geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی پارلیمان: پوری دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد، منفرد مقننہ

May 23, 2019 0 1 min read
European Parliament
Share this:

European Parliament

یورپ (جیوڈیسک) یورپی پارلیمان کے لیے انتخابات تیئیس سے لے کر چھبیس مئی تک ہوں گے۔ یورپی یونین کے اس پارلیمانی ادارے کو منتخب کرنے والوں کی تعداد مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ یورپی یونین میں اس قانون ساز ادارے کا کام کیا ہے؟

یورپی پارلیمان کے ارکان کے یونین کے تمام رکن ممالک کے بالغ شہریوں کی طرف سے براہ راست انتخاب کا سلسلہ 1979ء میں شروع ہوا تھا۔ اس قانون ساز ادارے کے ارکان کی مجموعی تعداد 751 ہوتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہی ادارہ تقریباﹰ ڈھائی درجن ممالک کے عوام کی طرف سے حقیقی معنوں میں جمہوری طور پر منتخب کردہ دنیا کا سب سے بڑا اور اپنی نوعیت کا واحد کثیرالقومی ادارہ ہے۔

گزشتہ ویک اینڈ پر جرمن دارالحکومت برلن میں سینکڑوں لوگ ’ایک یورپ سب کے لیے‘ کے بینر تلے ایک مارچ میں شریک ہوئے۔ بریگزٹ کے بعد برلن یورپی یونین کا سب سے بڑا شہر بن جائے گا۔ اس شہر میں یورپ اور کئی دوسرے ممالک کے افراد آباد ہیں۔

یورپی پارلیمان کے ارکان کا چناؤ اس بلاک رکن (اب تک) 28 ممالک کے 512 ملین عوام کرتے ہیں۔ اس مرتبہ اس الیکشن میں برطانوی عوام بھی حصہ لے رہے ہیں، جو اس ادارے کے برطانوی نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

لیکن مستقبل میں جب ممکنہ طور پر برطانیہ یونین سے نکل جائے گا، تو یورپی پارلیمان میں برطانوی ارکان کو حاصل نمائندگی کا سلسلہ بھی خود بخود ختم ہو جائے گا۔ تب یہ مقننہ 27 رکن ممالک کا مشترکہ قانون ساز ادارہ ہو گی۔

اس مرتبہ یورپی پارلیمان کے الیکشن جمعرات 23 مئی سے لے کر 26 مئی تک ہوں گے اور یونین کے رکن ممالک میں قومی سطح پر رائے دہی ان ریاستوں کی طرف سے اپنے لیے منتخب کیے گئے دنوں میں ہو گی۔

مثال کے طور پر جرمنی میں، جو یونین کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اور جس کے قومی سطح پر یورپی پارلیمانی ارکان کی تعداد بھی دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے، اسٹراس برگ کی اس پارلیمنٹ کے لیے الیکشن 26 مئی اتوار کے روز ہوں گے۔

یورپی پارلیمان کے انتخابات ہر پانچ سال بعد کرائے جاتے ہیں۔ آئندہ الیکشن اپنی نوعیت کے نویں انتخابات ہوں گے۔ اس پارلیمان میں کئی طرح کی سیاسی سوچ کی حامل جماعتوں کے متعدد بڑے بڑے دھڑے ہیں، جن میں سے اب تک سب سے بڑا حزب سوشل ڈیموکریٹس کا ہے، جس کے بعد قدامت پسند ارکان پر مشتمل جماعتوں کا دھڑا بھی بہت بڑا ہے۔

جرمنی، فرانس، اٹلی، بیلجیم، ہالینڈ اور لکسمبرگ نے پچیس مارچ 1957ء کو یورپی یونین کی بنیاد رکھتے ہوئے روم معاہدے پر دستخط کیے۔ یورپین اکنامک کمیونٹی ( ای سی سی) نے اندرونی اور بیرونی تجارت کو وسعت دینے کا عہد کیا۔ اس وقت ای سی سی اور یورپ کی دو دیگر تنظیموں کے اتحاد کو یورپین کمیونیٹیز (ای سی) کا نام دیا گیا۔

اس وقت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے یورپی یونین کے ناقد سیاستدانوں اور دائیں بازو کی عوامیت پسند جماعتوں کے ارکان پر مشتمل دھڑا پارلیمان میں تقریباﹰ بیس فیصد ارکان کی نمائندگی کرتا ہے۔

2014ء سے پہلے 2009ء میں ہونے والے یورپی الیکشن کے نتیجے میں اس دھڑے کے ارکان کی طاقت صرف 11 فیصد تھی۔

اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ پچھلے دس سال کے دوران پوری یورپی یونین میں انتہائی دائیں بازو کی پارٹیوں اور عوامیت پسند جماعتوں کی عوامی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت یورپی پارلیمان میں مختلف سیاسی دھڑوں کی کل تعداد آٹھ ہے، جو اکثریتی بنیادوں پر قانون سازی کے لیے متنوع موضوعات پر رائے شماری کے دوران آپس میں تعاون بھی کرتے ہیں تاکہ یورپی عوام کے حق میں زیادہ سے زیادہ مؤثر فیصلہ سازی کی جا سکے۔

اپنے عنقریب ختم ہونے والے پانچ سالہ پارلیمانی عرصے میں موجودہ پارلیمان نے کل 1100 قانونی مسودوں کی منظوری دی۔ یہ وہ قانون سازی ہے، جو ایک بار مکمل ہو جائے تو بعد میں یونین کے رکن تمام ممالک کے قومی پارلیمانی اداروں کو بھی اس کی انفرادی طور پر توثیق کرنا ہوتی ہے تاکہ اس پورے بلاک کے نصف ارب سے زائد انسان ان فیصلوں سے فائدے اٹھا سکیں۔

Share this:
Mark Harbers
Previous Post سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے جرائم کی رپورٹ پر ڈچ وزیر مستعفی
Next Post فرشتہ قتل معاملہ؛ نفرت انگیز تقریر پر پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج
Gulali Ismail

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.