geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسلمان فرانسیسی حکومت سے مکالمت کریں، معروف مسلمان عالم

December 6, 2020 0 1 min read
Imam Mohammed Abu Zaid
Share this:

Imam Mohammed Abu Zaid

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) عرب ممالک کی حکومتیں اور عوام فرانس مسلم آبادی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ فرانس میں حال ہی میں حکومت نے ستر سے زائد مساجد کی کڑی نگرانی یا انہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواح میں ایک ٹیچر کا بہیمانہ قتل اور پھر نیس شہر کے ایک گرجا گھر میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد فرانسیسی حکومت کے پے در پے سکیورٹی اقدامات سامنے آئے ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے ان واقعات کے دوران یہ بھی کہا کہ مذہب اسلام کو بحرانی دور کا سامنا ہے۔

اس بیان پر انہیں کئی مسلم ممالک کے سربراہان کے سخت جملوں کا سامنا کرنا۔ اس کے علاوہ کئی مسلمان ملکوں میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی آوازیں بھی بلند ہوئیں۔ چند روز قبل فرانسیسی وزیر داخلہ نے قریب 80 مساجد کی کڑی نگرانی اور چند ایک کو بند کرنے کا اشارہ بھی دیا ہے۔ فرانس میں براعظم یورپ کی سب سے بڑی مسلم آبادی ہے جو قریب چھ ملین ہے۔

شیخ محمد ابُو زید لبنان کی سنی عدالت کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ دارالحکومت بیروت کی نواحی بستی صیدا کی سب سے بڑی مسجد کے امام بھی ہیں۔ انہوں نے موجودہ صورت حال میں بہتری لانے کے لیے پیرس حکومت کے ساتھ مکالمت کو اہم قرار دیا ہے۔

ڈی ڈبلیو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کی ان حالات میں ریاستی طاقت اور اختیار کے استعمال سے مجموعی حالات مزید ابتر ہو سکتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ عرب دنیا کے علاوہ دیگر مسلمان ممالک میں بھی ابُو زید کی شہرت مکالمتی اور مذاکرتی عمل کی ترویج کی وجہ سے ہے۔ وہ ڈیڑھ درجن کتابوں کے مصنف ہیں۔ انہوں نے اپنی تحریروں اور خطابات میں ہمیشہ پرامن اسلام اور غیر مسلم یا اقلیتی برادری کے ساتھ امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مذاکرات کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ لبنانی اسکالر مشہور اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں پڑھاتے رہے ہیں۔

عالم دین ابو زید نے فرانسیسی حکومت اور مسلمانوں کو سہ رخی مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ اس میں پہلے مقام پر انہوں نے پیرس حکومت کا کسی بغض کے بغیر یعنی کھلے انداز میں مکالمت میں شریک ہونا تجویز کیا ہے تا کہ مسلمان حکومتی دباؤ کو محسوس نہ کریں۔

دوسرا مشورہ انہوں نے یہ دیا کہ تمام مساجد کے آئمہ کی مناسب تربیت ازحد ضروری ہے۔ لبنانی اسکالر نے تیسرا مشورہ یہ دیا کہ مساجد کی بندش مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے نیا تنازع جنم لے سکتا ہے۔ اس تناظر میں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مساجد بند کرنے کے بعد لوگ نماز اور علماء کی تقاریر سننا نہیں چھوڑیں گے بلکہ اپنا عمل خفیہ انداز میں جاری رکھیں گے ۔ یہ امر اہم ہے کہ ابو زید سن دو ہزار پانچ میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے تناظر میں ڈنمارک کا دورہ کرنے والے اولین امام تھے۔

معروف مسلمان عالم دین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی تجاویز یا مشورے پڑھ کر سخت عقیدے کے مسلمان ان کو اپنی تنقید کا نشانہ بنائیں گے اور انہیں کمزور ایمان کا حامل بھی قرار دیں گے۔ ابو زید کے مطابق انتہا پسند مسلمان یہ بھی کہیں گے کہ انہوں نے فرانسیسی حکومت کی اطاعت اختیار کر لی ہے۔

پینتالیس سالہ امام نے فرانسیسی حکومت کے 2600 مساجد یا نماز کے مقامات کے معائنے کو درست سمت میں ایک مناسب قدم بھی خیال کیا ہے۔ انہوں نے فرانسیسی مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملک میں رہتے ہیں ناکہ سیاح ہیں، اس لیے اس ملک کا دفاع کریں جس نے انہیں شہریت اور زندگی بسر کرنے کا مقام اور موقع دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں دانستہ فرانسیسی مسلمانوں کو وہاں کا شہری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ترک یا ہندوستانی یا پاکستانی یا لبنانی طور طریقے اپنانے کی ضرورت نہیں بلکہ اس ملک کے مطابق زندگی گزاریں جس کے وہ شہری ہیں۔

لبنانی اسکالر نے صدر ماکروں کی اس تجویز کی حمایت کی ہے، جس میں انہوں نے فرانسیسی مسلمانوں کی کونسل کو عبادت کا ایک چارٹر مرتب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ابو زید کے مطابق کونسل اس چارٹر کو ملکی وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر حتمی شکل دے۔ کئی مسم ممالک کو عبادت کا چارٹر مرتب کرنے کی تجویز پر اعتراض ہو سکتے ہیں لیکن ابو زید نے اس کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔

ابو زید نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک غریب مسلم خاندان سے ہے۔ ان کے والد ترکھان تھے لیکن ان کی ہدایات اور ترغیب پر ان سمیت، ان کی تینوں بہنوں نے تعلیم پر مکمل توجہ دی اور علم حاصل کیا۔ اب اس محنت کی بدولت وہ صیدا کی سب سے بڑی سنی مسجد کے امام ہیں۔ انہوں نے بیروت یونیورسٹی سے اسلامی شریعت میں ڈگری حاصل کی اور پھر تقابلِ ادیان پر اعلیٰ ڈگری سینٹ جوزف یونیورسٹی سے حاصل کی۔

Share this:
Italy Police
Previous Post انسانوں کی اسمگلنگ: اٹلی میں پاکستانیوں سمیت 19 ملزم گرفتار
Next Post کورونا وائرس کی دوسری لہر اپنے جوبن پر
Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.