geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عراق: پولیس اور ایران نواز مظاہرین میں تصادم، درجنوں زخمی

November 6, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) بغداد میں سینکڑوں ایران نواز مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جن میں دو افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں ایران نواز سیاسی گروپوں کی ناکامی سے ناراض ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمعے کے روز مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہلاکتوں اور لوگوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ عراقی وزارت صحت نے کم از کم 125افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تصادم میں دو افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہے۔

مظاہرین اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج سے ناراض ہیں۔ اس الیکشن میں ایران نواز گروپوں کو عراقی پارلیمان میں اپنی سیٹیں گنوانی پڑی ہیں۔ شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کی جماعت کوسب سے زیادہ نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ گوکہ وہ ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن ملک میں غیرملکی مداخلت کے مخالف ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایران نواز سابق عسکری تنظیم حشدالشعبی کے سیاسی ونگ کی نشستوں کی تعداد کم ہوگئی ہے جسے گروپ کے حامیوں نے ‘دھاندلی‘ قرار دے کر اس کی مذمت کی ہے۔ جمعے کو تنظیم کے سینکڑوں حامیوں نے بغداد میں سخت سیکورٹی والے گرین زون کے قریب مظاہرہ کیا جہاں امریکی سفارت خانے کے عملے کی رہائش گاہیں، سرکاری اور الیکشن کمیشن کے دفاتر واقع ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور گرین زون کی طرف سے جانے والے تین اطراف کے راستے بند کر دیے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل داغے اور ہوائی فائرنگ کی۔

عراقی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا،”125افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں 27عام شہری جبکہ بقیہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہیں۔” وزارت نے کسی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم بعض ذرائع نے دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

ایران نواز سابق عسکری تنظیم حشد الشعبی کی قیادت والا فتح اتحاد حالیہ پارلیمانی انتخابات میں پچھلے پارلیمان میں اپنی نشستوں کے اعتبار سے دو تہائی نشسوں پر شکست سے دوچار ہوا ہے۔ 10اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں وہ 329 سیٹوں میں سے صرف 15 پر ہی کامیاب ہوسکا جبکہ سابقہ پارلیمان میں اس کے پاس 48 نشستیں تھیں۔

حشد الشعبی کے حامیوں نے انتخابات میں ”دھاندلی” کے الزامات عائد کیے تھے تاہم ان الزامات کی تائید میں اب تک کوئی ثبوت نہیں دے سکے ہیں۔

حشد الشعبی سے وابستہ ایک گروپ حزب اللہ بریگیڈ کے ایک رہنما نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ جمعے کے روز ”دو مظاہرین ہلاک ہوگئے۔”

وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے جمعے کے روز مظاہرے کے دوران تشدد کے واقعات کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق مصطفی الکاظمی نے ایک کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا ہے جو جمعے کے روز ہونے والی جھڑپوں کی تحقیقات کرے گی۔ انہوں نے متاثرین کو معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی ذاتی طورپر نگرانی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ مظاہرے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب عراق کو مختلف طرح کے سیاسی اور اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور غربت کی وجہ سے عراقی عوام کی مایوسیاں بڑھ رہی ہیں۔کورونا وائرس کی وبا نے عراق کی اقتصادی صورت حال کو مزید خراب کر دیا ہے۔

جمعے کے روز کا واقعہ پارلیمانی الیکشن کے بعد حکومتی فورسز اور سیاسی جماعتوں کے درمیان پہلا بڑا تصادم ہے۔

Share this:
Colin Powell
Previous Post سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول سپردِ خاک
Next Post پنجاب اسمبلی: بجلی مہنگی کرنے کیخلاف قرارداد جمع
Punjab Assembly

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.