geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپ کی طرف تارکین وطن کا بہاؤ روکنے کی مصری کوشش

February 24, 2022 3 1 min read
Meeting
Share this:

Meeting

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) ہنگری کے وزیر خارجہ نے یورپ کی طرف تارکین وطن کا بہاؤ روکنے کی مصری کوششوں کو سراہتے ہوئے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ مصر کی اس سلسلے میں حمایت کرے اور اس کے لیے فنڈنگ کے ذریعے مدد کرے۔

یورپ کی طرف تارکین وطن کے بہاؤ کا مرکزی راستہ بحیرہ روم کا ساحلی علاقہ ہوتا ہے۔ شمالی افریقہ کو مشرق وسطیٰ سے ملانے والا ملک مصر کچھ عرصے سے یورپ کی طرف بڑھتے ہوئے تارکین وطن کے سیلاب کو ممکنہ حد تک کم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ مصر کے دورے پر گئے ہوئے ہنگری کے وزیر خارجہ نے بُدھ کو بحیرہ روم کے ساحل پر پورپ پہنچنے کی کوششوں میں مصروف تارکین وطن کے بہاؤ کو روکنے کی مصری حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔ مصری دارالحکومت قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہنگری کے وزیر خارجہ Szijjarto Peter نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ مصر کی اس سلسلے میں حمایت میں اضافہ کرے اور قاہرہ حکومت کے لیے مدد کے طور پر فنڈنگ کا بندو بست کرے۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے یہ بیانات اپنے مصری ہم منصب سامع شکری کے ساتھ ملاقات کے بعد دیے۔

بین الاقوامی ادارہ برائے ترک وطن کے مطابق مصر اس وقت چھ ملین سے زائد مہاجرین یا تارکین وطن کی میزبانی کرنے والا ملک ہے۔ ان تارکین وطن میں سے نصف تعداد یعنی تین ملین افریقی ملک سوڈان، خاص طور سے جنوبی سوڈان کے باشندے ہیں۔

اس افریقی ملک میں پائے جانے والے تنازعات کے سبب ہر سال دسیوں ہزار انسان گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ بہت سے تارکین وطن کے لیے مصر ایک پناہ گاہ اور منزل ہے جو ان کے قریب ترین واقع ملک ہے جہاں داخل ہونا ان کے لیے سب سے زیادہ آسان عمل ہے۔ دوسری جانب ایسے افراد بھی ہیں جن کے لیے یورپ کی طرف بڑھتے ہوئے، بحیرہ روم کو عبور کرنے کی خطرناک کوشش کے لیے مصر ایک اہم گزرگاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

مصری حکومت نے حالیہ برسوں میں تارکین وطن کے لیے کافی سختی بھی کی ہے۔ قاہرہ حکومت نے سرحدی سکیورٹی اقدامات سخت تر کرتے ہوئے کوشش کی ہے کہ مصر یورپ میں داخلے کے خواہش مند تارکین وطن کے لیے سب سے بڑا اور روانگی کا مرکزی مقام نہ بنے۔ 2015 ء سے یورپی یونین میں شامل کئی ممالک نے اپنی اپنی قومی اور یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کی نگرانی کے لیے خار دار باڑیں بھی لگا دی ہیں۔ ساتھ ہی سرحدی نگرانی کے لیے ڈرون بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں یورپی یونین نے ترکی اور لیبیا کے ساتھ تارکین وطن کو روکنے کے حوالے سے معاہدے بھی کیے ہیں۔

ادھر ہنگری کے عوامیت پسند وزیر اعظم وکٹور اوربان یورپ میں تارکین وطن کی آمد کے سخت مخالف ہیں اور اس سوچ کا اظہار واضح انداز میں کر تے رہتے ہیں۔ انہوں نے یہاں تک کہہ رکھا ہے، ”تارکین وطن یورپ کی مسیحی اقدار اور ثقافت میں تبدیلی کا ایک بڑا خطرہ ہیں۔ مزید یہ کہ غیر قانونی تارکین وطن کووڈ انیس جیسی بیماری کا سبب بننے والے مختلف وائرس ویریئنٹس کو یورپ لانے اور یہاں پھیلانے کا سبب بھی بنے ہیں۔‘‘

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے گزشتہ ماہ تارکین وطن کے بحران سے نمٹنے کے لیے یورپ کے طریقہ کار اور یورپی سرحدوں تک پہنچنے والے مہاجرین کو یورپ میں داخل نہ ہونے دینے پر سخت تنقید کی تھی۔

Share this:
Scouts
Previous Post اسکاؤٹس کا عالمی دن اور ہماری خاموشی
Next Post طالبان حکومت نے افغان پولیس کے لیے رہنما ضابطے جاری کر دیے
Afghanistan Taliban

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.