geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مستقبل قریب کا افغانستان: پاکستان اور ایران کے خدشات

July 26, 2021 4 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران اور پاکستان دونوں، افغانستان میں ممکنہ طور پر طالبان کے اقتدار میں آنے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ یہ دونوں ممالک کسی طور اپنے ہاں مہاجرین کی آمد نہیں چاہتے۔

عبدالرشید جنگ لڑنے کے لیے پاکستان سے افغانستان گیا تھا۔ اس کے اہل خانہ پاکستانی شہر پشاور کے قریب رہتے تھے۔ اچانک خبر ملی کہ 22 سالہ یہ نوجوان طالبان کی طرف سے لڑتے ہوئے مارا گیا ہے۔ اس کے والدین کے پاس اپنے بیٹے کی لاش وصول کرنے اور اُسے دفنانے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے عبدالرشید کے ایک انکل کا بیان شائع کیا جس میں وہ کہہ رہے تھے،”رشید نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جان کی قربانی دی ہے۔‘‘ اُس کے انکل کا مزید کہنا تھا،”وہ جہاد لیے افغانستان گیا تھا۔ اب اس کے نوجوان دوست بھی اسی کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہیں اور وہ بھی شہید ہونا چاہتے ہیں۔‘‘

پاکستان میں حالیہ دنوں میں افغان طالبان کے ساتھ ہمدردی رکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور طالبان کے ان حامیوں نے ریلیاں بھی نکالیں۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ”افغان جہاد‘‘ میں درجنوں پاکستانی نوجوان ہلاک ہو چُکے ہیں جبکہ اُدھر افغانستان کے بیشتر علاقوں پر طالبان قبضہ کرنے یا انہیں اپنے کنٹرول میں لینے کا اعلان کر چُکے ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اس تاثر کی تردید کی ہے کہ طالبان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اور مذہبی شخصیات کے ذریعے ان کے لیے عطیات اکٹھا کرنے کی اپیلیں جو جاری ہیں وہ پاکستانی حکام کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں۔‘‘ زاہد حفیظ چوہدری نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،” یہ الزامات بے بنیاد ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔‘‘

اسلام آباد حکومت چاہے باضابطہ طور پر خود کو ان جنگجوؤں سے جتنا بھی دور رکھنے کی کوشش کرے لیکن عملی طور پر اسے ”خدا کی جنگ لڑنے کے دعویدار‘‘ ان جہادیوں کے ساتھ کسی نا کسی افہام و تفہیم کے ساتھ چلنے کی ضرورت کا بخوبی اندازہ ہے اور وہ اس کے لیے اقدامات بھی کرتی ہے۔ چند روز قبل، طالبان نے صوبہ قندھار کے افغان سرحدی شہر اسپین بولدک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ یہاں سے روزانہ تقریباً 900 ٹرک افغانستان اور پاکستان کی سرحدوں کے آرپار گزرتے ہیں۔ طالبان نے اسپین بولدک پر قبضے کے بعد ، ابتدائی طور پر پاکستانی سرحد بند کردی۔ پاکستانی حکام اور مقامی افغان طالبان کمانڈر کے مابین مذاکرات کے بعد ، یہ سرحدی گزرگاہ مسافروں کے لیے دوبارہ عبوری طور پر کھول دی گئی تھی۔ افغانستان: سفارتی مشنوں کی طالبان سے لڑائی روکنے کی اپیل

جولائی کے ابتدائی دنوں میں طالبان نے افغان صوبے ہرات کے ایرانی سرحد سے نزدیک شہر اسلام قلعہ کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ یہ علاقہ افغانستان کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق افغانستان اپنی درآمدات کا 15 فیصد ایران سے حاصل کرتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید خطیب زادہ نے اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا،” اسلامی جموریہ ایران کی سرحدیں پُرامن اور محفوظ ہیں اور ہماری سرحدوں اور افغانستان سے متصل سرحدی علاقوں میں کسی قسم کا عدم تحفظ نہیں پایا جاتا۔‘‘

تاہم سید خطیب زادہ نے مزید کہا کہ، اس سرحدی علاقے میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں کے بعد افغان سرحدی فورسز کے متعدد اہلکار فرار ہو کر ایران پہنچے تھے۔ چند مغربی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران نے کئی برسوں تک طالبان کیساتھ قریبی تعلقات استوار کر رکھے تھے اب تہران کی قیادت اپنی دوسری ترجیحات طے کر رہی ہے۔

Share this:
Flights
Previous Post اسرائیل اور مراکش: تعلقات کے قیام کے بعد پروازیں بھی شروع
Next Post تیونس: وزیر اعظم کی برطرفی اور صدر پر بغاوت کا الزام
Kais Saied

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.