geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انسانوں کی اسمگلنگ: اٹلی میں پاکستانیوں سمیت 19 ملزم گرفتار

December 6, 2020 0 1 min read
Italy Police
Share this:

Italy Police

روم (اصل میڈیا ڈیسک) اٹلی میں انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے ایک بین الاقوامی گروہ کے خلاف پولیس نے بیک وقت کئی شہروں میں چھاپے مارے۔ ان چھاپوں کے دوران انیس مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جس میں کئی پاکستانی اور افغان شہری بھی شامل ہیں۔

اطالوی دارالحکومت روم سے ہفتہ پانچ دسمبر کی شام ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ملکی حکام نے بتایا کہ یہ مشتبہ ملزمان مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو اس لیے غیر قانونی طور پر اٹلی پہنچاتے تھے کہ بعد ازاں انہیں پناہ کے متلاشی غیر ملکیوں کے طور پر اسکینڈے نیویا اور شمالی یورپ کے دیگر ممالک میں پہنچا دیا جائے۔

اطالوی حکام نے بتایا کہ ان ڈیڑھ درجن سے زائد گرفتار شدگان میں اٹلی کے شہریوں اور عراقی کرد باشندوں کے علاوہ پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے کئی افراد بھی شامل ہیں۔ یہ چھاپے آج ہفتے کے روز اطالوی شہروں باری، میلان، ٹیورین اور وَینٹی مِیگلیا میں مارے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ مشتبہ ملزمان انسانوں کی بین الاقوامی سطح پر اسمگلنگ کرنے والے ایک سرگرم اور منظم گروہ کے ارکان ہیں اور وہ مشرقی بحیرہ روم کے راستے ایسے تارکین وطن کو اٹلی پہنچاتے تھے۔

اٹلی پہنچائے جانے کے بعد یہ گروہ ان کے لیے رہائش کا انتظام بھی کرتا تھا اور اس دوران ان تارکین وطن کو شمالی یورپی ممالک میں بھجوانے کے لیے ان کی جعلی سفری دستاویزات تیار کروائی جاتی تھیں۔

اطالوی امیگریشن حکام کے مطابق ایسے تارکین وطن کی جعلی سفری دستاویزات تیار کروانے کے بعد انسانوں کے یہ اسمگلر ان غیر ملکیوں کو رات کی تاریکی میں اطالوی شہر وَینٹی مِیگلیا کے قریب اطالوی فرانسیسی سرحد عبور کروا کے فرانس پہنچا دیتے تھے۔

تفتیشی حکام نے کہا کہ انٹرنیشنل ہیومن ٹریفکنگ کرنے والا یہ گروپ ایسے ہر تارک وطن کو فرانس تک پہنچانے کے بدلے تقریباﹰ چھ ہزار یورو کے برابر رقم وصول کرتا تھا۔

یہ رقم یا تو یورپی یونین پہنچنے والے تارکین وطن کے رشتے دار ان مشتبہ مجرموں کو بینکوں کے ذریعے منتقل کرتے تھے یا پھر وہ زیادہ تر ترکی میں مختلف رابطہ کاروں کو ادا کی جاتی تھیں۔

Share this:
General Tedros
Previous Post دنیا کرونا وائرس کی وَبا کے خاتمے سے متعلق ’’خواب دیکھنا‘‘ شروع کر دے: سربراہ ڈبلیو ایچ او
Next Post مسلمان فرانسیسی حکومت سے مکالمت کریں، معروف مسلمان عالم
Imam Mohammed Abu Zaid

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.