geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فیصل واوڈا کی مشکوک تعلیمی اسناد، ٹیکس ادائیگی کا جھوٹ، جعلی نکاح نامہ

February 24, 2020 0 1 min read
Faisal Wada
Share this:

Faisal Wada

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) جب سے دی نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ فیصل واوڈا نے انتخابات لڑنے کے وقت اپنی امریکی شہریت چھپائی تھی، اب یہ عوام کے علم میں ہے۔ تاہم انہوں نے صرف اپنی دہری شہریت کے بارے میں جھوٹ نہیں بولا۔ ان کی تعلیمی اسناد بھی مشکوک ہیں۔

ماضی میں انہوں نے امریکی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن ان کے کاغذات نامزدگی سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے صرف بی کام کیا ہے۔ مشکوک تعلیمی اسناد کے علاوہ وفاقی وزیر کی مبینہ سابقہ اہلیہ نے جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے کچھ سنگین الزامات عائد کردیئے ہیں۔

واوڈا کو 17 فروری کو ان کی بیچلر ڈگری، ان کے ٹیکس ریکارڈ اور جعلی نکاح نامہ کے الزامات کے بارے میں ایک تفصیلی سوالنامہ بھیجا گیا تھا۔انہیں اس سوالنامے کے حوالے سے بارہا یاد دہانی کرائی گئی لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

فیصل واوڈا کو آرٹیکل 63 (1) (سی) اور 62 (1) (ایف) کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی دہری شہریت چھپانے اور اپنی امریکی شہریت سے متعلق حلف اٹھانے کے سنگین الزامات پر عدالتی مقدمات کا سامنا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ ان کی دہری شہریت کے کیس کی سماعت آج (پیر کو) کرے گی۔ یہ جاننے کے لئے کہ کیا دہری شہریت کو چھپانا اور حلف اُٹھانا واوڈا کا واحد مکروہ فعل ہے؟

دی نیوز نے پوری طرح سے تحقیقات کیں اور ان کی تعلیمی اسناد اور انکم ٹیکس کے حوالے سے ان کے دعوؤں کے بارے میں حیرت انگیز تضادات پائے گئے۔ ایک مقدمے میں واوڈا نے حلفاً دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے یونیورسٹی آف نیو پورٹ امریکا سے بیچلر کیا ہے۔

تاہم ان کے کاغذات نامزدگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے بی کام کیا ہے۔ انہوں نے عدالت کے روبرو دعویٰ کیا کہ سال 2009 میں انہوں نے 5.16؍ ملین روپے ٹیکس ادا کیا۔ تاہم ایف بی آر کے آن لائن اعداد و شمار میں اس طرح کا کوئی ریکارڈ نہیں دکھایا گیا ہے۔

2009 میں فیصل واوڈا کنسٹرکشن ٹیکس ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے صفر ٹیکس ادا کیا۔ اسی طرح واوڈا کو اپنی سابقہ ​​اہلیہ کے ذریعے کچھ سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے جنہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے واوڈا سے کبھی شادی نہیں کی اور وفاقی وزیر نے انہیں بدنام کرنے کیلئے جعلی نکاح نامہ تیار کروایا ہے۔

واوڈا نے اپنا دعویٰ ثابت کرنے کیلئے اپنی مبینہ سابقہ ​​اہلیہ کے ساتھ اپنی شادی کے دستاویزی ثبوت فیملی کورٹ کے سامنے پیش کیے تھے۔

انہوں نے سابقہ اہلیہ کے ان کے سابق شوہر کے ساتھ نکاح فسخ ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کیا اور اپنے اور اہلیہ کے درمیان ہونے والی شادی کا نکاح نامہ بھی پیش کیا۔ واوڈا نے فیملی کورٹ کو آگاہ کیا کہ ان سے شادی کرنے کے چند ماہ کے اندر ہی سابقہ اہلیہ اپنے سابق ​شوہر کے ساتھ دوبارہ مل گئی۔

تاہم فیصل واوڈا اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان خلع نامے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ یہاں یہ سوال اٹھتا ہے کہ وہ اپنے پہلے شوہر کے ساتھ دوبارہ کیسے مل سکتی ہے اگر واوڈا نے خلع کے ذریعے تنسیخ نکاح نہیں کیا۔

قانونی طور پر کیا وہ اپنے پہلے شوہر سے شادی کے فسخ سرٹیفکیٹ (خلع) یا دوسرے شوہر (واوڈا) سے طلاق کے بغیر دوبارہ مل سکتی ہے؟ 02 فروری ، 2011 کو فیصل واوڈا نے ریاست کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے سامنے فوجداری ضمانت کی درخواست نمبر 143 دائر کی۔

واوڈا نے اپنی درخواست میں حلف کے تحت یہ کہا کہ وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص ہیں جنہوں نے نیو پورٹ یونیورسٹی امریکا سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وزیر کی حلف کے تحت غیرملکی تعلیم کا خود ہی انکار ہوجاتا ہے۔

11 جون 2018 کو انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اپنے کاغذات نامزدگی کرائے جہاں انہوں نے تعلیم کے کالم میں لکھا کہ انہوں نے بی کام کیا ہے۔ اس حوالے سے پوچھنے کیلئے وزیر سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔

اسی ضمانت کی درخواست میں واوڈا نے خود کو ایک مثالی تاجر ثابت کرنے کیلئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے صرف 2009 میں انکم ٹیکس کے حساب سے 51 لاکھ، 69 ہزار اور 308 روپے ادا کئے۔ تاہم ایف بی آر کے آن لائن ٹیکس کے اعداد و شمار میں سال 2009 میں فیصل واوڈا کا کوئی ٹیکس ریکارڈ نہیں دکھایا گیا ہے۔

حتیٰ کہ فیصل واوڈا کنسٹرکشن کا ٹیکس ریکارڈ سال 2009 کے دوران زیرو ٹیکس ظاہر کرتا ہے۔ یہ پوچھنے کیلئے واوڈا سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے اس پر بھی کوئی جواب نہیں دیا۔

ان سے کہیں زیادہ سنگین الزامات ان کی سابقہ اہلیہ نے لگائے جو انہیں عدالت لے گئیں اور دعویٰ کیا کہ واوڈا نے جعلی نکاح نامہ تیار کیا۔ یہ مقدمہ کراچی کی فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post امريکی صدر کا دورہ بھارت، اہم معاملات کيا ہيں؟
Next Post پی آئی اے نے چین کیلیے پروازیں بند کر دیں
PIA

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.