geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سابق فرانسیسی وزیر اعظم فییوں کو پانچ سال قید، جرمانے کی سزا

June 30, 2020 3 1 min read
François Fillon
Share this:

François Fillon

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) ایک فرانسیسی عدالت نے سابق ملکی وزیر اعظم فرانسوآ فییوں اور ان کی اہلیہ کو فراڈ کے مجرم قرار دے کر سزائیں سنا دی ہیں۔ فییوں پر اپنی اہلیہ کو ایک جعلی نوکری کے نام پر سرکاری خزانے سے لاکھوں یورو کی ادائیگی کا الزام تھا۔

فرانسوآ فییوں کے خلاف یہ فیصلہ پیرس کی ایک عدالت نے پیر انتیس جون کو سنایا۔ فییوں تین سال پہلے ملکی صدارتی انتخابات کے لیے امیدوار بھی تھے، لیکن تب ان کی ذات سے متعلق اس مالیاتی اسکینڈل کے سامنے آنے کی وجہ سے 2017ء میں ان کی صدارتی انتخابی مہم بری طرح ناکام ہو گئی تھی۔

فییوں پر الزام یہ تھا کہ ایک رکن پارلیمان کے طور پر انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے عمداﹰ ایک ایسی ملازمت ظاہر کی تھی، جس پر ان کی شریک حیات پینیلوپ فییوں نے کبھی کوئی کام کیا ہی نہیں تھا۔ اس کے باوجود انہیں اس نام نہاد ملازمت کے بدلے تنخواہ کے طور پر ایک ملین یورو (تقریباﹰ 1.13 ملین ڈالر) ادا کیے گئے تھے۔

گزشتہ صدارتی الیکشن سے پہلے کی انتخابی مہم کے دوران فییوں کی ذات سے متعلق اس مالی بدعنوانی کا انکشاف فرانس کے ایک طنزیہ ہفت روزہ جریدے نے کیا تھا۔ اس جریدے نے لکھا تھا کہ فییوں نے اپنی اہلیہ کو 1998ء سے لے کر 2013ء تک کے عرصے کے دوران اپنی پارلیمانی معاون ظاہر کیا تھا اور اس کبھی نہ کیے جانے والے کام کے بدلے پینیلوپ فییوں کو سرکاری خزانے سے لاکھوں یورو ادا کیے گئے تھے۔

یہی نہیں بلکہ اس جریدے کے مطابق 2005ء سے لے کر 2007ء تک کے عرصے کے دوران فرانسوآ فییوں نے فرنچ سینیٹ کے رکن کے طور پر صرف کاغذات میں ہی لیکن اپنے پانچ میں سے دو بچوں کو بھی اپنے پارلیمانی اسسٹنٹ ظاہر کیا تھا۔ ان کے ان بچوں کو بھی مجموعی طور پر ایک لاکھ سترہ ہزار یورو کی رقم ادا کی گئی تھی۔

سابق سربراہ حکومت فییوں کے لیے اس انکشاف کے بعد سب سے تباہ کن پیش رفت اس بات کا ثابت ہو جانا بنی تھی کہ ان کے پارلیمانی معاونین کار کے طور پر ان کی اہلیہ اور بچوں نے تو کبھی ان کے لیے وہ کام کیا ہی نہیں تھا، جس کے لیے انہیں رقوم ادا کی گئی تھیں۔

مزید یہ کہ ان مبینہ جرائم کے علاوہ فرانسوآ فییوں نے ایک ادبی جریدے کے کروڑ پتی مالک کو اس بات پر بھی آمادہ کیا تھا کہ وہ ان کی اہلیہ کو ایک برائے نام ‘مشاورتی کام‘ کے لیے ایک لاکھ 35 ہزار یورو ادا کرے۔ فرانس میں یہ مالی اسکینڈل ملکی سیاست میں ایک بڑے بھونچال کا سبب بن گیا تھا اور میڈیا نے ان مالی بدعنوانیوں کو ‘پینیلوپ گیٹ‘ کا نام دیا تھا۔

اس مقدمے میں اور اس سے پہلے بھی فرانسوآ فییوں بار بار یہ کہتے رہے ہیں کہ وہ کسی کرپشن یا فراڈ کے مرتکب نہیں ہوئے تھے اور بالکل بے قصور ہیں۔

عدالت نے 66 سالہ فییوں کو پونے چار لاکھ یورو جرمانے کے علاوہ پانچ سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔ ان پانچ سالوں میں سے تین سال کی سزا قیدِ معطل ہو گی۔ فییوں کے آئندہ دس سال تک کوئی بھی منتخب عوامی عہدہ اپنے پاس رکھنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں اور اس اپیل پر فیصلہ آنے تک انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکے گا۔

فرانسوآ فییوں کی پیدائشی طور پر برطانیہ میں ویلز سے تعلق رکھنے والی 64 سالہ اہلیہ پینیلوپ فییوں کو بھی اس مقدمے میں عدالت نے ان کی ساتھی مجرم کے طور پر قصور وار قرار دے دیا ہے۔ انہیں تین سال کی معطل سزائے قید سنائی گئی ہے اور ساتھ ہی انہیں ان کے شوہر کی طرح پونے چار لاکھ یورو (تقریباﹰ سوا چار لاکھ امریکی ڈالر کے برابر) جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

Share this:
Angela Merkel
Previous Post یورپ کو درپیش چیلنج، نظریں انگیلا میرکل پر
Next Post کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، شدید گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری
Karachi loadshedding

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.