geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فواد عالم کا منفرد اسٹانس موضوع بحث بن گیا

August 17, 2020 3 1 min read
Fawad Alam
Share this:

Fawad Alam

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) فواد عالم کا منفرد اسٹانس موضوع بحث بن گیا، ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں صفر پر ایل بی ڈبلیو ہونے کی وجہ اسی کو قرار دیا جا رہا ہے، البتہ کوچ مصباح الحق اور بیٹنگ کوچ یونس خان نے ان سے تبدیلی پرکوئی بات نہیں کی، منفرد انداز میں بیٹنگ کیلیے کھڑے ہونے والے ایک اور بیٹسمین چندرپال ماضی میں فواد کی حوصلہ افزائی کرچکے۔

تفصیلات کے مطابق 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آنے والے فواد عالم ساؤتھمپٹن میں پہلی اننگز کے دوران کھاتہ بھی نہ کھول سکے تھے، دوران بیٹنگ کریز پر کھڑے ہونے کا ان کا منفرد انداز توجہ کا مرکز بنا رہا، وہ پوری وکٹیں چھوڑ کر لیگ اسٹمپ کے باہر چلے جاتے اور پھر بولر کے ہاتھ سے گیند نکلتے ہی سامنے آتے، بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اس میں ایل بی ڈبلیو ہونے کا امکان زیادہ ہے اور انگلش پیسر کرس ووکس کی گیند پر فواد کے اسی انداز میں آؤٹ ہونے سے اس تاثر کو تقویت ملی۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیڈکوچ مصباح الحق اور بیٹنگ کوچ یونس خان ڈومیسٹک کرکٹ میں فواد کو اس انداز میں بیٹنگ کرتے دیکھ چکے لہذا انھیں اس پر کوئی حیرت نہیں ہوئی، البتہ دونوں نے تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے، فواد سے جب ایک ساتھی کھلاڑی نے اسٹانس کا پوچھا تو ان کا جواب تھا کہ وہ ہمیشہ سے اسی طرح کھیلتے تھے البتہ اب زیادہ باہر چلے جاتے ہیں جس کا احساس ہے، انھیں پتا ہی نہیں چلا مگر آہستہ آہستہ یہ ہوتے رہا،کراچی میں ان کے ایک قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ فواد اسی انداز میں کھیل کر ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز بناتے رہے اور دوران بیٹنگ کافی اطمینان دہ محسوس کرتے ہیں،انھیں لگتا ہے کہ تبدیلی کھیل پر منفی اثر ڈالے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کچھ عرصے قبل فواد عالم نے اپنے اسٹانس کے حوالے سے سابق ویسٹ انڈین اسٹار شیونارائن چندرپال سے بھی بات کی جو خود منفرد انداز سے کھیلتے تھے،انھوں نے حوصلہ بڑھاتے ہوئے پاکستانی کرکٹر سے کہا تھا کہ اگر وہ خود کو بہتر محسوس کرتے ہیں تو جیسا اسٹانس رکھنا ہو رکھیں، میں نے اپنے اسٹائل میں کھیل کر ہی ٹیم کیلیے بہت رنزبنائے تھے۔

Share this:
Pakistan – Saudi Arabia Relations
Previous Post او آئی سی پر انگلی اٹھانے سے پہلے وزارت خارجہ جواب دے
Next Post بھارتی فلم ‘سڑک ٹو‘ کے لیے پاکستانی گیت چرا لیا گیا
Sadak

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.