا کہ میانمار کی فوجی جنتا ملک میں کشیدگی کے خاتمے، اقتدار سول حکومت کو سونپنے اور گرفتار شدہ سیاسی رہنماؤں کو رہائی کو ممکن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

میانمار میں فوجی جنتا کی طرف سے سخت اقدامات کے باوجود فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

آج پیر کے دن بھی ہزاروں مظاہرین نے ینگون کی سڑکوں پر نئے مظاہرے کیے جبکہ کاروبار زندگی معطل رہا۔ یکم فروری کی فوجی بغاوت کے بعد سے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہفتے کے دن ان مظاہروں کے دوران مزید دو افراد ہلاک ہو گئے۔

پیر یکم فروری 2021ء کے روز میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا اور آنگ سان سوچی سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ یہ اقدام جمہوری حکومت اور فوج میں کشیدگی کے بڑھنے کے بعد سامنے آئے۔ میانمارکی فوج نے گزشتہ نومبر کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک برس کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا اور سابق فوجی جنرل کو صدر کے لیے نامزد کر دیا۔

میانمار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے دن ینگون میں جمع ہونے والے مظاہرین نے فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ جمہوری رہنما آنگ سان سوچی کو فوری طور پر رہا کر دے۔ نوبل امن یافتہ سوچی یکم فروری سے فوجی کی حراست میں ہیں۔

میانمار کی فوجی جنتا کی طرف سے جاری کیے گئے ایک تازہ بیان میں دہرایا گیا ہے کہ فوجی کی طرف سے ملک کا کنٹرول سنبھالنا ایک آئینی عمل ہے۔

ملکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے اس بیان میں مزید کہا کہ ‌’غیرقانونی مظاہروں۔ اشتعال انگیزی اور تشدد‘ کے باوجود متعلقہ حکام طاقت کے بے جا استعمال سے احتراز کر رہے ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی اہلکار ملکی قوانین اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں۔

میانمار میں پانچ دہائیوں تک فوجی جنتا کی آمریت کے بعد سن دو ہزار پندرہ میں جمہوری نظام فعال ہوا تھا، جس کے نتیجے میں نومبر سن دو ہزار پندرہ کو ہوئے الیکشن میں جیت کے بعد آنگ سان سوچی کی سیاسی پارٹی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے ملک کا اقتدار سنبھالا تھا۔

سوچی کی پارٹی نے نومبر سن دو ہزار بیس کے الیکشن میں بھی قطعی اکثریت حاصل کی تھی جبکہ اس انتخابی عمل میں فوج نواز اتحاد ناکامی سے دوچار ہو گیا تھا۔

فوج نے اس الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا، جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد فوج نے یکم فروری کو سوچی کا اقتدار ختم کرتے ہوئے ہنگامی حالت کا نافذ کر دیا تھا۔

Share this:
Jen Psaki
Previous Post خامنہ ای کی دھمکیوں کے باوجود ہمارا موقف تبدیل نہیں ہو گا: وائٹ ہاوس
Next Post مسلح قوتیں مستعد ہیں، دہشتگرد ان کے غضب سے بچ نہیں سکیں گے: ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.