geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان حکومت نے افغان پولیس کے لیے رہنما ضابطے جاری کر دیے

February 24, 2022 2 1 min read
Afghanistan Taliban
Share this:

Afghanistan Taliban

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی حکومت نے ملکی پولیس کی طرف سے عام شہریوں سے بےجا زیادتی، ان پر تشدد اور سول ہلاکتوں کے مسلسل بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کے لیے نئے رہنما ضابطے جاری کر دیے ہیں۔

کابل میں افغان وزارت داخلہ کی طرف سے یہ نیا ضابطہ اخلاق اس لیے جاری کیا گیا کہ ملکی پولیس فورس کی طرف سے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعات پر عوامی تنقید اور بے چینی بڑھتی جا رہی تھیں۔ حالیہ کچھ عرصے میں تو ملک کے مختلف حصوں میں پولیس کی شہریوں سے زیادتیوں کے ایسے متعدد واقعات میں خواتین سمیت کئی شہری ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت میں سراج الدین حقانی قائم مقام وزیر داخلہ کے منصب پر فائز ہیں۔ ان کی طرف سے جاری کردہ کئی ہدایات کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے منگل بائیس فروری کی رات آن لائن پوسٹ کیں۔ یہ ہدایات اس پس منظر میں بھی جاری کی گئی ہیں کہ ہندوکش کی اس ریاست میں طالبان کی طرف سے رات کے وقت گھروں پر مارے جانے والے چھاپوں کے واقعات بھی بہت زیادہ رپورٹ ہوئے تھے۔
پولیس فورس کے لیے نئی ہدایات

سراج الدین حقانی نے، جن کے خلاف اقوام متحدہ نے اب تک پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، افغان پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ عام شہریوں کی تذلیل، ان پر تشدد یا انہیں ہراساں کرنے سے باز رہیں۔

ساتھ ہی پولیس اہلکاروں کو پابند بنا دیا گیا ہے کہ وہ رات کے وقت کسی بھی مشتبہ ملزم کی تلاش میں اس کے گھر میں کسی عدالتی حکم نامے کے بغیر داخل نہیں ہو سکتے۔ تاہم اگر تفتیش کے لیے بہت ضروری ہو، تو دن کے وقت پولیس اہلکاروں کو کسی مشتبہ ملزم کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت صرف اسی وقت ہو گی، جب ان کے ساتھ کوئی مقامی عوامی نمائندہ یا کسی مسجد کا امام بھی ہو۔

اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے پولیس کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ اس کے اہلکار معمول کے گشت کے دوران کسی پر بھی اس وقت تک فائرنگ نہیں کر سکیں گے، جب تک کہ خود ان پر حملہ نہ کیا جائے۔

افغانستان میں پولیس کی زیادتیوں اور پولیس اہکاروں کے ہاتھوں ہلاکتوں کے حالیہ واقعات میں ایسے واقعات بھی شامل ہیں، جن میں مختلف چیک پوسٹوں پر پولیس نے عام شہریوں کی گاڑیوں پر فائرنگ کر دی تھی۔

ایسے تازہ واقعات میں ایک ڈاکٹر، ایک بچہ اور ایک سابق حکومتی اہلکار بھی مارے گئے تھے۔ پولیس نے فائرنگ کی وجہ یہ بتائی تھی کہ یہ گاڑیاں متعلقہ چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے لیے واضح اشاروں کے باوجود روکی نہیں گئی تھیں۔

ساتھ ہی سوشل میڈیا پر نظر آنے والی ایسی ویڈیوز میں بھی حال ہی میں کافی اضافہ ہو گیا تھا، جن میں عام شہری طالبان کی طرف سے رات کے وقت گھروں پر مارے جانے والے چھاپوں اور تلاشی کے عمل کے خلاف احتجاج کرتے دکھائی دیے۔

افغانستان میں ایسی رپورٹیں تقریباﹰ روزانہ سننے یا پڑھنے میں آتی ہیں، جو پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں دانستہ گرفتاریوں، تشدد، اغوا یا ماورائے عدالت قتل کے واقعات سے متعلق ہوتی ہیں۔

Share this:
Meeting
Previous Post یورپ کی طرف تارکین وطن کا بہاؤ روکنے کی مصری کوشش
Next Post صدر ایردوان اور صدر پوتین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
Tayyip Erdoan and President Putin

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.