geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خامنہ ای کی دھمکیوں کے باوجود ہمارا موقف تبدیل نہیں ہو گا: وائٹ ہاوس

February 23, 2021 0 1 min read
Jen Psaki
Share this:

Jen Psaki

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جوہری پروگرام سے متعلق متنازع بیان کے باوجود ہمارے موقف میں‌کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ بات چیت کے نتائج سے قبل ایران پر عائد پابندیاں نہیں اٹھائیں گے اور نہ ایرانی سپریم لیڈر کے یورینیم افزودگی کی مقدار بڑھانے سے متعلق بیان سے ہماری پالیسی تبدیل ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے پر اضافی اقدامات نہیں کریں گے اور دستخط کنندگان کے گروپ میں طے شدہ مذاکرات کا انتظار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے بیان میں سفارتی مشاورت میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہم ایرانیوں کی طرف سے دعوت نامے کا جواب دینے کا انتظار کریں گے۔

ساکی نے مزید کہا کہ ایران کے بارے میں ہماری پالیسی داخلی اتفاق رائے کا موضوع ہونا چاہیئے۔ ہم اپنے اگلے اقدامات پر کانگریس سے مشاورت کریں گے۔

ساکی کے بقول سفارت کاری ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنے کا راستہ ہے لیکن اس فریم ورک سے باہر اقدامات کا آپشن بھی موجود ہے۔

جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں یورپ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے سے قبل ایران پر عاید پابندیاں ختم کرنے کا منصوبہ نہیں رکھتا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے مشی گن کے لیے سفر کے دوران ہوائی جہاز میں‌موجود صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جین ساکی نے کہا کہ “سفارتی مذاکرات” سے قبل ایران کے حوالے سے مزید اضافی اقدامات کرنے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں اور نہ ہی ایران پر عاید کی گئی پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔
مزید برآں امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرق وسطی کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایرانی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جمعہ کے روز بائیڈن نے منعقدہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ورچوئل خطاب کے دوران زور دیا کہ امریکا کو ایران کی تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ تہران کے جوہری پروگرام پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھ مذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں مشرق وسطی میں ایران کی تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنا ہے۔ جب ہم آگے بڑھیں گے تو ہم اپنے یورپی شراکت داروں اور دوسروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے 5 + 1 میکانزم کو دوبارہ فعال کرنے کے خواہاں ہیں۔

امریکی صدر نے اتحادی ممالک سے چینی سیاسی اور معاشی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چین سے طویل مدتی اسٹریٹجک مقابلے کے لیے مل کر تیار رہنا چاہیے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ترقی کے فوائد کو وسیع پیمانے پر اور یکساں طور پر مشترکہ بنایا جائے۔

Share this:
Baghdad Rocket Attack
Previous Post عراق: بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ایک اور راکٹ حملہ
Next Post یورپی یونین میانمار پر پابندیاں لگانے پر تیار
Myanmar Protest

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.