geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپ کو درپیش چیلنج، نظریں انگیلا میرکل پر

June 30, 2020 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

 Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین کی صدارت سنبھالنے سے دو روز پہلے جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل برلن میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے ساتھ اہم ملاقات کر رہی ہیں۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب یورپ کو ستر دہائیوں کی بدترین معاشی مشکلات کا سامنا ہے, برطانیہ کے ساتھ مستقبل کے تعلقات پر سوالیہ نشان ہے، ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم فیصلے کیے جانا ہیں جبکہ لیبیا اور شام میں جاری شورش سے بھی نمٹنا ہے۔

تاہم اس وقت سب سے بڑا چیلنج کورونا کا بحران ہے جس نے یورپی ممالک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انگیلا میرکل کے مطابق موجودہ بحران یورپ کی تاریخ کا سب سے منفرد بحران ہے۔ میرکل دو ہزار پانچ سے جرمنی کی چانسلر ہیں۔ ان کا دور اقتدار اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ ایسے میں یورپی یونین کے چھبیس ممالک کی قیادت جرمنی کو ملنا خطے میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا بڑا امتحان ہوگا۔

جرمنی یورپ کی سب سے بڑی معیشت ہے۔ انگیلا میرکل عالمی تعاون اور یورپی اتحاد کی بڑی حامی ہیں۔ ماضی میں جرمنی اور فرانس مل کر یورپی یونین کو مضبوط اور مستحکم کرتے آئے ہیں۔

یورپی کمیشن کی سربراہ اُرزولا فان ڈیر لائن نے ہفتے کو ایک انٹرویو میں کہا، ”اس بحران کے دوران جرمنی کی طرف سے یورپ کی قیادت سنبھالنا خطے کی خوش قسمتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں میرکل کا تجربہ اور ان کی صلاحیت بہت مددگار ثابت ہوگی۔

یورپ میں جرمنی اور میرکل سے توقعات اتنی زیادہ ہیں کہ یورپی یونین کے لیے جرمنی کے سفیر مائیکل کلوس کا کہنا ہے کہ انہیں اب اس پر کچھ تشویش بھی ہو رہی ہے کہ وہ اس پر پورا اتر بھی پائیں گے یا نہیں۔ تاہم انہوں نے کہا، ”ہمیں شفافیت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ورنہ ہم یورپی کونسل کی مدد نہیں کر پائیں گے۔‘‘

جرمنی ماضی میں بجٹ ڈسپلن کا بڑا حمایتی رہا ہے۔ لیکن موجودہ حالات میں جرمن چانسلر نے اپنی ترجیحات بدلی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس معاشی بحران سے نکلنے کے لیے حکومت کو اپنے اخراجات بڑھانا پڑے تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔ اس کی بڑی مثال ان کی حکومت کی طرف سے معیشت کی بحالی کے لیے ایک کھرب یورو کے پیکج کا اعلان ہے۔

میرکل کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت یورپ جن حالات سے گزر رہا ہے اس میں ضروری ہے کہ جرمنی صرف اپنے بارے میں نہیں بلکہ اٹلی اور اسپین جیسے ملکوں کے بارے میں بھی سوچے جہاں معاشی نقصانات کافی زیادہ ہوئے ہیں۔ فرانسیسی صدر کے ساتھ ملاقات میں دونوں رہنما اس بات پر بھی غور کریں گے یورپ میں معیشت کی بحالی کے لیے مزید کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post ترکی جلد ہی قابل ترجیح ممالک کی فہرست میں ہو گا: ایردوان
Next Post سابق فرانسیسی وزیر اعظم فییوں کو پانچ سال قید، جرمانے کی سزا
François Fillon

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.