geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول سپردِ خاک

November 6, 2021 0 1 min read
Colin Powell
Share this:

Colin Powell

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے پہلے سیاہ فام وزیر خارجہ کولن پاول کومکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ واشنگٹن میں سپرد ِخاک کردیا گیا۔کووڈ انیس کی پیچیدگیوں کے سبب ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ امریکی رہنماوں نے شاندار الفاظ میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

امریکا کے سابق وزیر خارجہ اور اولین سیاہ فام جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کولن پاول کو جمعے کے روز سرکاری اعزاز کے ساتھ واشنگٹن میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس سے قبل ان کے تابوت کو امریکا کے قومی پرچم میں لپیٹ کرواشنگٹن نیشنل کیتھڈرل میں رکھاگیا، جہاں ایک خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر پاول کے کنبے کے افراد اور دیگراہم شخصیات کے علاوہ صدر جو بائیڈن، سابق صدور باراک اوبامہ اور جارج ڈبلیو بش نیز سابق وزرائے خارجہ جیمس بیکر، کونڈولیزا رائس، میڈلین البرائٹ اور ہلیری کلنٹن بھی موجود تھیں۔

سابق امریکی صدر بل کلنٹن علالت کے سبب شریک نہیں ہوسکے جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاول کی وفات کے بعد عراق میں امریکی حملے میں ان کے کردار کی نکتہ چینی کی تھی۔پاول بھی ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے رہے تھے۔

سبکدوش فوجی سربراہ 84سالہ پاول کی کووڈ انیس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے 18اکتوبر کو موت ہوگئی تھی۔ حالانکہ وہ کووڈ انیس ویکسین کی دونوں خوراک لے چکے تھے لیکن کینسر نے انہیں کمزور کردیا تھا اور ان میں پارکنسن کے مرض کی ابتدائی علامات بھی نظر آنے لگی تھیں۔

پاول کے بیٹے مائیکل پاول نے اس موقع پر اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا،”جمیکا کے ایک تارک وطن کا بیٹا اپنی محنت، لگن اور عزائم کی وجہ سے اقتدار کی اونچی دہلیز تک جاپہنچا۔ وہ شیرکا جگر رکھتے تھے اور بڑے دل کے مالک تھے۔میری خواہش ہے کہ ہم اس ملک کو ویسا ہی بنانے کا عزم کریں، جہاں ان کے والد جیسے افراد سامنے آسکیں۔”

کولن پاول کی پیش رو وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ نے ایک سیاست داں اور فوجی جنرل کے طورپر ان کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاسی حربوں سے دور دور کا واسطہ نہیں تھا، وہ صرف نتائج پر نگاہ رکھتے تھے۔ ”انہوں نے عملیت پسندی کے انداز کوکرشماتی بنادیا۔”

رچرڈ آرمیٹیج، جنہوں نے کولن پاول کے ہمراہ معاون وزیر خارجہ کے فرائض انجام دیے اور دونوں ایک دوسرے کو پنٹاگون میں ملازمت کے زمانے سے جانتے تھے، نےکہاکہ ان کی ذات میں ایک قدرتی کشش تھی اور وہ ملنے والے کے ساتھ گرمجوشی سے پیش آتے تھے۔

کولن پاول نے جنگ اور امن دونوں ہی اوقات میں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن صدور کے ساتھ کام کیا۔ نائن الیون کے دہشت گرد حملوں کے بعد القاعدہ کے خلاف کارروائی شروع کی اور اقوام متحدہ میں عراق پر امریکی حملے کا جواز پیش کیا۔ حالانکہ بعد میں ان کا یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا کہ عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تھے۔

افریقی ملک جمائیکا میں 5اپریل 1937کو پیدا ہونے والے کولن پاول کے والدین امریکا منتقل ہوگئے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے نیویارک میں تعلیم حاصل کی اور پلے بڑھے۔

کولن پاول جون 1958 میں گریجویشن کے بعد امریکی فوج میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ بھرتی ہوئے اور ان کی پہلی تعیناتی مغربی جرمنی میں ہوئی۔ وہ صدر جان ایف کینیڈی کے سینکڑوں مشیروں میں سے ایک کی حیثیت سے 63-1962 میں ویتنام میں بھی تعینات رہے تھے اور 69-1968 میں ‘مائی لائی قتل عام‘ کی تحقیقات کے لیے ویتنام میں فرائض انجام دیتے رہے تھے۔ ان خدمات پر انہیں امریکی سروسز کا میڈل ‘پرپل ہارٹ‘ دیا گیا تھا۔ البتہ ان کی رپورٹس پر سوالات اٹھائے گئے تھے کیونکہ انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ‘مائی لائی‘ میں کچھ غلط نہیں ہوا تھا۔

واشنگٹن آمد پر وہ تیزی سے ترقی کرتے چلے گئے اور 1987 میں رونلڈ ریگن کے سیکورٹی مشیر بن گئے جبکہ 1989 سے 1993 تک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف رہے۔

پاول نے جارج ڈبلیو بش انتظامیہ میں سن 2001 سے 2005 کے درمیان امریکا کے پہلے سیاہ فام وزیر خارجہ کے طورپر خدمات انجام دیں۔

امریکی فوج کے سابق فور اسٹار جنرل کولن پاول اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے چار امریکی صدور کے لیے خدمات انجام دیں اور سیاسی منظرنامے اور طاقت کے ایوانوں میں ایک اہم اثاثہ تصور کیے جاتے تھے۔

البتہ فروری 2003 میں اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران عراق میں تباہ کن ہتھیاروں کی موجودگی کا الزام لگا کر جنگ کی راہ ہموار کرنے والے کولن پاول کے لیے اس جنگ کے بعد حالات انتہائی ناساز ہو گئے تھے کیونکہ بعدازاں عراق میں ان ہتھیاروں کی موجودگی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

سن 2005 میں اے بی سی نیوز کو انٹرویو کے دوران اس حوالے سے کولن پاول نے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا،”یہ ایک داغ ہے اور میرے ریکارڈ کا حصہ رہے گا، یہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔”

Share this:
Harbhajan Singh
Previous Post ہربھجن سنگھ نے اپنا غصہ پاکستانی شائقین پر نکال دیا
Next Post عراق: پولیس اور ایران نواز مظاہرین میں تصادم، درجنوں زخمی
Protest

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.