geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جنگجوؤں کی واپسی، پاکستانی شہریوں اور فوجیوں پر حملوں میں اضافہ

September 19, 2020September 19, 2020 0 1 min read
Soldier Funeral
Share this:

Soldier Funeral

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حالیہ مہینوں میں ٹی ٹی پی کے اتحادی جنگجوؤں نے مقامی لوگوں اور پاکستانی سکیورٹی فورسز کے خلاف حملے تیز کر دیے ہیں۔ خدشہ ہے کہ یہ مسلح گروہ دوبارہ سرحدی علاقوں میں قدم جما سکتے ہیں۔

چند برس پہلے تک افغان سرحد سے ملحق پاکستانی قبائلی علاقے القاعدہ اور طالبان کا گڑھ تصور کیے جاتے تھے۔ سن دو ہزار ایک میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد عسکری گروہوں کے لیے یہ علاقے محفوظ پناہ گاہیں بن گئے۔ پھر سن دو ہزار چودہ میں پاکستانی فوج نے ان فوجی آپریشن شروع کیا اور بڑی حد تک ان علاقوں سے طالبان اور القاعدہ کے ٹھکانے صاف کر دیے۔ نتیجتاﹰ کئی جنگجو افغانستان فرار ہو گئے۔

لیکن اس سال مارچ سے افغانستان میں موجود داعش اور القاعدہ سے منسلک پاکستانی طالبان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے کہ شاید وہاں جنگ بندی کی کوششیں کامیاب ہونے سے ان کا وہاں رہنا مشکل ہو جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ان گروہوں نے اب پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

تحریک طالبان پاکستان، جو کافی حد تک کمزور ہو چکی تھی، نے بظاہر پاکستانی قبائلی علاقوں میں دوبارہ قدم جمانے شروع کر دیے ہیں۔

جولائی میں ٹی ٹی پی نے تقریبا چھ مقامی مسلح گروہوں کے ساتھ اتحاد کیا۔ اسلام آباد میں فاٹا ریسرچ سینٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر منصور خان محسود کا کہنا ہے، ”اس گروپ کی صلاحیت، عسکری طاقت اور اس کے دائرہ کار میں وسعت پیدا ہوئی ہے۔‘‘

ستمبر کے مہینے میں تقریبا ہر روز ہی کہیں نہ کہیں حملے ہوئے ہیں۔ کبھی سڑک کنارے بم نصب کیے گئے، کبھی سنائپر حملے ہوئے اور کبھی گھات لگا کر سکیورٹی فورسز اور حکومت کے قریب سمجھے جانے والے مقامی لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کے اعداد و شمار کے مطابق ان علاقوں میں مارچ کے بعد سے کم از کم 40 پاکستانی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

اسی طرح جنوری سے جولائی کے درمیان 67 حملے ہوئے اور ان میں 109 شہری بھی مارے گئے۔ فاٹا ریسرچ سینٹر کے مطابق سن دو ہزار انیس کے مقابلے میں یہ تعداد دگنی ہے۔

واشنگٹن میں قائم سٹیمسن سینٹر کے پروگرام برائے جنوبی ایشیاء کی ڈپٹی ڈائریکٹر الزبتھ تھرکلیلڈ ماضی میں امریکی وزارت خارجہ سے منسلک رہ چکی ہیں اور پاکستان میں بھی کام کر چکی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ”ٹی ٹی پی کا دوبارہ قدم جمانا دو طرح سے پریشان کن ہے۔ ایک تو اس کی اپنی کارروائیاں باعث تشویش ہیں اور دوسرا اس کے القاعدہ جیسے گروہوں سے بھی روابط ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا ہے، ”اگر یہ گروپ دوبارہ علاقوں پر کنٹرول حاصل کرتا ہے تو یہ بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کو اہم مدد فراہم کر سکتا ہے۔‘‘

سیاسی ماہرین کی رائے میں افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا ایک غیر ارادی نتیجہ یہ نکل سکتا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بدامنی بڑھ جائے۔ امریکا کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کے تحت افغان طالبان نے یہ گارنٹی دی ہے کہ وہ غیرملکی شدت پسندوں کی پناہ گاہیں ختم کریں گے۔

اقوام متحدہ نے جولائی میں ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس کے مطابق افغانستان میں تقریبا چھ ہزار پاکستانی جنگجو موجود ہیں اور ان میں سے زیادہ تر ٹی ٹی پی سے منسلک ہیں۔ اس رپورٹ میں خطرہ ظاہر کیا گیا تھا کہ افغانستان میں پناہ گاہیں ختم ہونے کی صورت میں وہ واپس پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں ایک مغربی سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ ”یہ صورتحال سب ہی کے لیے پریشان کن ہے۔‘‘ پاکستانی فوج نے حال ہی میں ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ بڑھتے ہوئے حملے ‘افغانستان میں امن بات چیت کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش ہیں۔‘‘

افغان سرحد سے متصل قبائلی علاقوں میں لوگوں کے لیے حالات پریشان کن ہوتے جا رہے ہیں۔ ٹی ٹی پی نے رواں ہفتے ہی ایک بیان میں لوگوں کو متنبہ کیا کہ ”جب تک امن قائم نہیں ہو جاتا، وہ یہ علاقہ چھوڑ دیں۔ پاکستان کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے اور آپ کو روزانہ ایسے حملے دیکھنے کو ملیں گے۔‘‘

Share this:
Coronavirus - Iran
Previous Post ایران میں کورونا وائرس ‘ریڈ الرٹ‘ جاری
Next Post موٹروے کیس: ملزم عابد 10 فٹ کی دوری سے پولیس کو چکمہ دے کر فرار
Abid Ali

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.