geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امريکی صدر کا دورہ بھارت، اہم معاملات کيا ہيں؟

February 24, 2020 3 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) امريکی صدر پير سے بھارت کا مختصر دورہ شروع کر رہے ہيں۔ سياسی و اقتصادی تجزيہ کاروں کے مطابق اس دورے پر چند معاہدوں کو حتمی شکل تو دی جا سکتی ہے تاہم کسی بڑی پيش رفت کے امکانات کم ہی ہيں۔

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پير چوبيس فروری سے بھارت کا دورہ شروع کر رہے ہيں۔ اس دورے پر روانگی سے قبل ٹرمپ نے کہا، ’’وہ ہميں کافی عرصے سے نقصان پہنچا رہے ہيں، کئی سالوں سے۔‘‘ امريکا اور بھارت کے اقتصادی تعلقات ويسے تو ايک عرصے سے خراب ہی رہے ہيں تاہم ٹرمپ کی ’امريکا سب سے پہلے‘ کی پاليسی اور وزير اعظم نريندر مودی کی ’ميک ان انڈيا‘ پر خصوصی توجہ ان تعلقات ميں مزيد خرابی کا باعث بنيں۔

امريکی صدر پير کو بھارت پہنچ رہے ہيں۔ اپنے چھتيس گھنٹوں کے دورے پر وہ احمد آباد، آگرہ اور دارالحکومت نئی دہلی جائيں گے۔ کامرس سکریٹری ولبر روس اور ديگر اہم عہديدار ان کے ہم راہ ہيں۔ عالمی سطح پر پانچويں سب سے مستحکم معيشت کے حامل ملک کے دورے پر کسی بڑی پيش رفت کے امکانات کم ہی ہيں۔ امريکا اور بھارت کے مابين باہمی تجارت کا حجم سن 2018 ميں 145 بلين ڈالر رہا۔ بھارت کے ساتھ تجارت ميں امريکا کو پچيس بلين ڈالر کے خسارے کا سامنا بھی رہا، جو صدر ٹرمپ کے ليے يقيناً پريشان کن بات ہے۔

بھارت کا ہميشہ ہی سے ’پروٹيکشن ازم‘ يا داخلی منڈی کو تحفظ دينے پر زور ہے۔ بھارت ميں امپورٹس پر محصولات کافی اونچے ہيں۔ مودی کے دور حکومت ميں اقتصادی ترقی کی سست رفتار اور بجٹ خسارے ميں اضافے کے باوجود يہ پاليسياں برقرار ہيں۔ حاليہ مہینوں میں نئی دہلی حکومت نے کئی امريکی مصنوعات پر ڈيوٹی مزيد بڑھا دی ہے جس پر نالاں ہو کر ايک امريکی اقتصادی سفير نے اپنا دورہ بھارت منسوخ بھی کيا۔ پھر ای کامرس پر قدغنيں اور يہ شرط کہ بھارتی صارفين کا ڈيٹا بھارت ہی ميں محفوظ کيا جائے، امريکی کاروبادی اداروں کے ليے پريشانی کا سبب بنا۔ دراصل مودی کی ’ميک ان انڈيا‘ مہم کا مقصد يہ ہے کہ غير ملکی کمپنيوں کو اپنی پروڈکشن جنوبی ايشيا ميں منتقل کرنے پر مجبور کيا جائے۔ يہ حکمت عملی امريکی صدر کی ’امريکا سب سے پہلے‘ کے مقاصد سے کافی مماثلت رکھتی ہے۔

پچھلے چند برسوں ميں چند امريکی اقدامات نے بھارتی معيشت کو کافی نقصان پہنچايا ہے۔ دو برس قبل اسٹيل اور ايلومينيم مصنوعات پر ٹيکس بڑھانے کے امريکی اقدام سے بالخصوص بھارت متاثر ہوا۔ بھارت اسٹيل کی پيداوار کے لحاظ سے تيسرا سب سے بڑا ملک ہے اور امريکی قدم سے اس کی اسٹيل ايکسپورٹس ميں چھياليس فيصد کی کمی نوٹ کی گئی۔ اليکٹريکل مشينری اور گاڑيوں کے پرزوں کی برآمدات بھی متاثر ہوئيں۔ پھر پچھلے سال واشنگٹن حکومت نے بھارت کی ترجيحی حيثيت بھی ختم کر دی۔

دونوں ممالک کے مابين اہم معاملات میں کشمير کا تنازعہ اور پاکستان کے ساتھ تعلقات بھی شامل ہيں۔ ايک طرف کشمير ميں بھارتی اقدامات پر عالمی سطح پر کافی تنقيد جاری ہے اور ديکھنا يہ ہے ٹرمپ يہ معاملہ اٹھائيں گے يا نہيں جب کہ دوسری جانب پاکستان کے ساتھ کشيدگی ميں کمی کے ليے ٹرمپ کئی مرتبہ ثالثی کی پيشکش کر چکے ہيں، جسے مودی رد بھی کر چکے ہيں۔
امريکی صدر اس مختصر دورے پر دنيا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹيڈيم ميں ايک ريلی سے خطاب کريں گے۔ خاتون اول ميلانيا کے ہمراہ وہ تاج محل پر سورج غروب ہونے کا منظر بھی ديکھيں گے۔

Share this:
Pope Francis
Previous Post غیر منصفانہ حل اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مزید مشکلات پیدا کرے گا، پوپ
Next Post فیصل واوڈا کی مشکوک تعلیمی اسناد، ٹیکس ادائیگی کا جھوٹ، جعلی نکاح نامہ
Faisal Wada

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.